Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عطا بن حسین رحمتہ اللہ علیہ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

ظالم آدمی کے شر سے حفاظت ظالم حاکم یا ظالم آدمی کے شر سے بچنے کیلئے اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد دس بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ o پڑھے آخر میں تین بار درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ اس عمل کی برکت سے ظالم کا دل نرم ہوجائے گا اور کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ ہرقسم کے مقدمہ میں کامیابی کیلئے اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد گیارہ بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھ کر جج، حاکم اور گواہوں کی طرف منہ کرکے روزانہ صبح کو دم کیا کریں۔ سورہ اخلاص، سورة الفلق، سورة الناس مکمل باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرکے صبح اور شام کو پیا کریں اور مقدمہ کی تاریخ کے دنوں میں ضرور پیا کریں۔ جادو اور سحر سے نجات کیلئے جادو، سحر اور سفلی علم کے ذریعہ لوگوں کی صحت برباد کی جاتی ہے اور ان کا کاروبار تباہ کیا جاتا ہے، وہ آدمی جو دولت میں کھیلتا تھا، پائی پائی کو محتاج ہوجاتا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ اس کی صحت بھی برباد ہوجاتی ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اور اس کے ذریعے سے سحر، جادو، سفلی کرنے والے پر لوٹ جاتا ہے۔ عمل یہ ہے:۔ صبح بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاءتین تین بار بہ نیت رد سحر پڑھتا رہے: اَعُوذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِن شَرِّ مَاخَلَقَ ط اور مندرجہ ذیل سورتیں اور آیتیں ایک ایک مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے وہ سورتیں اور آیتیں یہ ہیں:۔ سورة الکافرون، سورة الاخلاص، سورة الفلق، سورة الناس، سورة الفاتحہ اور آیة الکرسی مکمل۔ نیز ”منزل،، کی تینتیس آیات کو باوضوزعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے لکھ کر موم جامہ کرکے دائیں بازو پر باندھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کے جادو، سحر اور سفلی سے حفاظت ہوجائے گی۔ تنبیہ آیات قرآنی کو باوضو لکھنا چاہیے بغیر وضو لکھنا، قرآن پاک کو چھونا اور بغیر موم جامہ کیے تعویذ کا باندھنا سخت گناہ ہے۔ لہٰذا بغیر وضو کے قرآن پاک، قرآنی سورتوں کا ہاتھ میں لینا منع ہے اسی طرح ان کو بغیر موم جامہ کیے باندھنا بھی سخت گناہ ہے۔ لہٰذا سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ پسوئوں اور مچھروں سے حفاظت اگر کسی جگہ پسوئوں یا مچھروں کی بہتات ہو اور وہ کاٹ کاٹ کر بُرا حال کرتے ہوں اور رات کو آرام سے سونے نہ دیتے ہوں تو مندرجہ ذیل آیت باوضو سات بار پڑھے اور ایک بوتل پانی پر دم کرکے رکھ لے۔ وہ آیت یہ ہے:۔ وَمَالَنَا اَلَّا نَتَوَکَّلَ عَلَی اللّٰہِ وَقَد ھَدٰنَا سُبُلَنَا وَلَنَصبِرَنَّ عَلٰی مَآ اٰذَیتُمُونَا ط (ابراہیم 12) اس کے بعد یہ الفاظ ایک بار کہے:۔ اِن کُنتُم اٰمَنتُم بِاللّٰہِ وَرَسُولِہ اَیَّتُھَا البَرَاغِیثَ وَالبَعُوضَاتَ فَکَفُّوا عَنَّا شَرَّکُم وَاَذَاکُم۔ اور بوتل والے پانی پر دم کرے اور اس پانی کو چارپائی یا بستر کے چاروں طرف ہلکا ہلکا چھڑک دے۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ رات کو آرام سے سوئے گا۔ قوت مردانگی کی بندش کھولنا بعض مرتبہ دشمنی کے سبب یا سحرو آسیب کے باعث مرد کی قوت مردانگی بند کردی جاتی ہے جس کے سبب مرد ازدواجی تعلقات سے محروم ہوجاتا ہے۔ قوت مردانگی کی بندش کھولنے کیلئے سورة البینة پارہ 30 باوضو ایک پاک برتن میں عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے یا کالی روشنائی سے لکھے اس طرح کہ کوئی حرف مٹا ہوا نہ ہو اس کو پانی سے دھو کر وہ پانی دن میں چار وقت پیئے:۔ صبح ناشتہ سے قبل، دوپہر گیارہ بجے، بعد نماز عصر، بعد نماز عشائ۔ یہ عمل مسلسل تین دن کرے انشاءاللہ تعالیٰ قوت مردانگی بحال ہوگی اور عورت پر قادر ہوگا۔ نظربد دور کرنے کیلئے اگر کسی بچے یا بڑے کو نظر لگ گئی ہو یا کسی جانور پر نظربد کا اثر ہوتو اس کیلئے باوضو یہ آیات تین مرتبہ پڑھ کر نظر والے انسان یا جانور پر ایک دفعہ دم کرے اس کے بعد دوبارہ تین مرتبہ پڑھ کر دم کرے تین بار اسی طرح دم کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ شفاءحاصل ہوگی اور نظر کا اثر ختم ہوجائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں:۔ وَاِن یَّکَادُ الَّذِینَ کَفَرُوا لَیُزلِقُونَکَ بِاَبصَارِھِم لَمَّا سَمِعُوالذِّکرَ وَیَقُولُونَ اِنَّہ لَمَجنُون o وَمَا ھُوَاِلَّا ذِکر لِّلعٰلَمِینَ o (قلم 52,51) بُرے خواب سے حفاظت اگر کسی کو ڈرائونے خواب نظر آتے ہوں یا سوتے میں ڈرتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو لکھ کر اس شخص کے گلے میں موم جامہ کرکے باندھ دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بُرے اور ڈرائونے خوابوں سے محفوظ رہے گا اور سوتے میں ڈر خوف ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔لَھُمُ البُشریٰ فِی الحَیٰوةِ الدُّنیَا وَفِی الاٰخِرَةِ لَاتَبدِیلَ لِکَلِمٰتِ اللّٰہِ ط ذٰلِکَ ھُوَ الفَوزُ العَظِیمُ o (یونس 64) استخارہ کا عمل اگر کسی شخص کو کسی معاملے میں تذبذب ہو اور خیالات ڈانواڈول ہوں کہ یہ کام کروں یا نہ کروں اس کیلئے استخارہ اس ترکیب سے کرلے۔ انشاءاللہ تعالیٰ دل مکمل یقین کے ساتھ ہاں یا نا کی طرف ہوجائے گا یا خواب میں کوئی ایسا اشارہ مل جائے گا جس کے سبب کام میں یکسوئی پیدا ہوگی۔ مثلاً ہرا رنگ، ہرا کپڑا یا کھیت یا ہری گھاس کا میدان نظر آیا یہ کامیابی کا رنگ ہے یا خواب میں سیلاب، طوفان یا سخت اندھیرا نظر آیا یا جنگ ہورہی ہے یا آگ جل رہی ہے یہ اشارہ ہے کہ یہ کام کرنا صحیح نہیں ہے اس کام کے کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ استخارہ کا طریقہ یہ ہے:۔ بعد نماز عشاءسونے سے قبل دو رکعت نفل پڑھے اس میں استخارہ کی نیت ہو اس کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد یہ کلمات ایک سو بار پڑھے:۔ یَاعَلِیمُ عَلِّمنِی یَارَشِیدُ اَرشِد نِی یَاخَبِیرُ اَخبِرنِی بِحَالِہ یَاخَبِیرُ۔ آخر میں گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اور کسی سے بات کیے بغیر سورہے اور اس طرح کہ قبلہ کی طرف چہرہ اور سینہ ہو۔ دایاں ہاتھ سر کے نیچے دبا ہو بعد میں نیند کی حالت میں کروٹ لی جائے تو کچھ حرج نہیں ہے۔ یہ عمل تین یا سات دن کرے۔ اگر پہلے ہی دن معلوم ہوجائے تو پھر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 476 reviews.