Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دعا نے ظالموں کو قدموں میں گرا دیا (محمد اویس لاہور)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

ایک دوست نے اپنا واقعہ سنایاکہنے لگے بندروڈ پر میری دکان ہے ساتھ میں ایک ورکشاپ ہے اس کے مالک بڑے بااثر اور طاقت ور لوگ ہیں، بدمعاش بھی ہیں دھونس اور دھاندلی سے اپنے کام نکلوا لیتے ہیں۔ ان کی میری دکان پر نظر تھی کہ کسی طرح یہ مجھ سے ہتھیا لیں بدقسمتی سے ایک دن ان کی کار کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے مجھے بلا کر کہا کہ یہ شیشہ تم نے توڑا ہے۔ میں نے کہا کہ میں نے ایسا نہیں کیا ہے تو انہوں نے اپنی ورکشاپ کے مکینوں اور ملازموں سے گواہی دلوا دی کہ یہ کام میں نے ہی کیا ہے۔ وہ کہنے لگے پیسے بھرو ورنہ ہم تمہیں پولیس کے حوالے کریں گے؟ میں بہت فکرمند ہوا انہوں نے مجھے گالیاں بھی دیں۔ اسی اثناءمیں عصر کی نماز کا وقت ہوگیا میں قریب واقع مسجد میں نماز کیلئے چلا گیا میں سخت دل گرفتہ تھا، صدمہ اور غم سے میرا بُرا حال تھا، نماز ادا کرنے کے بعد میں مسجد میں ایک طرف جابیٹھا اور اپنے رب سے ان الفاظ میں فرماد کی ”یااللہ! میں نے تجھے نہیں دیکھا ہے مگر تو ہے تو میری ان ظالموں سے گلوخلاصی کروا دے۔،، میں کافی دیر وہیں بیٹھا اللہ کے آگے روتا رہا یہاں تک کہ میرے زانو آنسوئوں سے تربتر ہوگئے۔ پھر مجھے سکون ملا تو میں واپس آگیا۔ سچ ہے مظلوم کی دعا اور مالک کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہوتی۔ پھر ایک عجیب واقعہ رونما ہوا کہ انہوں نے کسی شادی میں شرکت کرنے جانا تھا تو انہوں نے نئی ونڈو سکرین منگوائی اور اسے جیسے ہی لگایا وہ دفعتاً ٹوٹ کر کرچی کرچی ہوگئی۔ انہوں نے مکینکوں کو گالیاں دیں کہ ونڈ سکرین توڑ دی ہے انہوں نے ایک اور ونڈسکرین منگوائی لگانے کے فوراً بعد وہ بھی ٹوٹ گئی یہاں تک کہ پانچ ونڈسکرینیں ٹوٹ گئیں تو وہ میرے پاس آئے مجھ سے معافی مانگی۔ کہنے لگے ہمیں معاف کردو ہم نے آپ کے ساتھ زیادتی کی تھی اب آپ ایک مرتبہ اپنا ہاتھ اس گاڑی پر لگادو تو ہمارا کام ہوجائے گا۔ میں نے ہاتھ لگا دیا اب کی مرتبہ انہوں نے جو ونڈو سکرین لگائی تو وہ نہیں ٹوٹی وہ تو میرے مرید ہی ہوگئے اب وہ میری بہت زیادہ عزت کرتے ہیں اور اپنے کاموں کیلئے دعا کا کہتے رہتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 481 reviews.