Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اصلاحی کیفیت (ایک بہن ، پوشیدہ)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے لاکھوں دعائیں دل سے نکلتی ہیں۔ آپ نے ہماری زندگی بدل دی ہے۔ الحمدللہ کہ اللہ نے ہمیں صحیح راستہ دکھایا۔ حکیم صاحب! عبقری کے ذریعے آپ سے ملاقات کے بعد میرے دن رات بدل چکے ہیں اب میں دین کی راہ پر چلنے لگی ہوں۔ میں نے ایک بات جو کہ عجیب نسخہ بھی ہے اور دوائی بھی خاص عبقری کے قارئین کیلئے بھیجی ہے۔ ہوا ایسا کہ میں نے تقریباً تین دن فجر کی نماز نہ پڑھی کیونکہ میری بیٹی بیمار تھی رات کو اسی کے ساتھ لگی رہتی تھی، صبح دیر سے آنکھ کھلتی اور فجر کا ٹائم ختم ہوگیا ہوتا۔ اس دوران میں نے دیکھا کہ میری طبیعت خراب رہنے لگی پھر ویسے ہی حالت جیسے بلڈ لو ہونے پر ہوتی ہے، نہ کوئی کام کرنے کو جی چاہے نہ ہی ٹھیک سے قرآن پاک پڑھ سکوں۔ بس بیزاری اور بے چینی بس دل میں یہ ہی آئے کہ بس میرا اللہ مجھ سے ناراض ہوگیا ہے۔ اسی لیے فجر کی نماز چھوٹ رہی ہے۔ میرے شوہر اصرار کرتے رہتے کہ جائو دوائی لے آئو۔ کیونکہ پہلے والی حالت کی وجہ سے وہ جانتے تھے کہ حالت زیادہ بگڑ جائیگی۔ (میرا بلڈپریشر اکثر لو رہتا تھا جس کی وجہ سے میری طبیعت اکثر زیادہ خراب ہوجاتی تھی) خیر میں نے ان سے کہا کہ میں نے فجر کی نماز نہیں پڑھی اسی لیے حالت ایسی ہے کل تک دیکھتے ہیں۔ حکیم صاحب! میں جب رات کو سوئی تو اللہ سے باتیں کرتی کرتی سوگئی کہ یااللہ اگر کوئی گناہ ہوگیا ہے تو معاف کردے مگر مجھ سے نماز کی توفیق نہ چھین، مجھ سے ناراض نہ ہو اور بھی بہت کچھ کہتی رہی اللہ کا شکر صبح فجر کی نماز پڑھی، وہی معمول کے مطابق قرآن پاک پڑھتی رہی اور جو کچھ روزانہ پڑھتی تھی سب کچھ پڑھا۔ گھر کا سارا کام بھی کیا جو کہ 3 دن سے نہیں کیا تھا۔ کھانا بھی بنایا اور یقین کریں میں تو ایسی فریش تھی کہ جیسے مجھے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ میرے شوہر اٹھے انہوں نے بھی دیکھا اور خوش ہوگئے۔ حکیم صاحب! فجر کی نماز اور صبح کے ذکر اور سورہ یٰسین، سورہ مزمل، سورہ ملک، آخری 6سورتیں، سورہ کوثر 129 بار اور بھی کافی چھوٹے چھوٹے عمل ہیں جو کہ کرتی ہوں یہ تو میرے جسم کی مشین میں پٹرول کا کام دیتے ہیں۔ بس دعا کرتی ہو کہ یاللہ مجھ سے نماز، اذکار اور درس کی سعادت نہ چھین لینا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 486 reviews.