موٹاپا بہت سی بیماریوں کا مجموعہ ہے، تھوڑی سی محنت سے ہم اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں، اکثر مریضوں کو اس سے فائدہ ہوا، افادہ عام کی غرض سے خوراک کاشیڈول حاضر ہے۔
صبح8 بجے چائے یا قہوہ، صبح دس بجے چائے یا قہوہ، دوپہر بارہ بجے گرم دودھ کا گلاس، دوپہر دو بجے دودھ سوڈے کا گلاس، بعد دوپہر چار بجے ایک کپ چائے، شام چھ بجے گرم دودھ کا گلاس، رات نو بجے چائے یا قہوہ، رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ کپ۔ یہ پروگرام ہفتے کے تین دن استعمال کریں اور موٹاپے سے نجات پائیں۔ نیز بلاناغہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد کا چمچ مکس کرکے چسکیاں لے لے کر پی لیں۔
نوٹ: تین دنوں میں اس خوراک کے علاوہ اور کچھ استعمال نہیںکرنا۔
کپکپاہٹ کا علاج
بعض لوگوں کے ہاتھ بہت زیادہ کپکپاہٹ کا شکار ہوتے ہیں ایسے لوگ اگر اپنے کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے چوتھائی کردیں اور روزانہ صبح بعد نماز فجر پائوں شبنم آلودہ گھاس پر ٹہلا کریں انشاءاللہ ہاتھوں کی کپکپاہٹ کچھ عرصہ میں دور ہوجائیگی۔
چہرے کے داغ دھبے کا آسان علاج
جب چہرے پر سیاہ رنگ کے داغ پڑگئے ہوں صاف رنگ چہرہ پر سیاہ داغ دھبے بہت بدنما لگتے ہیں اور دیکھنے والوں کو انتہائی معیوب نظر آتے ہیں۔ تو یہ علاج کریں تازہ سرخ ٹماٹر اور کلیجی کا استعمال کریں۔ عرق گلاب میں لیموں نچوڑ کر چہرہ پر مل لیا کریں۔ چند دن کے استعمال سے انشاءاللہ تعالی چہرہ نہایت جاذب نظر اور انتہائی پرکشش ہوجائیگا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 508
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں