Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچوں کی نظربد سے حفاظت اور میرے مسلسل تجربات (مولانا محمد الیاس ندوی)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

عبدالجبار کا شمار شہر کے دین پسند رﺅ سا ءمیں ہوتا ہے ، ان کا وسیع کا روبار ہے، ان کی منجھلی بیٹی رخسانہ کو کئی سالو ں کی تمنا کے بعد اللہ نے ایک بیٹا نوید عطا کیا ہے جواتنا خوبصورت و پیارا اور معصوم ہے کہ جو کوئی اس کو دیکھتا ہے گودمیں لیے بغیر نہیں رہتا لیکن نوید جب سے پیدا ہوا ہے وقفہ وقفہ سے بخار میں مبتلا رہتا ہے اور اچانک یہ ہنستا کھیلتا لاڈلہ بچہ گم سم رہنے لگتا ہے ، عبدالجبار اپنے اس نواسہ کا ہرطرح کا علاج کرواتے ہیں ، کچھ دنو ں کے لیے تو وہ شفا یاب ہو جاتاہے لیکن وقفہ وقفہ سے آنے والے اس بخار کا سلسلہ رکتا نہیں ہے بالآخر وہ شہر کے ایک بہت بڑے عالم دین سے رجو ع کرتے ہیں۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچہ کو لو گوں کی نظر لگ جاتی ہے جس سے اس کا یہ اثر ہونا ہے ، حدیث میں بھی آیا ہے ، کہ نظر لگنا برحق ہے ، اس کے بعد جب جب بھی نو ید کو بخار آتا ہے تو عبدالجبار کسی سے اس کو دم کروا دیتے ہیں جس سے بچہ صحت یاب ہو جاتا ہے۔ ایک دفعہ باتوں با توں میں مجھ سے انہوں نے اس کا ذکر کیا تو میں نے ان سے کہا کہ حدیث شریف میں ایک ایسا نسخہ بھی بتا یا گیا ہے کہ اس پر عمل کرنے سے پیشگی نظربد سے حفاظت ہو جا تی ہے ، وہ یہ ہے کہ آپ جب بھی اپنے اس لاڈلے نواسہ کو دیکھیں تو یہ کلمات پڑھ کر اس پر دم کریں ، اگر ممکن ہو تو ہر دن ورنہ جب بھی مو قع ملے کہ اے اللہ میں ہر شیطان، بری چیز اور نظربد سے تیرے تمام کلمات کی پنا ہ مانگتا ہوں ”اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ ، مِن کُلَّ شَیطَانٍ وَ شَرًّ وَ ھَآ مَّةٍ وَ مِن کَلِّ عَینٍ لآ مَّةٍ “ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی اپنی صا حبزادی فاطمہ کے گھر تشریف لے جاتے تو اپنے نواسو ں حسنرضی اللہ عنہ و حسینرضی اللہ عنہ کو بلا کریہ کلمات پڑھ کر ان پر ضرور دم کیا کرتے تھے۔ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے صاحبزادوں حضرت اسحاق علیہ السلام و اسماعیل علیہ السلام پر یہ کلمات پڑھ کر دم کیاکرتے تھے۔ کچھ ہی دنو ں کے بعد عبدالجبار صاحب سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے اس معجزانہ دعا کے اثرات بتائے کہ تب سے الحمداللہ ان کا منا نوید ہر طر ح کی نظربد سے محفوظ ہو گیا ہے اوربخا ر کا سلسلہ بھی رک گیا ہے ، میں نے ان سے کہا کہ آپ کی اس نواسہ سے محبت کا یہ عالم ہے کہ اس کو چھوڑ کر ایک ہفتہ سے زائد باہر رہنا آپ کے لیے دشوار و مشکل ہے ، اس کی ہر طر ح کی دنیا وی خواہش و ضرورت کی تکمیل کے لیے آپ ہمیشہ کمربستہ رہتے ہیں ، سفر سے آتے ہیں تو کھلونے اور چاکلیٹ و ٹا فی لانانہیں بھولتے ، اب آپ نے اس کو ایسے تحفے دیے ہیں جس میں اس کی دنیا کی بھی بھلا ئی ہے اور آخرت کا بھی نفع ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لاڈلو ں و چہیتو ں کو کچھ ایسے ہی روحانی تحفے دیا کرتے تھے ، ایک دفعہ حضرت معا ذ بن جبل رضی اللہ عنہسے جن سے آپ کو بے پنا ہ محبت تھی آپ نے فرمایا کہ معا ذ : دیکھو مجھے تم سے محبت ہے اس لیے تم سے کہتا ہوں کہ ہر فرض نما ز کے بعد اس دعا کے پڑھنے کو نہ بھولنا کہ اے اللہ میری اپنے ذکر، شکر اور اچھی عبادت پر مدد فرما۔ اَللّٰھُمَّ اَعِنِّی عَلٰی ذِکرِ کَ وَشُکرِکَ وَ حُسنِ عِبَادَتِکَ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 27 reviews.