Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبے سے علاج--- اس ماہ کا نورانی مراقبہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یافتاح یاواسعکا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے رسالے میںمراقبے کے بارے میں میں نے پڑھا اور اس سے حیرت انگیز کمالات پانے والوں کے بارے میں پڑھا۔تو میں نے بھی اپنی مشکلات کے حل کیلئے مراقبہ کرنا شروع کردیا‘ شروع شروع میں تو ترتیب نہ بنتی تھی لیکن آہستہ آہستہ اللہ کے خاص فضل و کرم سے مجھے مراقبے سے بے شمار فوائد ملے اور بہت سی جگہوں اور بزرگوں کی زیارتیں ہوئیں۔ ابھی پچھلے دنوں میں نے مراقبہ کیا اور اس میں جو دیکھا وہ درج ذیل ہے۔دعا کریں اللہ خلوص عطا فرمائے۔
آنکھیں بند کرتے ہی دیکھتی ہوں کہ میں ہوا میں اڑ رہی ہوں اور آسمان پر جانا چاہتی ہوں اتنے میں آسمان پر پہنچ جاتی ہوں اور ایک دم آسمان کا دروازہ کھلتا ہے اور میں اڑتی ہوں اور اندر داخل ہوتی ہوں دیکھتی ہوں کہ ہر طرف وہی سنہری سی روشنی ہر سمت پھیلی ہوئی ہے اسی روشنی میں بائیں طرف سے پانچ چھ حوریں اپنے ہاتھوں میں بڑے بڑے تھال سے اٹھا کر میری طرف آرہی ہیں میرے پاس پہنچتے ہی یوں لگا جیسے مجھے اس روشنی (نور) میں نہلایا جارہا ہے وہ نور میرے وجود کو بڑی اچھی طرح محسوس ہورہا تھا اورمجھے ایسے لگا کہ جیسے اندر سے کوئی نئی (ا) نکل رہی ہے اور وہ حوروں کے لائے ہوئے لباس میںنے پہنے ہوئے دیکھے۔ اس کے بعد میرے لیے ایک تخت لایا گیا ہے جو قیمتی شیشے جیسا ہے اور مجھے اس پر بٹھایا گیا ہے۔  ٹھنڈی اور مزیدار ہواہے کہ ایسی ہوا نہ میرے ونڈو اے سی میں ہے اور نہ کوئی اور ہوا ۔ اس کے بعد میں تھوڑا سا دائیں طرف بڑھتی ہوں تو آگے سیڑھیاں شروع ہوتی ہیں جو نیچے کی طرف جارہی ہیں وہ سیڑھیاں بڑے بڑے بہت قیمتی موتیوں کے ساتھ بنی ہوئی ہیں میں نیچے اترتی ہوں تو سامنے ایک بڑا سا دروازہ دیکھتی ہوں اس کی طرف بڑھتی ہوں تو وہ خود بخود ہی کھل جاتا ہے سامنے دیکھتی ہوں تو بہت ہی زیادہ وسیع وعریض اللہ پاک کا گھر ہے اور اس کے گرد فرشتے طواف کررہے ہیں وہ لاکھوں نہیں کروڑوں کی تعداد میں ہیں اور وہ تسبیح کررہے ہیں۔ سُبْحَانْ اَللّٰہ۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّومْ آگے بڑھنے کیلئے سوچتی ہوں تو حوریں وہی تخت میرے لیے پھر لے آتی ہیں بس یہاں تک ہی دیکھا اس کے بعد مجھے نیند آگئی۔ آپ میرے لیے دعا کریں کہ میرے مراقبے میں اور ترقی ہو۔(ا ۔ع)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ عرصہ سے روزانہ گھر پرعبقری میں دیا گیا مراقبہ کررہا ہوں۔ جس سے میری بہت سے پریشانیاں‘ مشکلات حل ہوئیں۔ تقریباً ایک ہفتہ پہلے میں نے مراقبے میں جو دیکھا وہ آپ کی خدمت میں عرض کررہا ہوں۔ سب سے پہلے مجھے بہت لمبا اندھیرا راستہ نظر آیا۔ پھر اچانک روشنی نظر آئی اور اس کے بعد ایک بہت خوبصورت لکڑی کا دروازہ جس کے اوپر سونے کا کام ہوا معلوم ہوتا تھا۔ اس دروازے کے اندر کی جانب ایک بہت بڑا دربار سجا ہوا تھاجس میں تمام لوگ سفید لباس میں ملبوس تھے اور ان کے آگے ایک تخت سجا ہوا تھا۔ میں اس دربار کے باہر کھڑا ہوں اور یہ سارا منظر دیکھ رہا ہوں۔ اچانک یہ محسوس ہوا کہ یہ دربار رسالت مآب ﷺ معلوم ہوتا ہے۔ پھر میرا رابطہ ٹوٹ گیا اور مراقبہ ختم ہوگیا۔ (اویس احمد چیمہ)


Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 890 reviews.