Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یرقان کا آسان ترین روحانی علاج --- نصیر احمد ایبٹ آباد

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

میرے ایک مولوی صاحب سے کافی اچھے تعلقات تھے‘ کبھی کبھی ہماری ملاقات ہوتی رہتی تھی‘ ان کے پاس اکثر یرقان کے مریض آیا کرتے تھے وہ دم کرتے تو مریض ٹھیک ہوجاتے۔ ان کی کافی دور دور تک شہرت تھی۔ میں نے ایک دفعہ ان سے عرض کی کہ یرقان کی دوا تو مجھے معلوم ہے لیکن یہ جو آپ حیلہ کرتے ہیں یہ معلوم نہیں۔ اگر ممکن ہوسکے تو بتادیں۔ خوشی سے اجازت دیں تو ٹھیک ہے ورنہ میری مجبوری نہیں۔ مولانا صاحب ہنس پڑے اور فرمانے لگے کہ ہم سادے لوگ ہیں اور سادہ لوح غریب اور مسکین میرے پاس آتے ہیں۔ میں حیلہ کرتا ہوں اللہ شفا دے دیتا ہے۔ آپ لوگ کہاں ان چیزوں کو پسند کرتے ہیں۔ ہمیں جو لوگ پڑھے لکھے ہیں ٹونے ٹوٹکے والے کہتے ہیں۔ اگر آپ کو شوق ہے تو لکھ لیں اور عمل کریں۔ آپ کی دوائی پر خرچ بھی ہوگا اور محنت بھی۔ مگر اس حیلہ پر چند منٹ لگ جائیں گے دوسرا تماشا بھی دیکھ لیں کہ ہمارے حیلہ سے وقتی طور پر یعنی ظاہری طور پر کیسے اثر مرتب ہوتے ہیں اور مریض کس طرح ٹھیک ہوتا ہے جبکہ حکیم اور ڈاکٹر جگر اور تلی کے طرح طرح کی ادویات دیتے ہیں اور ڈرپ لگاتے ہیں کھانے پینے کا پرہیز سخت ہوتا ہے ہمارے حیلہ میں کوئی پرہیز نہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ مریض کیسے ٹھیک ہوگیا؟؟؟
عمل: تین جمعہ عمل کرنا ہے‘ مریض کوننگے پاؤں زمین پر بٹھالیں‘ پاؤں ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہوں یعنی پاؤں کے بل۔
پیالی میں سرسوں کا تیل اور پانی ملا کر (نصف پیالی یا ذرا زیادہ) بیمار کے ہاتھ میں دیں اس کو کہیں کہ پیالی پاؤں کے اوپر رکھ کر ہاتھ میں پکڑے۔ کھبل (ایک گھاس ہوتی ہے جس کی جڑیں اِدھر اُدھر ہوتی ہیں) کی جڑیں اپنے ہاتھ میں رکھیں۔ گیارہ دفعہ درودابراہیمی جو نماز کے آخر میں پڑھا جاتا ہے پڑھ کرپیالی میں پھونک ماریں اور کھبل کی جڑوں سے تیل کو خوب ہلاتے رہیں۔ پھر مریض کو کہیں کہ وہ پیالی پاؤں سے اٹھا کر زانوں گھٹنے(عام زبان جنوں) پر رکھ کر پکڑے۔ اسی طرح گیارہ دفعہ درودشریف پڑھ کر کھبل کی جڑوں سے تیل کو خوب ہلائیں اس کے بعد مریض کو کہیں کہ پیالی اٹھا کر سر پر رکھے اور یہی عمل دہرائیں۔ تیل زرد ہوتا جائیگا اور انڈے کی زردی کی طرح نظر آئیگا۔ انشاء اللہ تین جمعہ یہ عمل کرنے سے مریض یرقان سے شفاء یاب مکمل گارنٹی سے ہوجائیگا۔ تیل کو ہربار پھینک دیں۔ پاؤں‘ گھٹنے اور سر پر رکھنے کے بعد دوسرے جمعہ نیا تیل استعمال کریں۔ میرے سامنے مولوی صاحب نے یہ عمل مجھے یقین لانے کی خاطر کیا تھا۔
دوسرا عمل برائے یرقان: میرے اپنے قریبی رشتہ دار جو ماشاء اللہ90 سال سے زائد عمر کے ہیں‘ یرقان کے بیماروں کو ایک گٹ دیا کرتے ہیں جو گلے میں ڈالنے سے شفاء کا ذریعہ بنتا ہے‘ کسی سے کسی قسم کا شکرانہ نہیں لیتے‘ گٹ دینے کے بعد مسجد میں توفیق کے مطابق صحت یاب ہونے کے بعد دینے کا فرماتے ہیں۔عمل: اٹ سٹ کی جڑ کا یا ٹہنی (شاخ) کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لیں‘ چند دھاگے ملا کر ڈوری بنالیں جو مریض کے گلے میں باآسانی باندھی جاسکے‘ ڈوری کے درمیان میں اٹ سٹ کا ٹکڑا رکھیں اور گانٹھ لگائیں جب گانٹھ مضبوط یعنی کسنے لگیں اس وقت سلام قولا من رب الرحیم سات دفعہ پڑھ کر پھونک مار کر گانٹھ (گرہ) کس دیں تاکہ مضبوط ہوجائے اور نکل نہ سکے۔ اس کے بعد ڈوری کے دائیں جانب ایک گرہ ایک آدھ انچ کے برابر لگائیں جب کسنے لگیں تو سات دفعہ یہی آیت پڑھ کر گرہ یا گانٹھ مضبوط کریں۔ دائیں جانب دو اور اسی طریقہ سے اور بائیں جانب تین۔ اسی طریقہ سے پڑھ کر گرہ یا گانٹھ لگادیں۔ ایک درمیان میں اور تین دائیں اور تین بائیں طرف ہوں۔ کل سات ہوں گی۔ پھر وہ ڈوری مریض اپنے گلے میں بسم اللہ پڑھ کر ڈال دے۔ ایک ہی دفعہ عمل کرنے سے مریض صحت یاب ہوجاتا ہے اور پھر بھی ضرورت پڑے تو دوبارہ لے لے۔ مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔ میں نے اجازت طلب کی تو انہوں نے بڑی خوشی سے اور محبت سے اجازت بھی دی اور سارا طریقہ بھی سکھایا۔
احقر نے صرف ایک دفعہ ایک بیمار کو ڈوری بنا کردی۔ کچھ یقین نہ بھی آتا تھا کیونکہ اپنے اعمال تو معلوم ہوتے ہیں جبکہ عمل کرنے والے بڑے پارسا تھے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے مجھ جیسے گنہگار کے ہاتھوں بھی شفا دیدی۔ بڑی خوشی محسوس کی اللہ کا شکر ادا کیا۔ جناب میری طرف سے ان دونوں اعمال کی ہر مسلمان مرد اور عورت سب کو اجازت ہے۔ مجھے اللہ پاک پریقین ہے کہ عمل کرنے والے کو مایوس نہیں ہونے دیگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 895 reviews.