Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بوسیدہ ہڈیاں دیکھ کر دینار عیار کی توبہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

مروی ہے کہ ایک شخص جسے دینار عیا ر کہاجا تاتھا اس کی والدہ اسے نصیحت کرتی مگر و ہ نہیں مانتا تھا ایک دن وہ ایک قبر ستان سے گزرا جہا ں ہڈیا ں بہت تھیں اس نے ایک ہڈی اٹھا ئی تو وہ اس کے ہا تھ میں بکھر گئی اس نے اپنے دل میں سوچا اور خود سے کہا تیرا ستیا نا س کل کو تو بھی ایسا ہو جائے گا اور تیری ہڈیا ں اسی طر ح بوسیدہ اور جسم مٹی ہوجائے گا اور آج میں گنا ہ کر رہا ہوں۔ اس کے بعد وہ نادم ہوا اور سچی تو بہ کی اور آسمان کی طرف سر اٹھا کر کہنے لگا، کہ میرے خدا میرا معاملہ تیرے سامنے رکھتا ہوں مجھے قبول کر اور مجھ پر رحم کر ، اور اڑی اڑی رنگت اور ٹوٹے دل کے ساتھ اپنی ما ں کے پا س پہنچا۔ اور کہا اماں جان ! بھاگے ہوئے غلا م کو جب آقا پکڑ لے تو کیا سلو ک کیا جا تا ہے؟ ماں نے کہا کہ اسے کھر درا لباس ، اور سوکھا کھا نا دیا جا تا ہے اور اس کے ہاتھ پا ﺅںباندھ دئیے جاتے ہیں۔ تواس نے کہا کہ مجھے اونی جبہ اور جو کی روٹی کے سوکھے ٹکڑے چاہئیں اور آج تم میرے ساتھ وہی سلو ک کر و گی جو بھا گے ہوئے غلام سے کیا جا تا ہے شاید کہ میرا آقا میری ذلت دیکھ کر مجھ پر رحم کر دے تو اس کی ما ں نے ایسا ہی کیا۔ پھر جب رات ہوئی تو یہ رونا اور آہ و زاری کر نا شروع کردیتا اور اپنے آپ سے کہتا ! اے دینا ر تیرا ستیا نا س ! کیا تجھے آپ پر قوت حاصل نہیں ! تو کس طر ح اللہ کے غضب سے بچ سکے گا۔ اسی طر ح صبح تک کرتا رہتا۔ ایک رات اس کی ماں نے اسے کہا کہ ، اپنے ساتھ نرمی کا معاملہ کرو۔ اس نے کہا کہ مجھے چھوڑو اس طر ح تھوڑا سا تھکوں گا مگر شاید اس کے بعد طویل آرام مل جائے۔ اے اما ں جان! میرا میرے رب کے سامنے بڑا طویل غلط کر دار موجو د ہے اور مجھے پتہ نہیں کہ مجھے سائے کی جگہ جانے کا حکم دیا جائے گا یا بر ی جگہ پر جا نے کا۔ مجھے ایسی تکلیف کا خوف ہے جس کے بعد راحت نہیں، اور ایسی سزا کا ڈر ہے۔ جس کے بعد معا فی نہیں۔ ماں نے کہا اچھا تھوڑا سا آرام کر لے ! اس نے کہا میں آرام چاہوں۔ کیا تم میر ی معافی کی ضمانت لیتی ہو۔ کون میری ضمانت لے گا۔ پھر کہا کہ مجھے میرے حال پر چھوڑ دو کہیں ایسا نہ ہوکہکہ کل مخلو ق خدا جنت کو لے جائی جارہی ہو۔ اور میں جہنم کو۔ ایک مر تبہ اس کی ماں وہا ں سے گذری تو وہ یہ آیت پڑھ رہا تھا کہ ” تیری رب کی قسم ہم ان سب سے پو چھیں گے ان کے اعمال کے بارے میں “ ( الحجر آیت نمبر ۲۹۔ ۳۹) پھر وہ اسی میں غورکرتا رہا اور سانپ کی طرح لوٹتا رہا حتی کہ بے ہو ش ہو کر گر گیا۔ اس کی ما ں نے آکر اسے آواز دی تو اس نے جواب نہ دیا۔ ما ں نے کہا ”میری آنکھوں کی ٹھنڈک اب کہاں ملاقات ہو گی۔ اس نے کمزور آواز میں کہا کہ اگر تو قیامت کے دن مجھے نہ پائے تو مالک (جہنم کے داروغہ ) سے پو چھ لینا پھر اس نے ایک چیخ ماری اور انتقال ہو گیا ماں نے اس کی تجہیز و تکفین کی پھر لوگوں کو آواز دی کہ لو گو ! آﺅ اور قتیل جہنم کی نماز جنا زہ پڑھو تو لو گ آگئے۔ اور ان میں کوئی ایسانہ تھا جس کی آنکھو ں میں آنسو نہ ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 29 reviews.