Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

(ڈاکٹر ظفرحمید ملک‘ اٹک)
’’جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے‘‘ یہ وہ تحریر ہے جو میرے کلینک میں داخل ہوتے ہی ایک طرف آویزاں ہے اس تحریر کا بظاہر تو مطلب صاف سا ہے جو ہر شخص جانتا ہے اور اس پریقین بھی سب کو ہے مگر اس پر ایمان کوئی کوئی رکھتا ہے اگر ہم دل سے مانتے ہیں کہ تمام اختیارات اللہ ہی کے پاس ہیں تو پھر اکثر ایسا کیوں کہتے ہیں؟ کہ کاش اے ہمارے رب اگر ایسا ہوجاتا تو بہت اچھا تھا‘ جب سب کچھ اللہ ہی نے کرنا ہے تو ہمیں ایسا نہیں کہنا چاہیے کیونکہ ایسا کہنے سے ہم گنہگار ہوجاتے ہیں۔کیونکہ اللہ سب کچھ جانتا ہے وہ بھی جو ہم نہیں جانتے‘ پھر یہ کہنا کہ اگر ایسا ہوجاتا… یہ گناہ ہے۔ ہم اکثر کہتے ہیں کہ ہماری دعا قبول نہیں ہوتی میرے پاس کئی مریض شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ اگر ہمیں بھی اللہ لاکھوں روپے دے دیتے تو کتنا اچھا ہوتا اس کے خزانے میں کیا کمی ہوتی ہے میں ان کو اکثر سمجھاتا ہوں اگر آپ کو اللہ تعالیٰ دس بیس لاکھ دے دیتے اور ساتھ ہی ایک ٹانگ کسی حادثے میں ضائع کردیتے اور آپ کو علاج معالجے میں دس لاکھ خرچ کرنے پڑجائیں تو آپ کیسا محسوس کریں گے کیا آپ ان دس لاکھ کے بغیر اچھے نہیں پھر اللہ تعالیٰ آپ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں۔
میرے پاس اکثر لیڈیز آتی ہیں تو کسی کا بی پی لو اور کسی کا ہائی… مگر پرابلم سب کا ایک جیسا… سب پریشان… کیوں بہن کیا پریشانی ہے… کیا کروں بھائی… میاں کی آمدنی کم ہے میرے تو نصیب ہی خراب ہیں جس دن سے ان کے گھر آئی ہوں ایک دن بھی چین کا نہیں اس سے تو اچھی موت ہوتی… آپ کیوںپریشان ہیں؟ کیا کروں ساس اچھی نہیں‘ نند اچھی نہیں‘ آپ کا بی پی کیوں ہائی رہتا ہے؟ کیا کروں! ڈاکٹر صاحب اللہ تعالیٰ کسی فقیر سے بیاہ کرادیتا اس امیر سے نہیں‘ میں کیا کروں ایسی دولت کو جو دل کو سکون نہ دے سکے‘ میں تو اپنے تمام مریضوں کو دلی سکون اور دنیاوی مسائل کیلئے دو انمول خزانے پڑھنے کیلئے دیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ سب کچھ کرنے والی ذات اللہ ہی کی ہے آپ کے حالات کو بدلنے والا بھی اللہ ہی ہے آپ کے جذبات کو بدلنے والا بھی اللہ اور آپ کو سکون دینے والا بھی اللہ… یہ دو انمول خزانے میں مفت تقسیم کرتا ہوں۔ کئی لوگوں کو دوانمول خزانے بتائے تو ان کے حالات بدل گئے‘ کئی عورتوں کو روکھی سوکھی میں بھی سکون آگیا‘ بہت سارے لوگوں کا بی پی پرابلم صرف دوانمول خزانے اور اس بات پر یقین کہ جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے کے بعد ٹھیک ہوگئے۔
دوانمول خزانے پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات تمام انسانوں سے یکساں محبت رکھتی ہے اگر آپ دو انمول خزانے کا وظیفہ نمبر 2 کریں کسی بھی مسلئے کیلئے اور دل میں اس بات کا یقین ہو کہ اللہ ہی آپ کی مدد کرنے والا ہے تو آپ یقین جانیں کہ وہ تمام کام جو آپ کے نزدیک ناممکن ہوں …ہوسکتے ہیں مگر آزمائش کیلئے نہیں بلکہ دل سے خشوع اور یقین کے ساتھ کہ جو کرنا ہے اللہ تعالیٰ ہی نے کرنا ہے۔
میرے ایک دوست کی زبانی کہ ایک شخص حضرت پیر مہرعلی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس پیش ہوا اور چند دن خدمت کی اور جانے لگا تو کہا کہ حضرت میرے لیے کچھ ایسا فرمادیں جومیرے لیے مشعل راہ ہو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ’’اپنے اور اللہ کے درمیان کبھی فرق نہ سمجھنا‘‘ بندہ چلا گیا اپنے گھر کی راہ لی مگر سارے راستے سوچتا رہا… آخرکار اپنے شہر پہنچ گیا لیکن بات ہضم نہ ہوئی یہ کیا کہہ دیا پیرصاحب نے… کہاں میں کہاں وہ ذات… کوئی عقل نہ پڑی تو واپس پیرصاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا… جناب میں کچھ دن پہلے آیا تھا آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی کچھ پلے نہ پڑا اب پھر حاضر ہوا ہوں… آپ نے فرمایا اے اللہ کے بندے جب تو آج گھر سے چلا تھا تو دن کی روٹی تیرے پاس تھی تو نے دن کا کھانا کھایا تیرے پاس چار روٹیاں تھیں تیرے کھانے کے دوران ایک فقیر آیا اس نے تجھ سے اللہ کے نام پرکھانے کا سوال کیا تو نے اس کو کھانا کھلایا اس کو دو روٹیاں دیں تاکہ اللہ تعالیٰ تجھ سے خوش ہو تیرے انصاف پر کہ تو نے دو خود کھائیں اور دو اللہ کے نام پر دیں۔ اس نے کہا جی بالکل ایسا ہی ہوا تھا آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا مگر تم نے جو دو روٹیاں اسے کھانے کو دیں اور جو اپنے لیے رکھیں دونوں میںفرق تھا تم نے جو کھائی ان پر گھی لگا تھا  اور جو اللہ کے نام پر دیں وہ بغیر گھی کے تھیں اب خود بتاؤ کہ کیا یہ فرق نہیں ہے؟ وہ آدمی سن کر پریشان ہوگیا کہ بالکل ایساہی ہوا تھا۔ بس قارئین سے گزارش ہے کہ اللہ کے نام پر جب بھی دیں تو بے لوث ہوکر دیں۔
(عامل حکیم سردار خان)
گل منڈی‘ گل سرخ‘ چرائتہ‘ سنامکی‘ سونف‘ دھنیہ ایک تولہ۔ صندل سرخ چارتولہ‘ پنیرڈوڈھی آدھا کلو‘ برگ نیم‘ گاؤزبان‘ گل نیلوفر‘ عناب‘ ترپھلہ‘ ادرک‘ لسوڑھے‘ آلوبخارا‘ بنفشہ‘ شاہترہ‘ املی ایک ایک تولہ لینا ہے۔
یرقان کے ہزاروں مریض آخری سٹیج پر پہنچے ہوئے تھے کسی بھی قسم کا مریض ہو میں تین سال سے استعمال کررہا ہوں‘ مجھے یہ نسخہ میرے ناناجی منشی الٰہی بخش سے ملا۔
 85مریضوں کو دیا‘ وہ مریض موجود ہیں۔ خود مولوی غلام سرور صاحب ان کے پانچ بیٹے ہیں نوکریاں چھوڑ دی ہیں یہی نسخہ چلاتے ہیں۔ ان کے پاس ہزاروں مریض شفاء یاب ہوئے اور ہورہے ہیں۔
 ایک مریض آیا بالکل کالارنگ ایسے کہ بدن میں خون نہیں‘ چار ماہ استعمال کیا بالکل تندرست ہوگیا۔ یہ مریض آخری سٹیج کا تھا۔
تمام چیزیں 20 کلو پانی میں رات کو بھگو رکھیں‘ صبح ہلکی آنچ پر پکائیں‘ 12کلو پانی رہ جائے تو اتار لیں اور چھان کر محفوظ کرلیں۔40 گرام بینزوئیٹ ڈال دیں تاکہ خراب نہ ہو۔ ایک ایک کپ صبح و شام مریض کو پلائیں
سورۂ فاتحہ اور درود ابراہیمی کا کمال
میری بچی کا اس کے سسر اور ساس نے جینا حرام کیا ہواتھا چار دفعہ اول و آخر درود ابراہیمی فجر کے فرضوں کے بعد میری بچی پڑھتی رہی‘ کچھ ہی عرصے بعد میری بچی خوشحال ہوگئی اور سسر ساس نے تنگ کرنا چھوڑ دیا۔
میری ایک بھانجی کے خاوند نے دوسری شادی کرلی اس بچی نے ایک ماہ پڑھا پہلے اسے یقین نہیں آتا تھا اس کے خاوند نے آخر اس فاحشہ عورت کو طلاق دے دی اس کا خاوند راہ راست پر آگیا۔ ایک اور فائدہ ہوا کہ بھانجی پانچ وقت کی نمازی بن گئی۔میرے ایک دوست کی بیوی فوت ہوگئی وہ ایک جگہ شادی کرنا چاہتا تھا‘ حرام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس بچی نے اس کے پیغام نکاح کو قبول کرلیا آخر باعزت شادی ہوگئی۔ سورۃ فاتحہ چالیس بار نماز فجر کے بعد پڑھی چالیس دن۔ (ہر جائز مقصد کیلئے)
دنیا جہاں کا کوئی کام ہو۔ گیارہ سال سے ایک کیس تھا سورۃ الفاتحہ سے کامیابی ہوئی‘ کیس میں پانچ آدمی تھے سب بری ہوگئے۔ایک دوست کا زمین کا مقدمہ سپریم کورٹ میں تھا۔ اس نے خود‘ اس کی بیوی بچوں سب نے پڑھے۔ مقدمے کا فیصلہ اس کے حق میں آیا۔ اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ مرتبہ وَاَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّی وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیمقصد کا تصور ہو‘ 313بار پڑھیں۔ ہر جائز مقصد کیلئے ہے۔ شادی نہ ہوتی ہو گھریلو جھگڑے دو خاندان ٹوٹنے والے ہوں‘ مٹھائی پر دم کرکے یا پانی پر دم کرکے دیا کریں۔ استاد صاحب نے یہ عمل مجھے عطا کیا تھا۔
سورۃ الفیل کچی اینٹ لے کر دن کے بارہ بجے سورۃ الفیل اکتالیس بار تصور کرکے تین دن پڑھنا ہے‘ آخری دن پڑھ کر پر پھونک مارنی ہے۔ چوتھے دن وہ اینٹ ویران کنویں میں ڈال دیں جو تصور کیا ہو قبضہ چھڑانے کیلئے یا کسی اور مقصد کیلئے اول و آخر درود شریف نہیں پڑھنا‘ یہ مجھے مولوی غلام سرور نے دیا۔
(حکیم سعید احمد‘ بہاولپور)
یہ نسخہ گرمیوں کا تحفہ ہے۔ مثانہ کی گرمی‘ پیچش‘ دھات قطرے پیشاب میں جلن وغیرہ کیلئے یہ نسخہ بہت ہی مجرب ہے۔ نسخہ حاضر ہے۔ھوالشافی: طباشیر اصلی بانس والا10 گرام‘ صندل سفید10 گرام‘ کشیز50 گرام‘ الائچی خورد25 گرام‘ گل نیلوفر 20 گرام‘ مصری 50 گرام‘ کشتہ عقیق 10گرام‘ کشتہ سنگ یشب 10گرام‘ کشتہ مرجان10گرام‘ کشتہ ابرق سفید 10 گرام‘ زہریہرہ خطائی 10 گرام۔ ان سب چیزوں کو ملا کر سفوف بنالیں۔جس مرض کی کوئی دوائی سمجھ نہ آئے اس کو یہ دوائی دے دیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
خون بند کرنے کیلئے:جسم سے کسی قسم کا خون جاری ہو نکسیر وغیرہ فوراً بند ہوجاتا ہے۔ نسخہ حاضر خدمت ہے۔ یہ نسخہ بہت مجرب ہے۔ ھوالشافی: کہرباشمی‘ دم الخوائن‘ سنگجراح‘ اقاقیہ‘ گل انار‘ گل ارمنی‘ انجبار تمام چیزیں دس دس گرام لیں اور ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کرلیں۔ دو ماشہ کی پڑیاں بنائیں اور شربت انجبار کے ساتھ استعمال کریں۔ دو تین پڑیوں سے انشاء اللہ خون بند ہوجاتا ہے۔ تقریباً کم ازکم بیس دن استعمال کروائیں۔ مکمل طور پر ٹھیک ہوجائیں گے۔
ایک دفعہ ایک بچے کو ہمارے پاس لے کرآئے کہ بھائی بچے کی عمر تقریباً دس سال ہوگئی ہے اس کا رنگ پیلا رزد تھا‘ گود میں اٹھایا ہوا تھا کبھی آنکھیں کھولتا تھا کبھی بند کرلیتا تھا ان لوگوں نے کہا ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے کہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔ چار ماہ ہسپتال میں مریض رہا۔ ہم نے کہا بھائی اس کے اندر کچھ نہیں ہے ہم اس کو دوائی نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا ہم پہلے بھی آپ سے دواوئی لے کر گئے تھے بچہ ٹھیک ہوگیا تھا اس نے کھجوریں کچی کھالیں اور دھوپ میں پھرتا رہا اس لیے دوبارہ بیمار ہوگیا ہے پھر ہم ہسپتال لے گئے وہاں ہم چار ماہ رہے جب ٹھیک نہ ہوا تو ہم نے مشورہ کیا بھائی اس حکیم صاحب کے پاس لے چلتے ہیںمہربانی فرما کر دوائی دیں آپ کی مہربانی ہوگی۔ میں نے اللہ رب العزت کو یاد کرکے ایک پڑیا اسی وقت اس کو شربت انجبار کے ساتھ دی‘ شربت انجبار بھی میں نے خود ہی تیار کیا ہوا تھا۔ اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک آدھے گھنٹے کے بعد بچہ اٹھ کربیٹھ گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس بچے کو ٹھیک کردیا۔ اس طرح بہت زیادہ لیڈیز کو بھی اللہ تعالیٰ نے ٹھیک کیا۔ قارئین یہ نسخہ بہت مجرب ہے۔ یہ نسخہ میں نے جس کو بھی دیا اللہ تعالیٰ نے اس کو ٹھیک کیا ہے۔
نظر‘ قوت خاص‘ اعصابی کمزوری کیلئے مجرب نسخہ
ھوالشافی: زیرہ سفید‘ سونف‘ دھنیہ‘ مغزاخروٹ‘ ناریل‘ مغزچلغوزہ‘ مغز تربوز‘ مغزخربوزہ‘ مغز کھیرا‘ مغز پستہ‘ مغزبادام تمام 50,50 گرام۔ الائچی خورد20گرام‘ کشتہ مروارید3گرام‘ کشتہ فولاد3گرام‘ کشتہ بیخ مرجان 3گرام‘ کشتہ عقیق3گرام‘ کشتہ سونا3گرام‘ تخم بھنگ20گرام‘ مصری ایک کلو‘ دال ماش ایک کلو‘ دیسی گھی ایک کلو۔ترکیب بناوٹ: دال ماش کو رات کو پانی میں بھگودیں۔ صبح ہاتھوں سے مل کر صاف کریں اور پھر دال کو کوٹ لیں اور بعد میں دیسی گھی میں بھون لیں اور پھر مصری پیس کر اس میں ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر باقی ماندہ چیزیں شامل کریں۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ کھائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔چونکہ نسخہ بہت طاقتور ہے اس لیے گرم مزاج کم مقدار میں کھائیں اور سرد مزاج جتنی مقدار لکھی اتنا ہی کھائیں‘ گرم اور ترش اشیاء سے پرہیز ضروری ہے‘ بادی اور بازاری چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔
بلغمی کھانسی کیلئے مجرب ترین نسخہ
گھیگوار2کلو‘ چارنمک400گرام‘ ست پودینہ 6گرام لے کر سب کا سفوف بنالیں۔ترکیب بناوٹ: گھیگوار اور چارنمک کو کڑاہی میں ڈال کر خوب پکائیں۔ جب یہ جل کر راکھ ہوجائے تو بعد میں ست پودینہ شامل کردیں پانچ ماشہ کی ایک پڑیا صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ جو کھانسی ٹھیک نہ ہوتی ہو اس کیلئے بہت ہی مجرب ہے۔ اس سے بہت پرانی سے پرانی کھانسی کے مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 900 reviews.