Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حوروں کا حق مہر اور ہر اٹھے قدم کا نقد حساب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

مسجد سے کوڑا کرکٹ صاف کرنے کا ثواب، مسجد کی صفائی سے جنت ملے گی (حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہ) ایک عورت مسجد نبوی سے کوڑا کرکٹ چنا کرتی تھی جب وہ فوت ہو ئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے دفن کی اطلاع نہ کی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا جب تمہارا کوئی شخص فوت ہو جائے تو تم مجھے بتایا کرو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت پر نماز جنازہ پڑھی اور فرمایا میں نے اس عورت کو مسجد سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی وجہ سے جنت میں دیکھا ہے۔ (طبرانی) (حدیث) ایک عورت مدینہ شریف میں مسجد(نبوی) کی صفائی کیا کرتی تھی جب وہ فوت ہوئی تو اس کا آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر کے پاس سے گزرے اور پوچھا یہ کس کی قبر ہے؟ تو حضرات صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ام محجن کی۔ آپ نے پوچھا وہ عورت جو مسجد سے کوڑا کرکٹ اٹھاتی تھی؟ حضرات صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ کو صف میں کھڑا کیا اور اس کی نماز جنازہ پڑھائی (اس قبر والی کو مخاطب کر کے)فرمایا تو نے کونسا عمل افضل پایا؟ تو صحابہ کرامرضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا یہ(مرنے کے بعد) سن رہی ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا تم اس سے زیادہ نہیں سنتے(یعنی یہ تم سے زیادہ میری بات کو سن رہی ہے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ اس عورت نے جواب دیا ہے”مسجد کا کوڑا کرکٹ“ (میں نے افضل عمل پایا ہے)۔ (ابو الشیخ ابن حبان) مسجد صاف کرنے سے جنت کا محل ملے گا (حدیث ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:۔ جس شخص نے مسجد سے کوڑا کرکٹ باہر کیا اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں گھربنائیں گے۔ ٭ مسجد کی صفائی جنت کی حور کا حق مہر ہے ( حضرت ابو قرصافہ رضی اللہ عنہ)جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔ مساجد تعمیر کرو اور ان سے کوڑا کرکٹ باہر نکالا کرو، پس جو شخص خالص اللہ کی رضا کیلئے مسجد بنوائے گا اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں محل بنائیں گے۔ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ اور وہ مسجدیں جو راستوں پربنی ہوتی ہیں۔ (جن کا کوئی صفائی کرنے والا نہیں ہوتا؟)آپ نے فرمایا ہاں ان سے کوڑا کرکٹ صاف کرنا حور ین کا حق مہر ہے۔ (طبرانی) مساجد کی طرف نماز کیلئے چل کر جانے کا ثواب اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:۔ (جب اذان ہو تو) اللہ کے ذکر (نماز) کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت (کو نماز کے وقت تک کیلئے) چھوڑ دو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تمہیں علم ہے (حدیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ)جناب رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔ جس نے وضو کیا اور وضو بھی اچھے طریقہ سے کیا پھر وہ نماز ہی کے ارادہ سے چلا تو وہ نماز ہی میں (شمار) ہو گا جب تک اس کا نماز کا ارادہ رہے گا اور اس کے دو قدموں میں سے ایک کی جگہ نیکی لکھی جائے گی اوردوسرے قدم کے بدلہ میں گناہ مٹایا جائے گا۔ لیکن جب تم میں سے کوئی شخص اقامت(تکبیر) سن لے تو پھر جلدی نہ کرے بلاشبہ تم میں سے اجرو ثواب کے اعتبار سے بڑے درجہ میں وہ ہے جس کا گھر تم میں سے زیادہ دور ہو۔ حاضرین نے پوچھا اے ابو ہریرہرضی اللہ عنہ! یہ کیوں؟ فرمایا اس کے زیادہ قدموں کی وجہ سے (مسجد کی طرف آنے جانے کے لحاظ سے) (مالک، بخاری، مسلم)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 33 reviews.