Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درسِ ہدایت (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

ہفتہ وار درس سے اقتباس دوستو! ایک با ت ہمیشہ یا د رکھیں کیفیات اور ساعتیں، ان دو چیزو ں کی قدر کرنا ۔ بعض ساعتیں مستجاب ہوتی ہیں ، قبو لیت کی ہو تی ہیں ، گھڑیاں قبولیت کی ہو تی ہیں ۔ اِن ساعتوں، کیفیتوں کی قدر کریں اور ان لمحو ں کی قدر کریں ۔جن لمحوں میںہمارے اندر کوئی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ۔ کوئی بھی شخص ایسا نہیں جس کو اللہ کا قُرب بغیر شبِ جمعہ کے ملا ہو ۔ یا درکھئے گا ۔ کوئی بھی شخص ایسا نہیں جس کوہم ولی کہتے ہیں، اُس کو مقام ولا یت ملا ہو اور بغیر شبِ جمعہ کے ملا ہو ۔ ےعنی جمعرات کی شام اور جمعہ کی رات۔وہ رات اللہ کے ہا ں مطلو ب اور محبوب ہے ۔ جمعہ سیّدالایا م ہے۔ جمعہ سارے دنو ں کا سردار ہے ۔ جمعہ کی رات ساری راتو ں کی سردار ہے ۔ جمعہ کے دن میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں اللہ جل شانہ‘ سے جومانگو، اللہ وہ عطا کر تا ہے ۔اپنی بات پھر دوہراتا ہو ں۔ دو چیزوں کی قدر دانی کریں ایک کیفیات کی اور دوسری ساعتوں کی ۔ وہ اوقات تلاش کریں جن اوقات میں اللہ جل شانہ ‘ کے وعدے ہیں ۔ اور پھر اللہ پاک سے عرض کریں الہٰی تیرے حبیب سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان سنا ہے کہ ا ن لمحوں میں دعائیں قبو ل ہوتی ہیں۔ اللہ میں تو اس قابل نہیں ہو ں ،میرا عمل ا س قابل نہیں ہے، میرا جسم اس قابل نہیں۔ یا اللہ میرا سب کچھ اس قابل نہیں ۔ لیکن تو سچا، تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلمکا فرمان سچا۔یااللہ اپنے سچے ہونے کے واسطے، اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے ہونے کے واسطے ،تو اپنے وعدے کو میرے لیے پورا کر دے اور میری اس دعا کو قبول کر لے ۔ جب نماز کے لیے صفیں درست ہو رہی ہو ں اس وقت دعائیں قبول ہو تی ہیں ۔دعا کی قبولیت کا ایک واقعہ اور بھی سناتا جا ﺅ ں جب یہ حدیث سنی تو ایک بڑھیا کہنے لگی آج میں دیکھو ں تو سہی کہ حضرت بلا ل رضی اللہ عنہ اذان کے بعد کیا دعا مانگتے ہیں؟ تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اذان کے بعد سب سے پہلی جو دعا مانگی تھی وہ مشرکین کے لیے ہدایت کی دعا مانگی تھی ۔ یا اللہ ان سارے مشرکین کو ہدایت دے دے۔ میں تو اکثر کہا کرتا ہوں کہ پوری دنیا کے غیر مسلموں کے لیے ہمارے دل میں خیر خواہی کا جذبہ ہو ۔ بعض اوقات سوچتا ہو ںیہ غیر مسلم ہے ، مر گیا تو جہنم کی آگ میں کیسے جلے گا ؟ میرے آقا سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہے ۔ یہ ہندو ہے ، یہ عیسائی ہے، یہ یہودی ہے، یہ مشرک ہے ، یہ کوئی بھی ہے۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے جو سب سے پہلے دعا مانگی تھی وہ دعایہی مانگی تھی کہ یا اللہ ان مشرکین مکہ کو ہدایت دے دے۔ اس بات کو سمجھیںکہ بعض اوقات کیفیا ت بنتی ہیں اور بعض اوقات کیفیات بنائی جاتی ہیں۔ بعض اوقات کیفیات اللہ کی طر ف سے خود بخود بن جا تی ہیں ۔ یہ چیزیں یکدم اللہ عطا کر دیتا ہے ۔ اس کی قدر دانی کریں اور پھر مانگنا شروع کردیں ۔ اللہ سو فی صدعطا فرماتے ہیں اور بعض اوقات کیفیات بنائی جاتی ہیں ۔ بڑی دیر تک دعامانگتے مانگتے، ایک لمحہ ایسا آتا ہے کہ جس میں دل کہتا ہے کہ اب میں اللہ سے باتیں کر رہا ہوں اور اللہ میری سُن رہا ہے اور اندر ایک جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ اندر ایک بے قراری ، بے چینی ، بے کلی اور اس کے ساتھ مزہ ، لذت ، سرور۔ بس سمجھ لے اللہ کے ساتھ اب تعلق بن گیا ہے ۔ پھر اللہ سے مانگیں اور دل کھول کر ما نگیں ۔ اس کی عظمت اور شان کو مدِنظر رکھتے ہوئے ما نگیں ۔ محنت کرنا پڑتی ہے۔ جس کو اللہ سے مانگنا آگیا اور جس کو اللہ سے منوانا آگیا اللہ کی قسم اسے دنیا کے کسی اسلحے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سچی با ت ہے کہ دعا اللہ سے منوانے کا نام ہے ۔ ایران اُس دورکی سپر پاور تھی اور اس کی شکست کے لیے کو ئی سو چ بھی نہیں سکتا تھا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ درخت کے نےچے سورہے تھے ۔ غالباً دوپہر کا قےلولہ تھا ۔ تو ایران کے شہزادے کو گرفتار کر کے لایا گیا ۔ شاید اس کا نام ہرمزان تھا اور اس کے شاہی لبا س پر جو تمغے لگے ہو ئے تھے ان کی جھنکا ر سے اور ان لوگو ں کی آہٹ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھ کھل گئی ۔اٹھ کر بیٹھے تو امیرالمومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھ کر کہا ، کیا حال ہے؟ وقت وقت میں اندا ز بدل جا تے ہیں ۔ جب یہ پو چھا نا ں کہ کیا حال ہے ؟ سمجھ گیا ۔ کہنے لگا اب ہمار ا حال پوچھتے ہو جب اپنے اللہ کو مقابلے کے لیے لے آئے ہو۔ تمہارے رب سے مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ بتاﺅ تو سہی عمر رضی اللہ عنہ آج تک کونسی جنگ جیتی تھی تم نے ؟جب اللہ ساتھ آجاتا ہے ، تو دعا مانگ پھر تجھے ملے گا۔ اس پر محنت کرنی پڑے گی ۔ یہ چیز کر تے کر تے آتے آتی ہے ۔ فکر مندی سے آئے گی بے توجہی سے نہیں آئے گی ۔ ہمارے ہا ں ایک مستری تھا، وہ کہنے لگا کہ جی مجھے تو صرف قبروں کی لپائی آتی ہے اور کچھ نہیں کر سکتا ۔ ساری زندگی اس نے سیکھنے کی کو شش ہی نہیں کی اور واقعی جو دےواربنائے گا ٹےڑھی بنائے گا اور کچھ نہیں ۔ اس نے کوشش ہی نہیں کی ۔ اس نے محنت ہی نہیں کی۔ اس نے ساری زندگی ایسے ہی گزار دی ۔ مجھ سے ایک دفعہ کہنے لگے مجھے ایک چیز بنانی آتی ہے میں یہ بیکری والی بھٹی بنا لیتا ہو ں۔ مجھے دور دور سے لو گ لینے آتے ہیں اور ہا ں میں نے دیکھا ہے کہ جب عما ر ت کی بنیا دیں بھرواتے ہیں تو اس کو بلا تے ہیں۔ اس سے اوپر اس کو نہیں بلاتے ۔کیو نکہ اس سے زیا دہ ہو کام کر ہی نہیں سکتاتھا آپ سوچیںکیاساری زندگی ہمیں ایسے ہی رہنا ہے؟ پھسی پھسی سی د عا ئیں ، بے لذت مناجا ت ، بے کیف عبادات۔ دعا سے بھی کا م نہ بنا ، ذکر سے بھی نہ بنا اللہ کا تعلق نصیب نہ ہوا اور اسی حال میں کرتے کرا تے دنیا سے رخصتی ہو گئی تو کیا معاملہ ہوا ۔ کچھ بھی نہ ہوا ۔ اس کی روزی تو پھر بھی لگی ہوئی ہے ۔ قبروں کی لپا ئی یا بھٹی بنا کے ۔یا د رکھیں دنیا کا کام نہ سیکھا تو کوئی حرج نہیں لیکن اگر اللہ کا نام نہ سیکھا ، اللہ کے نام کا سرور اور کیف نہ سیکھا ۔تو معاملہ بڑا خطر ناک ہوا۔ آپ ےقین جانئے ساری دنیا کے عہدے ،ساری دنیا کی دولتیں ،ساری دنیا کے کمالا ت مل جائیں ۔مگر اللہ کا تعلق نہ ملے تو کچھ نہ ملا ۔ حضرت ابراہےم بن ادھم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ جل شانہ‘ نے ہمیں جو اندرکا سکون اور اطمینان دیا ہے ۔ اگر با دشاہو ں کو پتہ چل جائے تو یہ تلواریں لیکر ہم پر ٹوٹ پڑیں ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 352 reviews.