Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری (قسط نمبر 16)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا غیر مسلموں سے حسنِ سلوک عیسائیو ں اور یہو دیو ں کے متعلق رواداری پر مبنی جو رویہ مسلمانو ں کا رہا ہے ، اس کے متعلق تین وا قعات خا ص طور پر قابلِ ذکر ہیں ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مدینے کے یہو د سے معا ہد ہ کر نا ۔ نجران کے عیسائیو ں کو آزادی کا منشور دینا اور فلسطین کی فتح کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی جا نب سے ایلیا ءکے باشندوں کو آزادی کا منشور پیش کر نا ۔ اسی طر ح آذر بائیجان ، جرجان اور مدائن کے شہریو ں کو جو امان نا مے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دئیے ، وہ بھی ایسے ہی تھے ۔ ان معا ہدو ں کی بنیا دی شقیں یہ تھیں ۔ ذمیو ں کی جان و ما ل مسلمانوں کی طرح ہے ٭مذہبی اعتبار سے بھی انہیں بالکل امان حاصل ہے ٭ انکا مذہب بدلا جا ئے گا اور نہ ہی ان کے مذہبی امو ر میں دست درا زی کی جائے گی ٭ان کے گر جا ﺅ ں میں سکونت اختیار کی جائے گی اور نہ ہی انہیں ڈھا یا جا ئے گا اور نہ ان کے صلیبو ں اور مال میں کچھ کمی کی جائے گی ، اگر یہ لو گ برا بر جزیہ دیتے رہیں ۔ تاہم اس میں مذہبی قوانین کی حفا ظت اور ان کے مطابق زندگی بسر کرنے اور ان کے مقدمات کے فیصلہ کرنے کی آزادی بھی شامل تھی ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو شام کی فتح کے بعد جو فرمان لکھا ، اس میں یہ الفا ظ تحریر تھے ۔” مسلمانو ں کو ذمیو ں پر ظلم کرنے اور انہیں نقصان پہنچانے سے باز رکھنا اوران کے مال و جا ئیداد کی حفا ظت کر نا اور تمام شرا ئط کو پورا کرنا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بنیا دی حقوق کے حوا لے سے مسلمان اور غیر مسلم کے درمیان کوئی امتیا ز نہیں رکھا تھا۔ غیر مسلمو ں کو جان و مال اور جائیداد سے متعلق جو حقوق حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دیے ، اس پر پوری طر ح عمل بھی کروایا ۔ چنا نچہ شام کے ایک عیسائی کا شت کا ر نے شکایت کی کہ مسلمانوں کی فو ج نے اس کی کھیتی کو پا مال کر دیا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فی الفور اسے دس ہزار درہم معاوضہ دلوایا اور متعلقہ حکا م کو تاکید ی فرمان جاری کیا کہ غیر مسلموں پر کسی طر ح کی زیا دتی نہ ہو نے پا ئے ۔ قاضی ابو یو سف رحمتہ اللہ علیہ نے ” کتا ب الخراج “ میں روایت نقل کی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب شام سے واپس آرہے تھے تو چند آدمیو ںکو دیکھا کہ دھوپ میں کھڑے ہیں اور ان کے سر پر تیل ڈالا جا رہا ہے ۔ لو گو ں سے پو چھا کہ کیا ما جرا ہے ؟ معلوم ہوا کہ ان لو گو ں نے جزیہ نہیں ادا کیا ، اس لیے انہیں سز ا دی جا رہی ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ آخر ان کا کیا عذر ہے ؟ لوگو ں نے کہا ، غربت اور نا دا ری ۔ فرمایا ، چھوڑ دو ، اور انہیں تکلیف نہ دو ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرما تے ہوئے سنا ہے کہ ”لو گو ں کو تکلیف نہ دو ، جو لو گ دنیا میں لو گو ں کو عذاب پہنچا تے ہیں ، اللہ تعالیٰ روز قیامت انہیں عذاب پہنچائے گا ۔ “
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 374 reviews.