Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

سٹوڈنٹس کیلئے خاص الخاص عمل

(عبدالرحمن‘ لاہور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے آج ایک ایسے عمل کے بارے میں بتانے والا ہوں جس سے سٹوڈنٹس کو بہت فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ اس سے انسان کی لکھنے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی غیب سے مدد کرتے ہیں اور وہ چیزیں بھی وہ حل کرلیتا ہے جن کے حل کرنے کی اُسے امید بھی نہیں ہوتی۔ اس کو پڑھنے کے بعد جب پہلی دفعہ طالب علم پرچہ کو دیکھتا ہے تو ایسے لگتا ہے کہ اسے کچھ نہیں آتالیکن جیسے جیسے وہ اس کو حل کرنے لگتا ہے ایسے لگنے لگتا ہے کہ اسے سب کچھ آتا ہے۔
عمل لوح قرآنی کی ترتیب درج ذیل ہے:۔ لوح قرآنی کو پڑھنا ہے اور اپنی دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی بند کریں اسی طرح ہر دفعہ پڑھتے جائیں اور اپنی انگلیاں بند کریں‘ انگوٹھا سب سے آخر میں آئے۔ اب یہ ایک مکے کی شکل اختیار کرے گا اب اسی طرح اسے کھولنا ہے کہ ہر دفعہ پڑھ کر اپنی انگلیاں کھولتے جائیں کھولتے ہوئے سب سے پہلے انگوٹھا کھولیں اس کے بعد چھوٹی انگلی اس کے بعد اسی طرح کھولتے جائیں کہ آخری کھلنے والی انگلی شہادت کی ہو‘ اس عمل کو پیپر والے دن پیپر سے پہلے پڑھیں۔ اس کے بعد کمرہ امتحان میں داخل ہونے کے بعد کسی سے بات نہ کریں اور درود ابراہیمی کا ورد کریں جب تک کہ سوالیہ پیپر شروع کرنے کا نہ کہہ دیا جائے۔ انشاء اللہ پیپر بہت اچھا ہوگا۔ لوح قرآنی درج ذیل ہے:۔
الٓمٓ
حٰمٓعٓسٓقٓ
نٓ
الٓمٓصٓ
حٰمٓ
یٰسٓ
کٓھٰیٰعٓصٓ
قٓ
اٰمیْن
جانیے شب قدر کی رات
ایک اورعمل جس کا ذکر آپ نےپچھلے رمضان میں کیا تھا جس سے انسان رمضان کے آخری عشرے میں آخری دس راتوںمیں سے شب قدر کی رات کو حضرت جبرائیل علیہ السلام کی زیارت اور اس رات کی نشاندہی ہوسکتی ہے اس عمل کا طریقہ درج ذیل ہے:۔رمضان میں مغرب کے بعد 101 مرتبہ استغفار‘ اس کے بعد101 مرتبہ درود شریف اس کے بعد محمد دررسول اللہ احمد در رسول اللہ کھلا پڑھیں۔ یہ عمل پہلے روزے سے کریں‘ انشاء اللہ ضرور زیارت ہوگی اس وقت اس بندہ خدا کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

فضائل آیت الکرسی اور ماہ رمضان المبارک

(سلطان محمود نسیم)
حضرت محی الدین ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص آیۃ الکرسی کو روزانہ ایک ہزار بار چالیس دن تک بلاکسی پرہیز کے پڑھ لے تو میں خدائے عزوجل کی قسم کھاتا ہوں کہ ملائکہ کی اس سے ملاقات ہوگی اور حقائق و معارف کا انکشاف ہوتا ہے اس کی تمام حاجتیں پوری ہوتی ہیں اور جس چیز کیلئے دعا کی جائے انشاء اللہ مقبول ہوگی۔ (اگر یہ عمل رمضان المبارک کےماہ میں کیا جائے تو پھر تو فوری اثر اور تیربہدف ہے)
ہرغم و پریشانی کا علاج:اکثر صلحاء نے اس کا مجرب طریقہ بیان فرمایا ہے اور کاتب الحروف نے اس کا تجربہ کیا ہے حقیقتاً اگر حسن اعتقاد سے پڑھا جائے تو مجرب ہے صرف سترہ روز اول و آخر درود شریف ستر بار آیۃ الکرسی تین سو تیرہ بار پڑھ کر دعا کی جائے قضائے حاجات رفع ہموم و غموم رفع خیالات وہمہ کیلئے تریاق ہے۔ انشاء اللہ ہر کام میں کامیابی ہوگی۔
اگر انسان پریشان ہو اور کسی کام کا انجام معلوم نہ ہو اور چاہے کہ اس کا یہ کام اس کی منشاء کے مطابق ہوجائے تو رمضان المبارک میں جمعہ کے دن بعد نماز عصر آیۃ الکرسی سترہ بار پڑھے اس کے دل پر ایک عجیب کیفیت پیدا ہوگی پھر دعا کرے انشاء اللہ انجام بخیر ہوگا یہ طریقہ بہت مجرب ہے۔ (یہ عمل رمضان کے علاوہ بھی کیا جاسکتا ہے)
قضائے حاجات و ادائے قرض: قضائے حاجات و ادائے قرض کیلئے آیۃ الکرسی 150 مرتبہ روزانہ پورا رمضان تک پڑھنا بہت مفید ہے۔
روزانہ صبح وشام سات سات بارسوتے وقت ایک بار آیۃ الکرسی پڑھنے سے انسان تمام آلام سے محفوظ رہتا ہے۔
آسیب فوراً غائب: اگر کسی پر آسیب کا خلل ہو تو اس کے کان میں سات مرتبہ اذان کہیں پھر آیۃ الکرسی سورۂ فاتحہ‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس سات سات بار‘ سورۂ والصافات آخری 7 آیات‘ سورۂ حشر‘ سورۂ طارق پڑھ کر پھونک دیں۔ انشاء اللہ عزوجل آسیب فوراً غائب ہوجائے گا۔

درد گردہ اور پتھری کیلئے

(پوشیدہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ نسخہ ایک ہندوستانی ڈاکٹر نے ایک سید کو بتایا تھا۔ وہ یہ ہے کہ ایک سیب لیکر اس کی گول قاشیں کاٹ لیں۔ سیب کو چھیلنا نہیں ہے۔ پھر اس کو ایک کلو سے ڈیڑھ کلو پانی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور برتن کو وزنی ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔ آدھا گھنٹہ تک درمیانی آنچ پر پکنے دیں پھر اس برتن کو چولہے سے اتار کر نیچے رکھ دیں۔ اس کا ڈھکن نہیں اٹھانا‘ اس کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ تین سے چار گھنٹے بعد جب یہ مکمل ٹھنڈا ہوجائے تو اس کا ڈھکن اٹھالیں اور جو ڈھکن کے ساتھ پانی لگا ہو وہ بھی ہاتھ سے برتن میں ڈال دیں اور اس پانی کو چھان لیں اور اس پانی کو سارا دن میں تھوڑا تھوڑا کرکے پینا ہے۔ اس طرح روز ایک بوتل تیار کرنی ہے۔ انشاء اللہ سات سے آٹھ دن میں بغیر کسی تکلیف کے پتھری ریت بن کر خارج ہوجاتی ہے اور تکلیف بھی ختم ہوجاتی ہے۔ پانی چھان کر جو سیب کا گودا حاصل ہو اس کو چینی ڈال کر جیم کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
سنگ یہود‘ سنگ سرمائی: یہ نسخہ بھی درد گردہ اور پتھر کیلئے ہے دونوں چیزیں برابر وزن لے لیں اور ان کو رگڑ کر باریک پاؤڈر کرلیں اور آپس میں مکس کرلیں۔ پھر یہ دوائی 2 ماشہ صبح و شام تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں جب تک پتھری ختم نہیں ہوجاتی۔ یہ نسخہ ایک فقیر نے دیا تھا جو کہ میرے گھر استعمال ہوتا ہے میری والدہ کو پتھری کی شکایت تھی جس کیلئے اس کو استعمال کرتے رہیں۔ پرہیز: جس چیز کو کھانےسے گردہ میں تکلیف ہو جب تک دوائی کھائیں استعمال نہ کریں۔

گولی لگے یا سانپ کاٹ لے

(ظاہر خان‘کوئٹہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! جس شخص کو کوئی سا بھی سانپ ڈس لے یا بچھو ڈس لے یا کسی بارود کا زہر یعنی گولی کا زہر اندر پھیل جائے یا کوئی بھی زہریلا جانور کاٹ لے ان کا زہر جسم میں رہنے سے گوشت اور ہڈی گھلنا شروع کرہوجائے‘ جسم یا متاثرہ جگہ سوج کر گلنا شروع ہوجائے اور ڈاکٹر کہیں کہ اس جگہ مثلاً ہاتھ پاؤں وغیرہ کاٹنا پڑیگا ورنہ زہر پورے جسم میں پھیل جائے گا اور اس شخص کی موت واقع ہوجائے گی تو اُس کے علاج کیلئے کالا سانپ یعنی کوبرا سانپ کا خول (اوپر کا چھلکا) جوگی لوگوں کے پاس سے عام ملتا ہے جسے سانپ ہر سال اتارتا ہے وہ خول لے کر جلا دیں وہ راکھ کسی بوتل میں محفوظ رکھیں اور متاثرہ جگہ پر دن میں دو بار رکھ دیا کریں تو پندرہ دن میں متاثرہ جگہ سے زہر ختم ہوجائے گا۔ روزانہ زہر نکلتا جائے گاسوجن اور درد ختم ہوجائے گا اور متاثرہ جگہ اپنی اصل حالت میں آجائے گی۔ جس دن سے یہ دوائی لگانی شروع کریں گے اس دن سے سوجن‘ درد اور زہر ختم ہونا شروع ہوگا۔ انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں مکمل صحت یاب ہوگی۔یہ نسخہ سینکڑوں بار آزمایا جاچکا۔ افغانستان‘ کوئٹہ‘ حیدرآباد میں بے شمار لوگوں پر آزمایا ہے اور سوفیصد کامیابی ہوئی ہے زہر اور اس سے پیدا ہونے والے ہر مرض سے اللہ پاک شفاء دیتا ہے۔
نسخہ ہڈی وجوڑ
اگر کسی شخص کی ٹانگ یا ہاتھ یا جسم کی کمر کا ہڈی ٹوٹ جائے ‘ کسی وزنی چیز کے نیچے آکر پریس ہوجائے یا ہڈی ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے۔ شافی علاج: اصلی کالا سُرمہ آنکھوں والا کالی مرچ کے برابر اور گائے یا بکری کا اصلی مکھن ایک چائے والا چمچ‘ گائے یا بکری کا خالص دودھ پانی کی ملاوٹ نہ ہو۔ ایک چمچہ مکھن کو پھیلا دیں اس میں کالی مرچ کے برابرکالا سرمہ ملادیں اور دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ‘ دوپہر اور رات کو ایک ایک خوراک کھائیں انشاء اللہ درد بھی ختم ہوجائے گا اور چالیس دنوں کے اندر اندر ہڈی اپنی اصلی حالت میں ہوکر بالکل جڑ جائے گی اور بغیر آپریشن کے بالکل ٹھیک ہوجائے گی اور مضبوطی بھی آجائے گی۔یہ نسخہ میں نے بہت سارے لوگوں کو دیا الحمدللہ اللہ نے سب کو شفاء عطا کی۔

کوئی اس سے معاملہ کرکے تو دیکھے

(مسز طاہرہ خالد‘ فیصل آباد)
اللہ رب العزت کی طرف سے مجھے اپنے شوہر اور بچوں سمیت عمرے کی سعادت ماہ شعبان میں نصیب ہوئی۔ مدینہ منورہ میں قیام کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ اپنا قرض کس طرح سے کئی گنا زیادہ کرکے واپس کرتا ہے۔
ایک دن میں اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں تھی کہ میرے قریب ایک خاتون جو کہ پاکستانی تھی اور مدینہ کی رہائشی تھی دوسری خواتین کومختلف وظائف پڑھنے کو بتارہی تھی۔ ایک اور عورت جو عمرہ کرنے آئی ہوئی تھی‘ مختلف کھانے پینے کی چیزیں اکٹھی کرکے ایک شاپر میں ڈال رہی تھی۔ ادھر بہت سی عربی عورتیں کھانا اور فروٹ وغیرہ تقسیم کررہی ہوتی ہیں۔ مجھے پہلی خاتون نے بتایا کہ یہ عورت اپنے شوہر کیلئے کھانا لیکر جاتی ہے کیونکہ اس کے پاس ریال نہیں ہیں کسی طرح سے عمرے پر تو آگئی لیکن اب پیسے ختم ہوگئے ہیں تو وہ ادھر ہی کھانا کھالیتی ہے۔ اللہ کے رسولﷺ کے مہمان بھوکے تو نہیں رہ سکتے۔ میری جیب میں اس وقت چھ ریال تھے۔ دل میں اس کی مدد کا خیال آیاتو فوراً ہی میں نے اسے نکال کر دے دئیے۔ اس رب کی رضا اور بھروسے پر جو ہماری سب ضرورتیں پوری کرتا ہے۔ اگلے دن ظہر کے بعد میں اپنے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھارہی تھی کہ ایک عورت جو حلیے سے ملائیشیا کی لگ رہی تھی ہمارے قریب آکر چند سیکنڈ میری طرف غور سے دیکھتی رہی پھر اپنے پرس سے ایک خوبصورت تھیلی نکال کرمیری طرف بڑھائی۔ میں تذبذب میں تھی کہ یہ مجھے تھیلی کیوں دے رہی ہے۔ اس میں سے سو ریال کا نوٹ نظر آرہا تھا۔ خیر وہاں انکار کی گنجائش نہیں میں نے تھیلی پکڑلی۔ وہ مسکراتی ہوئی چلی گئی۔
میرے بچوں نے پوچھاآپ نے تھیلی کیوں لی؟ میں نے کہا کہ میں چاہتے ہوئے بھی اس کو انکار نہ کرسکی۔ میں نے کہا کہ ہم یہاں اللہ کے رسول حضور نبی اکرم ﷺ کے مہمان ہیںیہ ان کی طرف سے تحفہ ہے۔بچے کہنے لگے اگر یہ تحفہ ہے توآپ اسے اللہ کی راہ میں تقسیم کردیں۔ ہمارے پاس اپنی ضرورت کیلئے بہت کچھ ہے۔ مجھے ان کی یہ بات بہت اچھی لگی۔
کھانا کھا کر ہم عصر کی نماز پڑھنے کیلئے چلے گئے۔ عصر کے بعد کچھ فاصلے پر پھر وہی ضرورت مند عورت دکھائی دی۔ میں نے اسے پچاس ریال دئیے۔ باقی کے پچاس مختلف حرم نبوی ﷺ کی صفائی کرنے والی لڑکیوں کو دے دئیے۔ ان خدمت گاروں کو دیکر سارے ریال اللہ کی راہ میں دیکر جو سکون ملا بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اس بات پر اور یقین پختہ ہوگیا وہ کس طرح اپنا قرض کئی گنا زیادہ کرکے واپس کرتا ہے۔ رحمت اور برکت بونس میں الگ سے ملتی ہے بس کوئی اس سے معاملہ کرکے تو دیکھے۔

ہر چیز مانگنے کا وقت

(ام عائشہ‘ لاہور)
میں نے ایک کتاب میں یہ روایت پڑھی جس نے مجھے تڑپادیا آپ بھی پڑھیے اور سوچئے۔۔۔’’رات کی اس گھڑی (یعنی سحری کے وقت) میں اللہ تعالیٰ اپنا ہاتھ پھیلا دیتا ہے اور کہتا ہے‘ کون ہے جو ایسی ذات کو قرض دے جو نہ فقیر ہے نہ ظالم‘ اور صبح تک یہی کہتا رہتا ہے۔ (مسلم: ابوہریرہؓ)‘‘

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 836 reviews.