Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سانس میں ذکر بسانے کا سائنسی طریقہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

جب آپ مسلسل سانس لیتے ہیں تو سبحان اللہ والحمدللہ کی آواز نکلتی ہے اور جب آپ سانس باہر نکالتے ہیں تو اللہ اکبر‘ الحمدللہ کی آواز آپ کے گلے سے نکلتی ہے۔اس سلسلے میں ایک اہم بات یہ ہے کہ سانس اور منتر اس دوران ایک ہوجاتے ہیں

اللہ کی بنائی ہوئی اس کائنات میں مختلف ذات‘ نسل‘ مذاہب‘ رنگوں اور زبانیں بولنے والے لوگ رہتے ہیں۔ ان کی ثقافت بھی مختلف ہے‘ ہر شخص خدا پر یقین رکھتا ہے‘ خدا کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ مسلمان اللہ‘ عیسائی گاڈ‘ ہندو اسے بھگوان کے نام سے پکارتے ہیں۔ اسی طرح ہر شخص کسی نہ کسی طرح اللہ کو یاد کرتا ہے۔ اکثر لوگ جاپا یا تسبیح پر بھی اپنے اعتقاد کے مطابق اس کا نام جپتے ہیں ۔ اس کے برعکس بعض لوگ زبانی طور پر بھی تسبیح خوانی کرتے رہتےہیں۔ تسبیح میں الفاظ کو بار بار دہرایا جاتا ہے جب ان الفاظ میں ’’الف‘‘ شامل ہوتا ہے تو اس کے اثرات میں زبردست اضافہ ہوجاتا ہے۔ سبحان اللہ کا ورد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔تسبیح کے دوران مسلسل توجہ یا ارتکاز ضروری ہے۔ زبانی طور پر یا دل ہی دل میں تسبیح کے الفاظ دہرانے کے دوران بھی اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ کہا جاتا ہے کہ اصل تسبیح وہ ہے جو سانس یا دل سے ادا ہو۔ اللہ نے ہمیں سانس اور دل اسی لیے عطا کیے ہیں کہ ہم ان کی مدد سے اسے یاد کریں۔ صرف زبان سے اسے یاد نہ کریں۔
سانس کو دماغ کی سواری بھی کہا جاتا ہے اسی لیے سانس کے بارے میں معلومات مراقبے کا ایک اہم جزو ہے۔ اس حوالے سے پہلا نکتہ یہ ہے کہ تسبیح یا جاپ کے ذریعے آپ کو اپنی قدرتی سانس کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ آپ ایک منٹ میں پندرہ بار‘ ایک گھنٹے میں نو سو مرتبہ اورچوبیس گھنٹے میں 21600 مرتبہ سانس لیتے ہیں لیکن آپ کو اس کا احساس نہیں ہوتا۔ آپ کو صرف یہ معلوم ہے کہ سانس کی آمدورفت ایک لازمی عمل ہے۔ سانس زندگی کی کلید ہے اور یہی سانس ارتکاز اور مراقبے کی بنیاد ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہمیں عمل تنفس کی مختلف جہتوں کا علم ہونا چاہیے جو یہ ہیں:۔
1۔ قدرتی تنفس۔ 2۔ قدرتی تنفس سے گہری سانس۔ 3۔ پرسکون عمل تنفس۔ 4 تنفس میں رکاوٹ۔
آپ تنفس کی ان چار کیفیتوں کا بسترا ستراحت پر خود بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔ آپ جب بستر پر دراز ہوتے ہیں تو آپ کا تنفس معمول کے مطابق ہوتا ہے۔ نیم خوابی کی حالت میں آپ گہرے تنفس میں ہوتے ہیں۔ گہری نیند میں آپ کا تنفس پرسکون حالت میں ہوتا ہے اور آپ ہلکے خراٹوں کی آواز محسوس بھی کرسکتے ہیں۔ بعض اوقات گہری نیند کی حالت میں تنفس کا سلسلہ منقطع بھی ہوجاتا ہے اور آپ اچانک جاگ جاتے ہیں۔ تنفس کی ان چار کیفیتوں کا مشاہدہ مراقبے کے دوران بھی کیا جاسکتا ہے اگر آپ اپنے قدرتی تنفس پر نصف گھنٹے یا اس سے زیادہ عرصے تک توجہ مرکوز رکھتے ہیں تو آپ ایک گہری کیفیت میں چلے جاتے ہیں اور آخر کار انتہائی پرسکون ہوجاتے ہیں اور آپ اپنے گلے میں ٹھنڈک کے احساس اور آواز کو محسوس کرسکتے ہیں۔ بہت گہرائی کے ساتھ مراقبے کی صورت میں تنفس کا سلسلہ منقطع بھی ہوسکتا ہے۔
اس سلسلے میں تیسرا نکتہ سانس کی آمدورفت سے آگاہی اور جسم میں اس کی حرکات و سکنات کی محسوسات سے ہے۔
چوتھا نکتہ منہ کی آواز ہے جس کا سلسلہ تنفس کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے۔ جب آپ مسلسل سانس لیتے ہیں تو سبحان اللہ والحمدللہ کی آواز نکلتی ہے اور جب آپ سانس باہر نکالتے ہیں تو اللہ اکبر‘ الحمدللہ کی آواز آپ کے گلے سے نکلتی ہے۔اس سلسلے میں ایک اہم بات یہ ہے کہ سانس اور ورد اس دوران ایک ہوجاتے ہیں۔ ابتدا میں آپ کو صرف سانس اندر جانے اور باہر نکلنے کا احساس ہوتا ہے بعد میں جب آپ کا وردسانس کے ساتھ مربوط ہوجاتا ہے تو یہ دونوں عمل ایک ہوجاتے ہیں۔ آپ اللہ اکبر سبحان اللہ اور الحمدللہ جیسے پاکیزہ اور پرتاثیر الفاظ کے ساتھ تنفس کی آمدورفت کو محسوس کرسکتےہیں۔
اس عمل سے انسانی جسم بھی پاکیزگی کے احساس سے سرشار ہوجاتا ہے۔ پورا جسم ری چارج ہوجاتا ہے۔ جسمانی عوارض کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور جسم کے مختلف اعضاء میں نئی قوت کی لہر دوڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے بنیادی ذہن اور جسمانی خرابیوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ آپ کا رابطہ اپنے خدا سے ہوجاتا ہے جب آپ ارتکاز کی لہریں اپنے جسم میں محسوس کرتے ہیں تو اس سے آپ کو اپنی جسمانی قوت کی بحالی میں بھی مدد ملتی ہے جب آپ کی سانس اور ورد جسم میں اوپر اور نیچے کی جانب جاتے ہیں تو شعور کا ایک نیا احساس انسان میں پیدا ہوتا ہے۔ داخلی طور پر انسانی جسم میں قوت کے نئے عناصر جنم لیتے ہیں اور کئی کارآمد بے کار‘ متعلقہ‘ غیرمتعلقہ‘ طاقت اور معمولی تجربات سامنے آتے ہیں۔ اس کا انحصار آپ کے شعور کی گہرائی سے ہوتا ہے۔ اس لیے آپ سانس کی مشقیں کریں اور اس میں دل کی آواز کو بھی شامل کریں اس کے نتائج صرف آپ ہی محسوس کرسکیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 842 reviews.