Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

کشف المحجوب کا حلقہ یہ عام نوعیت کا نہیں ہوتا بلکہ رازو رموز میں لپٹا ہوا معرفت کا پیغام ہوتا ہے جب ہم اپنے شیخ کے یہاں کشف المحجوب پڑھتے تھے تو اس محفل میں سارے آداب اور قوانین ہوتے تھے‘ ساری تربیت کے انداز ہوتے تھے‘ اسی وجہ سے اس محفل میں ہر شخص کو آنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی تھی بلکہ سچ پوچھیے تو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی مجالس حدیث کا نقشہ ہوتا تھا۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی مجالس میں احادیث کا بہت ادب ہوتا تھا۔ حدیث کی مجلس کے خلاف کوئی بھی بے ادبی ہوتی تھی تو آپ کے ساتھ حبشی غلام ہوتے تھے آپ ان کو اشارہ فرماتے اور وہ غلام اس بے ادب کو فوراً اس مجلس سے اٹھاتے اور باہر چھوڑ آتے۔ وہ ان مبارک مجالس میں تھوڑی سی بھی بے قدری‘ بے طلبی اور بے ادبی برداشت نہیں کرتے تھے۔ حتیٰ کہ بادشاہ وقت نے ایک کسی حدیث کے متعلق راہ چلتے ہوئے پوچھا تو آپ رحمۃ اللہ علیہ فرمانے لگے کہ تم نے حدیث کی بے قدری کی کہ راہ چلتے ہوئے پوچھا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا درس حدیث بڑی شان کا ہوتا تھا۔ نہاتے‘ اچھے کپڑے پہنتے‘ بہترین خوشبو لگاتے پھرمسند پر بیٹھتے‘ پھر سرورکونینﷺ پر درود پاک بھیجتے پھر طلبہ سے فرماتے کہ اب پوچھو کسی حدیث کے بارے میں اور جواب میں روضہ اقدس ﷺ کی طرف اشارہ کرکے فرماتے کہ ان قبر والے ﷺ یعنی آپ ﷺ نے یہ فرمایا۔ یہ تو بہت اختصار کے ساتھ میں نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کی مجالس کا ادب بیان کیا ہے۔ ابو حفص نیشاپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ تصوف سراسر ادب ہے۔ ہر وقت ہر مقام اور ہرحال کاادب جس نے ان آداب کی رعایت کی وہ باکمال اولیاء کے مقام کو پہنچ گیا اور جس نے آداب کو ضائع کیا وہ محروم رہا۔ چاہے وہ خود کوکامل سمجھ رہا ہو۔ ایک شاعر نے کہا ہے:۔؎
خموش اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 860 reviews.