Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

دماغی تھکاوٹ اور چہرے پر سوجن

میں ہروقت کیرا گرتا ہے۔ مسلسل گلا صاف کرنا پڑتا ہے۔ کھلی چیزوں سے بہت پرہیز کرنا پڑتا ہے۔ دو سال پہلے ناک کی ہڈی کا آپریشن ہوچکا ہے۔ ہاضمہ ٹھیک نہیں ہے۔ منہ میں پانی آتا ہے۔ کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ کئی کئی دن بھوک نہیں لگتی۔ دل گھٹتا ہے‘ پیٹ میں رسولی تھی اس کا آپریشن ہوچکا ہے۔ سینے اور معدے میں جلن رہتی ہے۔ قبض شدید ہے‘ درد اور سوجن ہے‘ رنگ زرد ہوگیا ہے۔ ماہانہ نظام درہم برہم ہے۔ دماغ میں شدید تھکاوٹ اور دکھن رہتی ہے۔ چہرے پر سوجن ہے۔ (فرحانہ‘ راولپنڈی)
مشورہ: جگر کا مکمل معائنہ کروائیں۔ مکو سبز کا پانی پئیں اور بھجیا بنا کر کھائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

سردرد کامریض

میری عمر 14 سال ہے۔ میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہوں۔ میں سردرد کا مریض ہوں۔ سر کے دائیں حصے میں درد رہتا ہے۔ یہ درد آدھے سر میں ہوتا ہے۔ دھندلا دکھائی دیتا ہے۔ آنکھوں سے پانی جاری ہوجاتا ہے۔ (فیصل ‘کراچی)
مشورہ: نظر کمزور ہے تو عینک بنوائیں۔ اطریفل اسطوخودوس چھ گرام سوتے وقت کھائیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

اب میرا مسئلہ بھی حل کریں

آپ کے کالم میں سرس کے بیجوں کے استعمال کا مشورہ میری امی نے پڑھا تو انہوں نے اس پر عمل کیا۔ وہ اب ٹھیک ہیں۔ اب میرا مسئلہ بھی حل کریں۔ کان‘ ناک بند رہتے ہیں۔ پیلے گہرے رنگ کا مواد نکلتا ہے۔ دوسرے دن مجھے ان ہیلر لینا پڑتا ہے۔ پڑھنا لکھنا دوبھر ہوگیا ہے۔ سر کے بال بھی گرگئے ہیں اور سفید بال الگ ہورہے ہیں۔ (صائمہ‘ لاہور)
مشورہ: اسطوخودوس باریک پیس کر ایک ماشہ کشتہ مرجان ایک رتی خالص شہد ایک چائے کی چمچی اطریفل اسطوخودوس چھ گرام میں ملا کر سوتے وقت کھالیا کریں۔ اصلی عمدہ بنا ہوا خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا جو کسی دیانتدار طبیب نے خود تیار کیا ہو آدھی چائے کی چمچی صبح و شام کھائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

گیس اور قبض

سال عمر ہے۔ پیٹ میں اس قدر گیس ہے کہ ہر وقت پانی کی طرح گڑگڑاہٹ رہتی ہے‘ قبض بھی ہے۔ غذا ہضم نہیں ہوتی۔ (سبین‘ پشاور)
مشورہ: حب حلتیت دو دو عدد صبح و شام کھائیں۔ سوتے وقت نمک سلیمانی تین گرام پھانک لیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

ہڈیاں نظر آتی ہیں

میری عمر سترہ اٹھارہ سال ہے۔ درمیانہ قد ہے مگر چوڑائی میں میرا جسم کم ہے اور دبلا پتلا ہے۔ جسم میں ہڈیاں صاف نظر آتی ہیں۔ دوستوں اور رشتے داروں کے سامنے جاتے ہوئے شرم آتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے جسم پر گوشت چڑھے اور میرا جسم بھرا بھرا ہو۔ (عاصم‘ خانیوال)
مشورہ: آپ خالص دیسی گھی مکھن‘ دودھ بقدر ہضم روزانہ پابندی سے استعمال کریں۔ مرچ مصالحوں اور کھٹائیوں سے پرہیز کریں۔ دوپہر کو غذا کے بعد پابندی سے آرام کریں۔ آم کے موسم میں روزانہ خوب آم کھائیں مگر ہضم کے مطابق۔ آم کھا کر سوجائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

جسم پر خشکی ہی خشکی

میرے پورے جسم پر خشکی ہے۔ یہ صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ گرمیوںمیں بھی رہتی ہے۔ سردیوں میں البتہ زیادہ ہوتی ہے۔ خاص کر نہانے یا ہاتھ منہ دھونے کے بعد پورا جسم سفید ہوجاتا ہے۔ منہ اکڑ جاتا ہے۔ ہاتھ پاؤں‘ چہرہ‘ بازو غرض یہ کہ تمام جسم پر خشکی ہی خشکی ہے۔ اگر دھوپ میں جاؤں تو سوئیاں چبھتی ہیں۔(سلمان‘ راولپنڈی)
مشورہ: صبح ناشتے میں بادام مکھن خالص کھائیں۔ جسم پر گلیسرین اور لیموں کا عرق ہموزن ملا کر مالش کریں خیال رہے گلیسرین دیکھ بھال کر خریدیں۔ لوگ گلیسرین کی جگہ چینی کا شیرہ اور لیکوئڈ وکٹوز وغیرہ شیشیوں میں بھر کر بیچتے ہیں جس کے جسم پر ملنے کے نقصانات واضح ہیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

ہرگز وہ دوا استعمال نہ کریں

میںدبلےپتلے جسم کامالک ہوں۔ ہمارے علاقے میں ایک افغانی آیا ہوا ہے وہ سب مریضوں کو ایک جیسی دوا دیتا ہے۔ پڑیا کے پانچ روپے لیتا ہے اور ہر ایک کو یہی پڑیا دیتا ہے اور سب کو آرام آجاتا ہے۔ بہت لوگ اس سے وہ نسخہ معلوم کرنا چاہتے ہیں مگر وہ بتاتا نہیں بس دوا دیتا ہے۔ مجھے بھی اس نے کہا ہے کہ میری یہ دوا کھاؤ ایک ماہ میں وزن بڑھ جائے گا۔ آپ مشورہ دیں کہ میں دوا لوں یا نہیں کیونکہ مجھے وہ حکیم معلوم نہیں ہوتا۔ (شہباز‘ بنوں)
مشورہ: آپ ہرگز وہ دوا استعمال نہ کریں بلکہ دوسروں کو بھی دوا استعمال کرنے سے روکیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

پیٹ میں درد

کافی عرصے سے پیٹ کی بیماری کی شکار ہوں۔ پیٹ میں درد رہتا ہے۔ پیٹ میں دائیں بائیں درد ہوتا ہے جو سوتے وقت بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے نیند نہیں آتی اور پیٹ میں ہوا بھری رہتی ہے۔ بار بار اجابت آتی ہے۔ (مریم‘ کوئٹہ)
مشورہ: سالم اسپغول ایک چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح نہار منہ ذرا سی چینی ملا کر ہلا کر پی لیں۔ اسی طرح شام کو پی لیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

لرزا طاری ہونا

میرا دل ڈوبتا ہے‘ کچھ کھاؤں تو تکلیف بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ خاص طور پر ثقیل چیز کھانے سے بہت برا حال ہوتا ہے۔ جب تک کھانا ہضم نہ ہوجائے یہی حال رہتا ہے۔ دل بھی دھڑکتا ہے۔ شادی کو سات سال ہوئے ہیں۔ چار بچے ہیں۔ میں چل پھر زیادہ نہیں سکتی۔ دھوئیں اور دھول سے سانس رکتا ہے۔ پیشاب زیادہ اور سفید ہوتا ہے۔ کھنکھارنے پر کالا بلغم نکلتا ہے ڈر اور خوف محسوس ہوتا ہے۔ لرزا طاری ہوجاتا ہے۔ (رعنا‘ ملتان)
مشورہ: جوارش کمونی نوگرام غذا کے بعدکھائیں اوپر سے عرق سونف آدھی پیالی پئیں۔ صبح و شام دوا اکساب معتدل جواہر والی آدھی آدھی چمچی کھائیں۔ غذا میں بکرے کا شوربا روٹی کھائیں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔
بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے

اٹھارہ سال کا ہوں اور بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے۔ نظر تک کمزور ہوگئی ہے۔ بھول کی عادت ہوگئی ہے‘ سستی اور کاہلی کا شکار ہوں۔ ہاتھ پیروں میں کپکپاہٹ ہوتی ہے۔ (شیراز‘ راولپنڈی)
مشورہ: عمدہ اصلی بنا ہوا خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر والا آدھی آدھی چائے کی چمچی صبح و شام کھائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

منہ سے خون آتا ہے

گلے میں درد رہتا ہے‘ کبھی کم ہوجاتا کبھی زیادہ۔ کبھی بالکل نہیں ہوتا۔ کچھ دنوں سے میرے منہ سے خون بھی آنے لگا تھا۔ صبح کے وقت تھوڑا تھوڑا خون آتا تھا۔ میں نے ڈاکٹروں سے کئی بار چیک کروایا تو انہوں نے کہا کوئی پرابلم نہیں ہے۔ سب نارمل ہے۔ ایک ڈاکٹر نے اب بتایا ہے کہ ٹانسلز میں جراثیم داخل ہوگئے ہیں۔ (افشین‘ لاہور)
مشورہ: ایک چمچی نمک ایک گلاس پانی میں جوش دیکر نیم گرم پانی سے غرغرے کریں۔ دن میں تین بار، سوتے وقت پانچ انجیر کھالیا کریں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔

کمزور ہوتا جارہا ہوں

میری عمر سولہ سترہ سال ہے‘ نویں جماعت کا طالب علم ہوں‘ پڑھائی میں بہت اچھا ہوں۔ مگر مجھے ایک بیماری لگ گئی ہے وہ یہ ہے کہ پیشاب میں قطرے آتے ہیں جب رات کو سو کر اٹھتا ہوں تو قطرے زیادہ آتے ہیں جب سے یہ بیماری لگی ہے میں بہت پریشان رہتا ہوں۔ اس لیے اب پڑھائی میں بھی دل نہیں لگتا۔ نظر بھی کمزور ہورہی ہے اور خود بھی بہت کمزور ہوتا جارہا ہوں۔ (مبشر‘ بہاولپور)
مشورہ: یہ کوئی بیماری نہیں ہے۔ آپ غذا میں انڈا زیادہ مرچ اور گرم مصالحہ بند کردیں۔ اسپغول کی بھوسی ایک چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں حل کرکے ذرا سی چینی ملا کر صبح و شام خالی پیٹ پی لیا کریں۔ ماحول کی تبدیلی بھی ضروری ہے۔ پانچوں وقت جماعت سے مسجد میں جاکر نماز پابندی سے پڑھیں۔ عبقری کی ویب سائیٹ سے حکیم صاحب کا درس ڈاؤن لوڈ کرکے سنیں ۔ سادہ ترجمہ والا قرآن شریف ترجمہ کے ساتھ روزانہ گھرمیں پڑھیں۔ امید ہے فائدہ ہوجائے گا یہی وقت ہے توجہ کا۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پیشاب کی تکلیف

عرض یہ ہے کہ آپ کو تیسرا خط لکھ رہا ہوں مگر آپ نے دو خطوں کا تو جواب ہی نہیں دیا۔ آپ سے کوئی گلہ نہیں کررہا ہوں۔ آپ کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ یہ ہے ہی پاکستان۔۔۔۔ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پیشاب کی تکلیف ہے۔ بہت زور لگانے سے پیشاب آتا ہے۔ (شفقت‘ بھکر)
مشورہ: بھائی اگر آپ کو جواب ملنے میں دیر ہوگئی ہے تو اس میں بیچارے پاکستان کا کیا قصور۔۔۔؟؟؟ آپ کو ہم پہلے بھی جواب دے چکے ہیں آپ کی نظر سے شاید نہیں گزرا۔ آپ عبقری مسلسل دیکھتے تو جواب مل جاتا۔ بہرکیف آپ اب جوارش زرعونی آدھی آدھی چائے کی چمچی صبح و شام کھالیا کریں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

سرمیں پسینہ

میرے سر میں شدید پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے سر گیلا ہوجتا ہے اور شدید الجھن ہوتی ہے اور اس وجہ سے میرے سر کے بال بھی گرگئے ہیں۔ میرے پاس پیسے بہت کم ہیں آپ مجھے اگست سے پہلے جواب دیں۔ (س۔ن‘ گجرات)
مشورہ: آپ آدھی چمچی سونف میں ایک چھوٹی الائچی کے دانے نکال کر ملا کر چبائیں۔ اس طرح دن میں تین بار کریں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 870 reviews.