محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری سے منسلک ہوئے تقریباً تین سال ہوگئے ہیں‘ میں نے عبقری سے بہت کچھ پایا ہے اور خاص کر مراقبے نے تو مجھے رنگ دیا ہے۔ پچھلے چند سال پہلے میرا کاروبار دن بدن زوال پذیر ہورہا تھا جس کیلئے میں نے لاکھ جتن کیے مگر مالی حالات درست نہ ہوئے۔ پھر ایک دن میں نے عبقری میں سے دیکھ کر مراقبہ دی گئی ترتیب کے مطابق کرنا شروع کردیا‘ ابھی چند ماہ ہی یقین توجہ اور دھیان کے ساتھ کیا کہ میرے ساتھ بڑی بڑی پارٹیوں نے خود رابطہ کیا اور مجھے اتنا کام ملا کہ میں نے دو شفٹوں میں اپنے کارخانہ میں کام کروایا۔ الحمدللہ! اب بھی میرا کام اسی طرح جاری ہے اور مراقبہ بھی ہر ماہ اُسی یقین‘ توجہ اور دھیان کے ساتھ کرتا ہوں۔(حاجی عبدالکریم‘ چکوال)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں