Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمپیوٹر حلوے کے گیارہ فائدے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

یہ ساری باتیں اپنی جگہ ٹھیک لیکن حلوہ کھانے کیلئے صبح جلدی اٹھنا پڑے گا بچوں اور حتیٰ کہ بڑوں سے بھی بچا کر رکھنا پڑے گا کیونکہ حفاظت ہی سب کچھ ہے اگر حفاظت نہ کی گئی تو تمام حلوہ ایک دن میں چٹ ہوجائے گا۔قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)۔

مئی 2013ء میں کمپیوٹر حلوے کا مضمون آیا‘ اس مضمون کے چھپنے کے بعد مسلسل قارئین کے چشم کشا اور انوکھے تجربات موصول ہوئے‘ واقعی عبقری کی تحریروں کو لوگ پڑھتے ہیں اور عبقری کی تحریروں اور خاص طور پر ایڈیٹر کی تحریروں پر لوگ اعتماد کرتے ہیں‘ یہ اس اعتماد کی دلیل ہے کہ لوگ اپنے تجربات و مشاہدات ہمیں لکھتے ہیں  ہمارے کرم فرما جمیل چوہدری صاحب اور دیگر لوگوں نے اپنے جو تجربات کمپیوٹر حلوے کے متعلق لکھے میں ان تجربات کو اکٹھا کرکے قارئین کو لوٹارہا ہوں:۔
۔ 1۔لذت:کیا کہنے اتنا مزیدار حلوہ کبھی نہیں کھایا۔ میں اور بیٹا جب بھی موقع ملے گھر میں چوری چوری کھاجاتے ہیں۔ واقعی لذیذ مزیدار جہاں فائدے کے اعتبار سے بہترین وہاں لذت میں اس کا کہنا ہی کیا۔2۔قوت و طاقت:  جسم اور پٹھوں میں اتنی قوت و طاقت ملتی ہے کہ انسان اپنے آپ کو ہرپل توانا‘ تندرست‘ صحت مند اور طاقتور محسوس کرتا ہے۔ 3۔یادداشت اور بہترین آئی کیو لیول: اس کمپیوٹر حلوہ کو کھانے سے یادداشت بہت اچھی ہوجاتی ہے‘ بھولی ہوئی چیزیں واپس آنا شروع ہوجاتی ہیں‘ دماغ تروتازہ تندرست‘ دماغی بوجھ ختم اور طبیعت میں ایک انوکھا سکون اور چین نصیب ہوتا ہے۔4۔بچوں کی صحت: جن بچوں کے امتحان کی تیاری میں بہت کم وقت ہوجب اُن بچوں کو کمپیوٹر حلوہ استعمال کرایا گیا تووہ بچے تھوڑا پڑھ کر زیادہ نمبرحاصل کرتے ہیں اور ان بچوں کی صحت اور تندرستی بہت لاجواب اور یادداشت اچھی ہوجاتی ہے۔5۔نظر کی کمزوری دور: جن بچوں کی نظر کمزور تھی‘ انہیں کمپیوٹر حلوہ استعمال کرایا گیا بلکہ بعض بچے تو ایسے تھے وہ کمپیوٹر حلوے کے استعمال سے اپنی نظر کو صحت مند اور کامیاب بنانے میں کامیاب ہوگئے اور کتنے بچے ‘ بوڑھے اور جوان ایسے کہ جن کی عینک اتر گئی اور ہمیشہ کیلئے اتر گئی اور وہ خود حیران ہیں ۔یہ سب کرشمہ اور کمال کمپیوٹرحلوہ کا ہے۔6۔ سردیوں کے اثرات ختم:اگراس حلوے کو موسم سرما میں استعمال کیا جائے تو سردی کے اثرات بہت کم ہوجاتے ہیں‘ وہ لوگ جو کمبل پر کمبل‘ جرسیوںپر جرسیاں‘ ہاتھ ٹھنڈے‘ پاؤں ٹھنڈے‘ ناک ٹھنڈا‘ سر ٹھنڈا‘ جن کے سر سے ہر وقت ٹوپی نہیں اترتی اور جو گرمیوں میں بھی گرم پانی سے نہاتے ہیں ان سب کو بھی اس حلوے نے لاجواب فائدہ دیا۔7۔ پرانا نزلہ زکام وکھانسی ختم:پرانا نزلہ ‘ دائمی زکام ‘ سر دکھنا‘ دماغی کمزوری‘ پٹھوں اور اعصاب کی کمزوری یا ایسے لوگ جو ہروقت زکام اور دائمی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں وہ بہت زیادہ صحت مند اور تندرست زندگی اس کمپیوٹر حلوہ کے استعمال کی وجہ سے گزار رہے ہیں۔
۔8۔پرانی دردوں سے نجات: ایسے لوگ جو پرانی کمر درد‘ ٹانگوں کا درد‘ شاٹیکا یا لنگڑی کے درد میں مبتلا تھے یا ڈسک اور مہروں کی تکلیف انہیں دیمک کی طرح چاٹ رہی تھی‘ کبھی کولہے میں درد‘ کبھی ٹانگ میں‘ کبھی ایڑی میں تو کبھی کمر میں‘ جسم میں کھچاؤ تو کبھی پٹھوں میں ۔۔۔یہ تمام تکلیفیں کمپیوٹر حلوے کے استعمال سے ایسے گئیں کہ پتہ ہی نہ چلا۔
۔9۔طبیعت ہلکی پھلکی : مجموعی طور پر طبیعت بہت ہلکی پھلی ہوجاتی ہے‘ کولیسٹرول لیول اور جسم کے تمام نظام بالکل بحال رہتے ہیں جسم پھرتیلا‘ چست اور صحت مند رہتا ہے‘ طبیعت بہت زیادہ کھچاؤ تناؤ میں اگر مبتلا ہو تو اس کے استعمال کرنے سے طبیعت ہلکی پھلکی پھول کی طرح ہوجاتی ہے۔ 10۔بھوک کی کمی کے شکار متوجہ ہوں! جن کو بھوک نہ لگتی ہو یا جسم میں ہر پل توڑ پھوڑ ہوتی ہو اور وہ لوگ کوئی بھی چیز نہ کھاتے ہوں اور کھاتے بھی ہوں تو طبیعت میں لگتی نہ ہو‘ کھایا پیا نہ لگتا ہو طبیعت ہر وقت بے زار‘ اکتاہٹ‘ بے چینی رہتی ہو ان کیلئے یہ حلوہ بہت مفید ہے۔11۔ بچوں کیلئے مفید:بچوں کیلئے مفید‘ حافظہ تیز‘ چاک و چوبند‘ پڑھائی میں اچھے‘ بھوک لگے ۔
یہ ساری باتیں اپنی جگہ ٹھیک لیکن حلوہ کھانے کیلئے صبح جلدی اٹھنا پڑے گا بچوں اور حتیٰ کہ بڑوں سے بھی بچا کر رکھنا پڑے گا کیونکہ حفاظت ہی سب کچھ ہے اگر حفاظت نہ کی گئی تو تمام حلوہ ایک دن میں چٹ ہوجائے گا۔
 یہ آزمائی ہوئی چیزیں وہ ہیں جو صرف ایک ماہ حلوے کے استعمال کے بعد فائدے میں آئیں وہ لوگ جو کچھ عرصہ مزید استعمال کریں گے تو کیا خیال ہے انہیں اس حلوے سے کتنا فائدہ ہوگا اور کتنا سکھ‘ سکون‘ راحت اور چین ملے گا۔ آپ سوچ نہیں سکتے۔ قارئین! اس حلوے کے سلسلے میں میرے پاس دستی خط ‘ ڈاک سے ملنے والے خط‘ میسج اور بالمشافہ ملاقاتوں میں اتنے فائدے ملے کہ خود میں بھی حیران ہوں کہ اتنا زیادہ اس کے فائدے آخر کہاں سے آگئے۔۔۔؟ لیکن نہیں !حقیقت حقیقت ہوتی ہے کہ اس میں اتنے فائدے سوفیصد موجود ہیں۔اس لیے کہ اس میں قدرتی چیزیں ہیں اور انسان جب بھی فطرت کو چھوڑ کر دور ہوگا فطرت کی رہنمائی سے محروم ہوکر قدرتی توانائی اورتندرستی سے دور ہوجائے گا۔ آئیے! فطرت کو دستک دیں‘ فطرت ہماری مدد کیلئے آج بھی دستیاب ہے۔ صحت مند زندگی کیلئے صحت مند راز اپنائیے۔ صحتمند رازوںکیلئے فطری چیزوں کو آزمائیں۔
کمپیوٹر حلوے کا نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی:

نمبر 1۔ دیسی مرغی کے انڈے (یاد رہ

ے کہ عموماً دکانوں سے لیے ہوئے دیسی مرغی کے انڈےدیسی نہیں ہوتے‘اپنی نگرانی میں دیہاتی مرغی کے دیسی انڈے لیے جائیں) 24 عدد‘

2۔ کالےچنے بھنےہوئے 250 گرام‘3۔الائچی چھوٹی سبز 10 گرام‘

4۔ میٹھے باداموں کی گریاں 250 گرام‘ 5۔ پستہ 100 گرام‘

6۔ چاروں مغز 100 گرام‘

7۔ چینی ایک کلو اگر دیسی شکر ہوجائے تو اس سے بہتر ہے۔

8۔ گوند پھَلائی 250 گرام(پنساری کو یہی چیز بتائیں تو وہ یہی گوند دے دے گا) ‘

9۔ دودھ کا کھویا 500 گرام‘

10۔ دیسی گھی ایک کلو۔

بنانے کاطریقہ:
نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھٹ جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند  پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہوجائے اور اس کےا ندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے۔تب اتار لیں‘ حلوہ تیار ہے۔ ٹھنڈا کرکے صرف اور صرف شیشے کے مرتبانوں میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں صرف ناشتے کے وقت ایک چمچ رائس اسپون یعنی چاول والا گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھالیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 678 reviews.