Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

اکتوبر کے جوابات

۔1۔محترم بہن ! آپ صبح و شام ایک سو ایک مرتبہ یَاہَادِیُ یَارَحِیْمُ پانی پر دم کرکے وہ پانی میں ڈال دیں جس سے سارے گھر والے پانی پیتے ہیں۔اس کے علاوہ جن کا حافظہ کمزور ہے انہیں صبح و شام اکیس مرتبہ الم نشرح اول وآخر سات مرتبہ درود شریف پانی پر دم کرکے پلائیں۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصے کے بعد آپ خود دیکھیں گی کہ آپ کے بھائیوں کا حافظہ بہتر نہیں بلکہ بہترین ہورہا ہے۔ (صوفیہ عباسی‘ لاہور)۔
۔2۔ایک ٹوٹکا میرا اپنا آزمودہ ہے پچھلے سال سردیوں میں میں نے عبقری میں یہ پڑھا تھا مجھے بھی سالہا سال سے سردیوں میں یہ تکلیف ہوجاتی تھی لیکن پچھلے سال سے سردیاں بہت پرسکون گزریں۔ ٹوٹکہ یہ ہے کہ سرسوں کا تیل نیم گرم کرکے اس میں تھوڑا سا نمک ملا کر اس سے اپنے پاؤں اور انگلیوں پر مساج کریں‘ روزانہ رات کو سونے سے پہلے یہ کریں عمل کریں‘ اگر تکلیف زیادہ ہو تو صبح و شام کریں۔ کم خرچ بالانشین والا ٹوٹکہ ہے۔ ڈاکٹروں اور بیماری کی تکلیف سے بچت ہوجائے گی۔(شکیل احمد‘ اسلام آباد)
۔3۔آپ تھوڑا سا زم زم کا پانی لیکر کریم کی طرح اپنے چہرے پر روزانہ مساج کریں کچھ عرصے میں ہی آپ کے چہرے سے تمام امراض دور ہوں گے اور ایسا نور اور وقار چہرے سے جھلکے گا کہ دیکھنے والے منہ میں انگلیاں ڈال لیں گے۔ باوضور ہنے کی کوشش کریں اور نماز کی پابندی لازمی کریں۔ بار بار وضو کریں گی تو اس سے بھی آپ کے چہرے پر ایک نئی تازگی اور چمک امڈ آئے گی۔ (میمونہ جبیں‘ کراچی)۔
۔4۔خالص روغن بادام حاصل کرنے کیلئے آپ بادام خریدیں اور کسی ایسے پنسار کے پاس جائیں جس کے پاس روغن نکالنے مشین ہو اور اپنی آنکھوں کے سامنے اُس سے اُن باداموں کا روغن نکلوائیں اور استعمال کریں۔ روغن بادام نکالنے والی مشین کے متعلق معلومات آپ کو کسی بھی پنسار سے مل جائیں گے۔(عبدالماجد‘ کوئٹہ)۔

نومبر کے سوالات

۔1۔محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر 34 سال ہے‘ مجھے گزشتہ چار سال سے معدے کا السر ہے‘ معدے میں ہر وقت تکلیف‘ بدہضمی بوجھ‘ گیس کی تکلیف اور ڈیپریشن ہے‘ ہر طرح کا ہومیو پیتھک ‘ دیسی‘ ایلوپیتھک علاج کروایا‘ سب دوائیاں ری ایکشن کرجاتیں ہیں‘  تکلیف پہلے سے بڑھ گئی‘ پھلوں‘ سبزیوں سے بھی علاج کیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا‘ پرہیز بھی بہت کرتی ہوں ‘ بہت سارے وظیفے بھی کیے لیکن آرام نہیں آیا۔ ہروقت تکلیف میں رہتی ہوں۔ قارئین اور حکماء برادری سے درخواست ہے کہ اگرکسی کو استخارہ کرنا آتا ہے تو استخارہ کرکے میرے مرض کا علاج بتائیے۔ تمام عمر آپ کو دعائیں دیتی رہوں گی۔ (نازیہ فیاض‘ خانیوال)۔
۔2۔ محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری عمر 14 سال ہے اور میرے بال سفید ہورہے ہیں اور میرا ایک بھائی نو سال کا ہے اور اس کے بال بھی سفید ہورہے ہیں اور میرا جو چھوٹا بھائی ہے اس کی عمر ساڑھے تین سال ہے اس کے بال بھی سفید ہورہے ہیں میری امی پہلے پتلی تھیں اب دن بدن ان کا جسم پھول رہا ہے اور پیٹ بڑھ گیا ہے۔ مہربانی فرما کر ہمیں کوئی نسخہ بتائیں‘ شکریہ۔ (معاذ احمد‘ برہان)۔
۔3۔ محترم قارئین السلام علیکم! آج کل لڑکیوں کے رشتوں کا مسئلہ تقریباً ہر گھر میں ہے‘ لڑکیوں کے والدین سخت پریشان ہیں۔ فراڈ بہت زیادہ ہورہے ہیں۔ اگر کسی کے بعد کوئی ایسا وظیفہ ہو جس کے پڑھنے سے لڑکی کی شادی جلد اور اچھی جگہ ہوجائے تو وہ ضرور عبقری کو بھیجیں۔ لاکھوں لوگوں کا بھلا ہوگا۔(ایک ماں)۔
۔4۔محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا قد بہت چھوٹا ہے‘جس کی وجہ سے میں اب احساس کمتری کا شکار ہوتا جارہا ہوں‘ ہر کوئی مجھے دیکھ کر ہنستا ہے‘ میری عمر اس وقت تقریباً 19 سال ہے اور قد صرف چار فٹ اور دو انچ ہے۔ میںنے  بہت سی جگہوں سے علاج کروائے‘ بہت مہنگے مہنگے کورس استعمال کیے مگر کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ کسی قاری کے پاس کوئی ٹوٹکہ ‘ نسخہ یا وظیفہ ہو تو عنایت فرمائیں۔ (علی‘ قصور)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 688 reviews.