Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

معدے اور سانس کی نالیوں میں بلغم مسئلہ یہ ہے کہ میرے معدے اور سانس کی نالیوں میں بلغم جمی ہے۔ تمام نالیاں اٹی پڑی ہیں اور حلق میں ریشہ گرتا ہے جس کی وجہ سے مسوڑھے بالکل گل گئے ہیں۔براہ کرم مجھے ایسی دوا بتائیں کہ تمام بلغم وغیرہ پاخانے کے راستے خارج ہو جائے اور میرا جسم زکام بلغم سے چھٹکارا حاصل کر لے آپ کا بہت شکر گزار رہوں گا۔(جنید۔کراچی ) جواب:۔آپ یہ نسخہ مستقل 2ماہ استعمال کریں ۔بلغم کو نکالنے،ریشہ ختم کرنے اور پھر نہ بننے میں یہ نسخہ بہترین چیز ہے۔ملٹھی100 گرام، سونف 100 گرام ، ہلدی 100 گرام ، ریوند چینی 100 گرام کو ٹ پیس کر سفو ف بنائیں ۔ نصف چمچ دن میں 3بار یا 4بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔کھٹی ،ٹھنڈی اوربادی چیزوں سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 1 اور3استعمال کریں۔ پیٹ میں مڑوڑ سوال : میرے بچے کو مستقل تکلیف رہتی ہے ۔ رہ رہ کر بچے کے پیٹ میں اینٹھن اور مڑ وڑ اٹھتی ہے ۔ بعض اوقات قے شروع ہو جا تی ہے اور بعض واقات دست اور پا خانے شروع ہو جا تے ہیں ۔ اسی دوران ایک دفعہ دورے پڑنا شرو ع ہو گئے تھے ۔ جس میں مستقل جھٹکے اور ہا تھ پائو ںٹیڑھے ہو جاتے تھے ۔ بچو ں کے ڈاکٹروں کو دکھا یا ۔ انہو ں نے بے شما ر ادویا ت اور سیرپ وغیرہ دئیے ، لیکن فائدہ نہیں ہوا ۔ لہٰذا آپ سے سوال ہے کہ اس کا مستقل علا ج بتائیں ۔چاہے قیمتی ہو لیکن بچے کو اللہ تعالیٰ شفا عطا فرما دے ۔ (وفا ، گجرات ) جوا ب: بہن ! آپ سب سے پہلے پا نی کی طر ف توجہ کریں ۔ بچے رو ز مرہ میں جوپانی پیتے ہیں کیاوہ پانی صاف ہے یا آلو دہ ہے ۔ بچو ں کے امراض میں سب سے زیا دہ جو چیز اثر کر تی ہے ۔ وہ پانی ہی ہے اور تجر بے کی با ت ہے کہ جب بھی بچوں کو پانی ابال کر پلا یا گیا تو بچے بالکل صحت یا ب ہو گئے ۔دوسر ا پودینہ خشک اور بڑی الائچی کا پانی ابال کر بچوں کو پلائیں ۔ اس میں پو دینہ 9 گرام اور بڑی الائچی 3 عدد ہوں۔ بڑی الائچی کو ہلکا کوٹ کر ابالیں اور پھر اس کا پانی پلائیں۔ ایک چو تھا ئی گلاس دن میں 5 سے آٹھ بار۔ ان شاءاللہ نسخہ سے مریض تندرست ہو جائیں گے ۔ مزید ایک نسخہ جو وا قعی ایک سینے کا را زہے قارئین کی نذر کر تاہو ں ۔ بچو ں کے جملہ امراض کے لیے وا قعی اکسیر ہے ۔ بلا تکلف استعمال فرمائیں ۔ زیرہ سفید 10 گرام ، سونف 20 گرام ، دانہ الائچی خورد 3 گرام ، مصری 10 گرام ، تمام کو لیکر باریک بلکہ بالکل باریک کرکے سفوف کر لیں تا کہ بچہ کے منہ میں گھل جائے۔ مقدار خوراک 2 رتی یعنی چٹکی بھرمنہ میں ڈالیں ۔ دن میں 3 یا 5 بار۔ قارئین ! یہ دوائی بچو ں کے امراض کے لیے نہا یت مفید ہے ۔ توجہ سے استعمال کریں ۔ 5اور 6نمبر غذا دیں۔ چھینکیں اور کھانسی سوال : میں نزلے کا دائمی مریض ہو ں ۔ رات کو سوتے ہوئے نا ک بند ہو جا تی ہے اور اس کی وجہ سے نیند فوراً کھل جاتی ہے۔ نا ک بند ہو جانے کی وجہ سے گھر والو ں کی نیند بھی خراب ہوتی ہے ۔ ایک دفعہ تو اس کی وجہ سے ایک عجیب واقع ہو ا۔ میں اپنے کسی دوست کے ہا ں مہما ن تھا ۔ کیو نکہ را ت بھی وہیں گزری تھی اور سو تے ہی زور و شور سے خرا ٹو ں کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ اس نے بو تل کے اسٹرا میں سر خ مر چ بھر کے سوتے ہوئے میرے نا ک میں ڈال دی ۔ میری ایک دم آنکھ کھل گئی ۔ مجھے چھینکیں اور کھا نسی شروع ہو گئی اور گھر بھر میں رات کو ایک عجیب ڈرامہ شروع ہوگیا ۔ (محمد مو سیٰ ، حیدر آبا د) جو اب : محتر م لگتا یہ ہے کہ آپ غذائی بد پرہیزی کا شکا ر ہیں ۔ بادی ، کھٹی اور ٹھنڈی غذائیں آپ کے لیے یقینا نقصان دہ ہیں۔ آپ کم از کم تین ما ہ مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں ۔ ھو الشا فی : اطریفل اسطخدو س : ایک چمچ چائے والا اور کلونجی پوڈر : ایک چو تھائی چمچ دونو ں آپس میں ملا کر کھا لیں یا ایک کپ گرم پانی میں گھول کر پی لیں ۔ اسے صبح اور شام اگر مر ض زیا دہ ہو تو دن میں تین بار بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انجیر سات عدد صبح استعمال کریں اور یہ بھی کم ازکم تین ما ہ استعمال کریں اور پرہیز کی سختی سے پابندی کریں۔ 2اور 4نمبر غذا استعمال کریں۔ گلاب خراب اور بھاری ہے سوال : عرصہ ساڑھے چار سال سے میرا گلا بھاری ہو گیا ہے۔ میں ایک سکول میں ٹیچر ہو ں ۔ کلا س بڑی ہوتی ہے ۔ اس لیے بلند آوا ز میں پڑھاتا ہوں ۔ اگر تھوڑی دیر بھی آوا ز اونچی کروں تو آواز فو راً پھٹ جا تی ہے اورگلا بیٹھ جا تا ہے۔ جس کی وجہ سے تعلیمی تسلسل میں رکا وٹ پیدا ہو جا تی ہے ۔ چونکہ یہ میرا پرا ئیویٹ سکول ہے اور تعلیمی معیا ر بر قرار رکھنا ہے ۔ اس لیے گلے کی آوا ز میں اصلا ح ضرور ی ہے ۔ اس سے پہلے بھی میں ایک سکو ل میں پڑھا تا تھا لیکن اسی مسئلے کی وجہ سے سکول میں پڑھا نا ختم ہو گیا ۔ یہا ں تک کہ میری نو کری جا تی رہی ۔ گھر کے اخرا جا ت کا یہی وا حد سہا را ہے ۔ مہر با نی کر کے کوئی ایسی دوائی بتائیے جو کم قیمت ہو لیکن بہت زیا دہ فائدے مند ہو کیونکہ میںڈاکٹری ، ہو میو پیتھک اور دیسی ادویات بہت زیا دہ کھا چکا ہو ں اور ادویا ت سے تنگ آگیا ہوں ۔ پرانے لو گو ں نے چند ٹوٹکے بتائے ہیں وہ بھی میں نے کئے ہیں ۔ (محسن فا رو ق ، جھنگ ) جواب : محترم آپ سب سے پہلے تو تیز خوشبو سے بچئے ۔ خاص طور پر وہ خوشبو جو گلے کو لگے ۔ مٹی اور گر دو غبار سے بچئے ۔ کھٹی ، ٹھنڈی ، با دی مثلا ً آلو ، چاول ، بھنڈی ، ما ش اور بڑے گو شت سے پرہیز کریں اور شربت تو ت تین چمچے دن میں تین بار کھانے سے پہلے استعما ل کریں اور اس کے علا وہ اس سے پہلے والے مشورے میں کلونجی والامذکورہ بالا نسخہ آپ بھی استعمال کریں ۔ کم از کم دوماہ یہ نسخہ استعمال کریں ۔ 2اور 4 نمبرغذا لیں۔ کمزور یادداشت سوال : پچھلے سے پچھلے سال امتحانات کی تیا ری کے دورا ن دن را ت پڑھتا رہا ۔ سو نا ، کھا نا ، آرام بہت کم ملا ۔ اسی دن سے یعنی امتحا نا ت کے بعدمجھے الرجی شرو ع ہو گئی ۔ صبح اٹھتے ہی چھینکو ں کا طو فا ن شروع ہو جا تا ہے ۔ یہا ں تک کہ چھینکتے چھینکتے سر خالی ہو گیا ۔ آنکھیں اندر کو چلی گئی ہیں ۔ صحت کمزو ر ہو گئی ہے ۔ یا دداشت کمزور ہو گئی ہے ۔ ہر بات بھول جا تی ہے ۔ نما ز بھی صحیح طو ر پر نہیں پڑھی جا تی ۔ اکثر رکعتیں بھول جاتی ہیں ۔ گھر میں کوئی صندو ق یا سیف وغیرہ ایک دم کھولیں تو بھی چھینکیں شروع ہو جا تی ہیں ۔ مو سم تبدیل ہو یا غذا تبدیل ہویہا ں تک کہ سر دی سے گرمی میں نکلنا ہو یا گرمی سے سرد ی کی طر ف نکلنا ہو تو چھینکیں شروع ہو جا تی ہیں ۔ لہٰذا مہر بانی کریں۔ (جاوید خان، لاہور) جو اب : محترم آپ کا کیس بھی مذکو رہ با لا دونو ں کیسو ں سے ملتا جلتا ہے ۔ دراصل آپ کے مر ض کی اصل وجہ دماغی کمزوری اور ٹینشن کی زیا دتی ہے ۔ اس کی وجہ سے دما غ کمز ور ہو گیا ہے اور کمزور دما غ کی وجہ سے یہ تمام مسئلہ ہے ۔ لہذا آپ خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا لیں اور ایک چمچ چائے والا دن میں تین بار استعمال کریں ۔ یا د رہے خمیرہ کسی اچھے دیانتدا ر طبیب کا بنا ہو ا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا اور کلونجی پائو ڈر ایک چوتھا ئی چمچ استعمال کریں ۔ غذا میں کھٹی چیزیں ، اچار وغیرہ سے پرہیز کریں ۔ ایک حیر ت انگیز ٹوٹکہ جو بظا ہر آپ کےلئے عام سا ہو گا۔ لیکن الرجی کے مریضو ں کے لیے یہ ایک خدا ئی عطیہ ہے ۔ سرسو ں کا تیل روزانہ صبح اور شام چند قطرے ناف میں، نا ک کے نتھنو ں میں اور مقعد کے اندر اور با ہر لگا ئیں ۔ میرے پا س بے شمار ایسے مریض آئے جو پرانی کھا نسی یہا ں تک کہ بچو ں کی کالی کھانسی، پرانی الرجی ، دمہ اور دما غی کمز وری میں مبتلا تھے ۔ جب ان کو یہ تیل لگانے والا نسخہ بتا یا گیا ۔انہیں یقینی فائدہ ہوا۔ ایک مریض نے اپنا تجر بہ بیا ن کیا کہ وہ تیل 28 سال سے لگا رہا ہے ۔ اسے آج تک نزلہ ، زکام ، کیرا ، کانو ں کی ، آنکھو ں کی اور دما غ کی خشکی بالکل نہیں ہو تی ۔ کہنے لگا مجھے آج تک دماغی کمز وری ،یا د داشت کی کمی کبھی نہیں ہوئی۔ ایک مریض آیا عرصہ دراز سے پرانی کھا نسی میں مبتلا تھا ۔ میں نے بھی اسے ادویا ت دیں اور وہ بے شمار معا لجین سے علاج معالجہ کر وا چکا تھا لیکن فا ئدہ نہیں ہوا ۔ کھا نسی وقتی طور پر کم ہو جاتی لیکن پھر اس کا ایک دم دورہ پڑتا تھا ۔ اس سے مریض نڈھا ل ہو جا تا ۔ میں نے اسے مذکو رہ تیل لگانے کا عمل بتایا ۔ چند ہفتے یہ عمل ہوا ہی تھا کہ مریض نے شفا یا بی کی نوید دی ۔ ایسی عورتیں جو بچو ں کی تعلیمی ترقی میں غیر مطمئن ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بچوں کو شروع سے ہی یہ تیل والا عمل شروع کروا دیں۔ حیرت انگیز فائدہ ہو تا ہے ۔ بلکہ ایسے مریض جو بے خوابی ، نیند کی کمی کی اکثر شکا یت کر تے ہیں انہیں جب یہ تیل والا عمل بتا یاگیا تو بہت فا ئدہ ہو ا۔غذانمبر 2اور 3 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 692 reviews.