Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فروری‘ سردی اور الرجی! کیسے بچا جائے؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

بیڈروم میں ہم آرام کرتے ہیں اس لیے اس کی دیکھ بھال سب سے زیادہ ضروری ہے الرجی سے بچنے کے لیے بھی آپ کو سب سے زیادہ صفائی کا خیال بیڈ روم میں ہی رکھنا ہوگا آپ کا زیادہ تروقت بیڈ روم میں گزرتا ہے۔

سردی لگ جانے اور سردیوں کی الرجی ہونے میں فرق ہے جب کسی کو سردی لگ جاتی ہے تو اس کا اثر تین،پانچ یا زیادہ سے زیادہ سات دن میں ٹوٹنے لگتا ہے،جب کہ الرجی کی علامات طویل عرصے تک محسوس ہوتی ہیں۔بعض اوقات سردیوں میں ہونے والی الرجی کی علامات موسم گزرنے کے بعد بھی نظر آتی رہتی ہیں ان علامات میں چھینکیں آنا،جسم پر خارش ہونا،بخار رہنا اور آنکھوں میں جلن ہونا شامل ہیں اگر آپ تھوڑی سی احتیاط سے کام لیں تو آپ بنا کسی تکلیف اور پریشانی کے موسم پرسکون انداز میں گزار سکتے ہیں اور سردیوں کے مزے بھی لوٹ سکتے ہیں۔
ان6آسان نسخوں کے ذریعے سردی کے موسم میں ہر قسم کی الرجی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
1۔کراس وینٹیلیشن(ہوا کی وافر،لگاتار تبدیلی)
گرمیوں کی طرح سردیوں میں بھی کراس وینٹیلیشن بے حد ضروری ہے ہوا کی آمد و رفت سے الرجی کا باعث بننے والے جراثیم ایک جگہ جمع نہیں ہوپاتے نہاتے اور کھانا پکاتے وقت ایگزاسٹ فین چلائیں تاکہ ہوا میں موجود اضافی نمی ایک جگہ جمع نہ ہو۔
2۔قالین کی صفائی
یوں توآج کل گھروں میں قالین کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی تاکید کی جاتی ہے،تاکہ صفائی کرنا آسان ہوسکے او ر الرجی پھیلانے والے جراثیم کو چھپنے کی جگہ نہ ملے،البتہ اگر آپ اپنے گھروں میں قالین کا استعمال کرنا چاہتے بھی ہیں تو ان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں انہیں روزانہ ویکیوم سے صاف کریں ساتھ ہی فرش پر بھی ایک اچھے اینٹی بیکٹیریل ڈٹرجنٹ سے پونچھا لگائیں۔
3۔ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں
کھانے کھانے سے پہلے،کسی سے ہاتھ ملاتے اور اپنے پالتو جانور کو چھونے کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں اگر آپ باقاعدگی سے اپنے ہاتھ دھوئیں تو جراثیم کو جسم میں داخل ہونے کا موقع نہیں ملے گا اور سردیوں میں پھیلنے والے وائرسز سے بھی آپ محفوظ رہیں گے ۔
4۔گرم پانی کا استعمال
گرم پانی ٹھنڈے پانی کے مقابلے جلدی جراثیم مارتا ہے گرم پانی کا استعمال صرف نہانے میں نہیں بلکہ برتن اور کپڑے دھونے میں بھی کریں اونی اور موٹے کپڑے جیسے پاجامے،سوئٹرز اور جینز اور بیڈ کی چادریں دھونے کے لیے بھی گرم پانی کا ہی استعمال کریں پانی کا در جہ حرارت اگر130ڈگریز یا اس سے زیادہ ہو تو اس کے استعمال سے زیادہ تر جراثیم اور مٹی کے ذرات ختم ہوجاتے ہیں۔
5۔بیڈروم،گھر کا محفوظ ترین کمرہ
بیڈروم میں ہم آرام کرتے ہیں اس لیے اس کی دیکھ بھال سب سے زیادہ ضروری ہے الرجی سے بچنے کے لیے بھی آپ کو سب سے زیادہ صفائی کا خیال بیڈ روم میں ہی رکھنا ہوگا آپ کا زیادہ تروقت بیڈ روم میں گزرتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ یہاں الرجی پیدا کرنے والا سامان کم سے کم ہواپنے پالتو جانور کو کم سے کم بیڈ روم میں داخل نہ ہونے دیں۔ بیڈروم میں پودے رکھنا بھی مناسب نہیں کیونکہ پودے رات کے وقت کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
6۔ادرک اور ہلدی کا زیادہ استعمال
سردیوں کے موسم میں ہلدی اور ادرک جیسی چیزوںکا استعمال قوت مدافعت کو مضبو ط بناتا ہے ان سے انسان الرجی پیدا کرنے والے جراثیم سے محفوظ رہتا ہے کھانے میں ہلدی اور ادرک کا لازمی استعمال کریں سردیوں میں الرجی سے محفوظ رہنے کا بہترین نسخہ ادرک اور ہلدی سے بننے والا ٹانک ہے۔
سردیوں کا ٹانک
اجزا:ہلدی آدھا چھوٹا چمچ،ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا،چائے کی پتی آدھاچمچ،شہدایک چھوٹا چمچ،گرم پانی ڈیڑھ کپ
طریقہ: ان تمام اشیا کو ایک کپ میں ڈال کر چمچ سے اچھی طرح ہلائیں تاکہ یہ مکسچر کی شکل میں آجائے پیتے وقت مکسچر میں سے ادرک کا ٹکڑا ہٹا دیں اس ٹانک کا آدھا گلاس دن میں ایک یا دو بار پینے سے آپ سردی اور اس میں ہونے والی الرجی سے بچے رہیں گے۔سردیوں کا موسم بڑا ہی خوبصورت اور سہاناہوتا ہے ان آسان نسخوں کے ذریعےآپ اسے محفوظ اور صحت مندطریقے سے گزار سکتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ اس بار آپ ان تدابیر پر عمل کرکے ان سردیوں میںتمام تر الرجیز سے بچے رہیں گے۔
موسم سرما! مناسب دیکھ بھال امراض سے بچاسکتی ہے؟
موسم سرما میں اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے توجلدمختلف امراض کا شکار ہوسکتی ہے۔موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی فضا کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے۔ سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین اور مرد خشکی یا ڈرائی جلد کے مالک فوری طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے اوربعض لوگوں کے ایگزیما بھی ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ چہرے پر کیل مہاسے بھی بڑھ جاتے ہیں،نہ صرف چہرہ کی جلد بلکہ اس سے سر کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے جس سے بیشتر لوگوں کے سر کے بال بھی جھڑنے لگتے ہیںاورسرمیں خشکی ہوجاتی ہے۔ جلد کے امراض میں جلد کا پھٹنا جیسی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مناسب خوراک پانی، اور بھرپور توجہ سے اس موسم میں بھی جلد کو بہتر رکھا جاسکتا ہے۔درج بالا ہدایات کا استعمال کرکے ہم الرجی کے ساتھ ساتھ ڈھیروں امراض سے بچ سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 443 reviews.