Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کسان نے دل کے راز قارئین عبقری کیلئے بتادئیے

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

شروع رب دو جہاں کے نام سے جس نے انسان کی خدمت و سہولت کیلئے جانور پرندے، درخت جمادات و نباتات پیدا فرمائے تاکہ وہ اس سے سہولت پائے اور شکرگزاری کرے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اجرعظیم دےکہ آپ نے اس جھوٹ‘ دغابازی کے گرم بازار میں فرشتہ رحمت بن کر انسانوں کے سر پہ سایہ فگن ہوئے اور نوع کو اپنی حکمت و دانش مندی سے سہولت پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں چاہے وہ انسان ہوں‘ جنات ہوں‘ حیوانات ہوں یا جمادات‘ اللہ آپ کو اور بہت دے۔ آمین ثم آمین۔
عبقری کا نیا سلسلہ جو کسان بھائیوں کیلئے ہے انتہائی لاجواب ہے۔میں آج کسان بھائیوں کے لیے چند ٹوٹکے لایا ہوں جو انتہائی آزمودہ اور لاجواب ہیں۔
جانور کی دم کے بال سے منہ کے زخموں کا علاج
کسان بھائیوں کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ جب کبھی کسی بھینس، بکری، بھیڑ وغیرہ کو منہ پک جانے کی بیماری ہو تو اس کے منہ پر بار بار سرسوں کا تیل لگا کر اوپر سے مہندی پسی ہوئی چھڑک دیں یا ان کی دُم کے آخری سرے کے بال کاٹ کر ان کے منہ پر بُرش کی طرح لگاتے رہیں تو اس طرح کرنے سے انشاء اللہ جانور صحت یاب ہوجائیں گے۔ کسان حضرات اور گوالے بھائی گوبر سے بالکل احتیاط نہیں کرتےجس کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں‘ اس کیلئے احتیاط یہ ہے کہ جب بھی باڑے میں جائیں ہاتھوں اور پاؤں پر سرسوں کاتیل لگالیں کیونکہ ہاتھ پاؤں پر ذرا سا زخم ہونے کی صورت میں گوبر زخم پر لگے گا اور جراثیم پھیل جائیں گے جس سے بروسیلا بخار ہوجاتا ہے جو بہت خطرناک ہوتا ہے۔ تیل لگانے سے تیل زخموں میں چلا جائے گا اورمزید جراثیم پرورش نہیں پائیں گے۔
گھریلو مرغیاں کبھی بیمار نہ ہوں گی
گھریلو مرغیاں سردیوں میں زکام میں مبتلا ہوتی ہیں‘ ناک میں ریشے کی وجہ سے سانس تنگی سے اور منہ سے لیتی ہیں کچھ کھاپی نہیں سکتیں اس کیلئے میں نے اپنے طور پر قسط شیریں کو آزمایا‘بہت مفید پایا اور جن مرغیوںپر آزمایا وہ دوبارہ اس مرض میں مبتلا نہیں ہوئیں‘ قسط شیریں کا سفوف پانی میں دو چٹکی گھول کر مرغی کے منہ میں صبح وشام‘ چمچ چمچ یہ پانی ڈالیں‘ ایک پیالی پانی میں چھوٹی چمچ سفوف گھول کر ڈربے میں رکھ دیں ساری مرغیاں یہی پانی پئیں۔ انشاء اللہ زکام اور گل گھوٹو کی بیماری سے ہمیشہ محفوظ رہیں گی یہ میرا آزمودہ ہے۔
جانور کے پیشاب میں اگر خون آرہا ہو تو
بکری ، بھینس، گائے، بھیڑ وغیرہ کےبچوں کے پیشاب میں اگر خون آرہا ہو تو اسے پانی میں نشاستہ گھول کر کچی لسی کی طرح بنا کر پلائیں۔(یعنی جیسے کچی لسی بناتے ہیں اس میں دودھ کم اور پانی زیادہ ہوتا ہے اسی طرح پانی میں نشاستہ کم اور پانی زیادہ رکھیں)اس کے علاوہ اس کے پینے والے پانی میں نشاستہ جو گندم کے دانوں سے بناتے ہیں‘ گھول دیں وہ پیتا رہے گا تو انشاء اللہ پیشاب میں خون آنا بند ہوجائے گا۔
حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ہمیں اس قابل کردیا کہ دلوں کے راز دنیا میں چھوڑ کر جائیں اگر آپ نے مزید حوصلہ افزائی کی تو انشاء اللہ ہر طرح کے واقعات پر قلم اٹھائیں گے اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 468 reviews.