Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اچھا بیج اچھی فصل

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

ضیاء الرحمٰن یار میرا نزلہ‘ کھانسی‘ دمہ بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ یار میں تو زندہ ہوگیا ہوں۔ میں تو جوان ہوگیا ہوں۔

ایک مرتبہ میرے خاندان کے تمام نوجوانوں اور میں نے اتوار کےدن شکار کا پروگرام بنایا۔ میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو بڑے حکیم صاحب کی خدمت میں یہ پیغام دے کر بھیجا کہ تیار رہیں کل ہمیں شکار پر جانا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ مجھے شدید نزلہ‘ زکام اور کھانسی ہورہی ہے میں نہیں جاسکوں گا۔ میں نے دوبارہ بیٹے کو بھیجا اور عرض کیا کہ آپ کو کل شکار پر چلنا ہے۔ پھر وہی جواب ملا کہ واقعی میں نہ جاسکوں گا۔ حتیٰ کہ چوتھی مرتبہ میں نے پیغام بھیجا کہ آپ سامان باندھ رکھیں کل کی کل دیکھی جائے گی۔
چنانچہ اگلے دن صبح ہم بڑے حکیم صاحب کےدروازے پر رک گئے‘ میں اندر گیا‘ میں نے حکیم صاحب کے کمرے پر جاکر بڑی محبت اور لاڈ سے انہیں بستر پر گرالیا اور ان پر چڑھ گیا۔ میں نے اپنی چھاتی ان کی چھاتی پر رکھ کر زور دیا اور پوچھا اب بولئے۔ تو فرمایا’’اچھا چلتا ہوں‘‘۔ ہم نے ان کا سامان ویگن میں رکھا اور پھر ویگن میں بیٹھ گئے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ بعد ہم مطلوبہ شکارگاہ پہنچ گئے۔ جنوری کا سرد مہینہ اور شکارگاہ میں گھٹنوں تک کیچڑ اور گارا۔ یہ تھی ہماری شکارگاہ۔ جہاں ہمیں بھاگ دوڑ کرکے شکار کرنا تھا۔ اب آپ خود سوچیں کہ جنوری میں کیچڑ اور گارا کتنا ٹھنڈا ہوسکتا ہے اور پھر اس میں تیزی کے ساتھ چلنے اور بھاگ دوڑ کرنے میں سینے اور پنڈلیوں کو کتنی طاقت صرف کرنا ہوگی۔ شکار شروع ہوگیا تقریباً ادھے گھنٹے بعد اتفاقیہ طور پر ہم ایک دوسرے کےقریب ہوئے تو کہنے لگے: ضیاء الرحمٰن یار میرا نزلہ‘ کھانسی‘ دمہ بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ یار میں تو زندہ ہوگیا ہوں۔ میں تو جوان ہوگیا ہوں۔ یار تیرا بہت شکریہ! دیکھو میں نے اچھا بیج بویا تھا۔ اللہ نے آج اس کا پھل دیا اور میرے نہ چاہتے ہوئے بھی تم اصرار کرکے مجھے ساتھ لے آئے اب میں بالکل ٹھیک ہوں‘‘ اس کے بعد پورا دن ہم نے شکار کھیلتے گزار دیا۔ حکیم صاحب نے اس بات کو کئی مرتبہ محفلوں میں دہرایا۔ اور وہ ایک خاص لفظ بولا کرتے تھے ’’شالا کوئی ہووئے‘‘ اس سے ان کی مراد یہ ہوتی تھی کہ کوئی ایسا شخص ہونا خدا کی نعمت ہے جو دوسرے کو زندگی کی راہ پر چلنے اور آگے ہی آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ بڑھانے والا اور کان مروڑ کر اچھی باتوں کی یاددہانی کرانے والا ہو۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 471 reviews.