Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پچاس سیکنڈز میں ہارٹ اٹیک کا درد ختم

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

یہ ایک ایسی دوا ہے کہ میڈیکل کی تمام ادویہ کا عمل کا دورانیہ ڈیڑھ منٹ سے دو منٹ تک ہے جبکہ دوائے مذکور صرف پچاس سیکنڈ میں اپنا اثر دکھاتی ہے۔ ہارٹ اٹیک کے عمل کے دوران تین ماشہ ادویہ کھلانے سے ایک منٹ کے اندر اندر درد دل سے نجات ہوکر آدمی شفاء یابی سے ہمکنار ہوتا ہے۔

آب شفاء برائے شوگر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری گزشتہ چھ سال سے پڑھ رہا ہوں۔ میرے لاتعداد وظائف و نسخہ جات آپ نے عبقری میں چھاپے‘ الحمدللہ لاکھوں لوگوں کا بھلا اورمیرے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بن رہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی اور بھیج رہا ہوں۔ میرے پاس ایک انتہائی لاجواب اور آزمودہ نسخہ شوگر کیلئے ہے جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں۔ یہ شوگر کی نہایت کامیاب و کامران دوا ہے۔ محلول ہونے کی وجہ سے فوراً عمل کرکے مرض کے قلع قمع کرتی ہے۔ اس کی تیاری اتنی آسان کہ اس کو تیار کرنے کیلئے کسی ماہر طبیب کی ضرورت نہیں بلکہ عام آدمی جو اس کو پڑھ رہے ہیں وہ بھی تیار کرکے اپنے عزیز و اقارب جو اس مرض میں مبتلا ہوں کو بنا کر دے سکتا ہے۔ لیجئے نسخہ کے اجزاء اور ترکیب تیاری ملاحظہ فرمائیں۔اجزاء: گُڑمار بوٹی پانچ تولہ‘ خستہ جامن پانچ تولہ‘ کریلا خشک پانچ تولہ‘ ہڑ پانچ تولہ‘ بہیڑہ پانچ تولہ‘ آملہ پانچ تولہ‘ برگ جامن پانچ تولہ‘ برگ نیم پانچ تولہ‘ برگ چرائتہ پانچ تولہ‘ ہزار دانی بوٹی پانچ تولہ‘ تمام ادویات کو آدھ کٹا کرلیں۔ یعنی بالکل میدہ نہیں کرنا‘ در، درا کرنا ہے۔ اس میں سے دس تولہ ادویات لے کر دو اڑھائی لیٹر والی خالی بوتل میں ڈال دیں۔ یہ بوتل تقریباً ہر گھر میں آسانی سے مل جاتی ہے۔ ادویات ڈال کر پھر اوپر سے ابلتا ہوا پانی ڈال دیں اور کچھ دیر پڑا رہنے دیں‘ پھر بوتل کو چار سے پانچ مرتبہ الٹا سیدھا کریں‘ پھر بوتل کو رکھ دیں اور روزانہ چار سے پانچ دفعہ دن میں بوتل کو الٹا سیدھا کریں‘ پانچ دن کےبعد دوا قابل استعمال ہوجائے گی۔ دس ملی لیٹر دوا دن میں تین دفعہ استعمال کروائیں اور انشاء اللہ مطلوبہ فوائد حاصل کریں۔ درد دل کی فوری دوا: یہ ایک ایسی دوا ہے کہ میڈیکل کی تمام ادویہ کا عمل کا دورانیہ ڈیڑھ منٹ سے دو منٹ تک ہے جبکہ دوائے مذکور صرف پچاس سیکنڈ میں اپنا اثر دکھاتی ہے۔ ہارٹ اٹیک کے عمل کے دوران تین ماشہ ادویہ کھلانے سے ایک منٹ کے اندر اندر درد دل سے نجات ہوکر آدمی شفاء یابی سے ہمکنار ہوتا ہے۔ یہ مطب میں نہیں ہر گھر میں اس کاتیار رہنا نہایت ضروری ہے۔ نسخہ کے اجزاء اور ترکیب تیاری ملاحظہ فرمائیں۔ اجزاء: سورنجاں شیریں دو تولہ‘ کالی مرچ دو تولہ‘ ہینگ دو تولہ‘ زرنباد دو تولہ‘ تمام ادویہ کو کوٹ کر کپڑچھان کرلیں اور ایک پاؤ شہد میں ملا کر رکھ دیں‘ یہ معجون بن جائے گی۔ بوقت ضرورت درددل میں استعمال کریں۔ درد دل انشاء اللہ ایک منٹ کے اندر اندر ختم ہوجائے گا۔ حفظ ماتقدم کے تحت اگر روزانہ صبح نہار منہ تین ماشہ دوا کھالی جائے تو ہارٹ اٹیک کاخطرہ نہیں رہتا۔ (حاجی مہتاب حسین دہلوی‘ نوشہرہ کینٹ)
مچھلی اور معالجین کے تجربات
مچھلی ایک انمول نعمت ہے‘ پروٹین کا ایک اعلیٰ اور اہم ذریعہ ہونے کے علاوہ مچھلی دماغ و اعصاب اور قلب کیلئے بہترین ٹانک ثابت ہوتی ہے‘ مچھلی رفتارِ قلب پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اس کی وجہ سے قلب کی رفتار کم رہتی ہے۔ مچھلی کے مفید قلب و شرائن ہونے کا ایک اور ثبوت آسٹریلیا کے محققین نے فراہم کیا ہے ان کے مطابق ہفتے میںدو مرتبہ مچھلی کھانے والے قلب کی تکالیف سے محفوظ رہتے ہیں۔ ڈاکٹر مارک وایکوسٹ کے مطابق ہفتے میں صرف تین سے چار اونس مچھلی کھانے والوں کی شریانیں نرم اور کھلی رہتی ہیں جس کی وجہ سے وہ قلب کی تکالیف سے محفوظ رہتے ہیں۔ مچھلی سے بالخصوص ذیابیطس کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے ان کے پاؤں کی رگیں صحت مند رہتی ہیں۔
مچھلی سے اومیگا تھری روغنی تیزاب حاصل ہوتے ہیں جو عارضہ رگ دل کے سدباب میں اہم ہیں‘ مچھلی کھانے والوں میں خون کو گاڑھا کرنے والے امراض عام نہیں۔ ماہرین کی رائے میں مچھلی کا تیل بھی مفید قلب ہے‘ مچھلی کے تیل سے قلب پر کیمیائی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اوہانہ یونیورسٹی میں ہونےوالی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق حملہ قلب کے بعد مچھلی کا تیل استعمال کرانے سے پچاسی فیصد مریض حملہ قلب سے رونما ہونے والی قلب کی مہلک تیزرفتاری سے محفوظ پائے گئے۔ ایسے مشاہدات بھی ملتے ہیں جن سے ماہرین کا خیال ہے کہ مچھلی سے حاصل ہونے والی چکنائیاں اور تیل جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔ مچھلی کا تیل ایک مشہور ٹانک ہے‘ یہ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اس تیل کے چھوٹے چمچ میں وٹامن اے کے 4500 یونٹ ہوتے ہیں اس کے علاوہ پانچ سو یونٹ وٹامن ڈی بھی ہوتا ہے۔ کدو: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ:’’ مجھے مخاطب کرتے ہوئے رسول پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! جب خشک گوشت پکاؤ تو اس میں کدو ڈال کر اضافہ کرلیا کرو کیونکہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے‘‘۔ دل کے ایک مریض کو بائی پاس آپریشن کے کچھ عرصہ بعد پھر سے تکلیف ہوگئی‘ ادویات بیکار ہورہی تھیں اور اندیشہ تھا کہ آپریشن دوبارہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ایک پرانی کتاب میں کدو کے بارے میں پڑھا۔ کدو کو گرم راکھ میں گھنٹہ بھر دبا کر رکھا گیا‘ پھر دھو کر اس کو اچھی طرح نرم کرلیا گیا‘ ایک سوراخ ڈال کر اندر کا پانی نکال لیا گیا۔ اسی طرح سات روز ایک کدو کا پانی پیا گیا۔ دل کی جملہ تکالیف جاتی رہیں‘ انہوںنے یہ علاج دوسرے کئی مریضوں کو بتایا سب کو فائدہ ہوا۔ کدو کے اس قسم کے فوائد پرانے حکماء کے پاس بکثرت ملتے ہیں۔ سنگترہ‘ انار: حضرت عبدالرحمٰن بن ولہم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تمہارے لیے اترج میں بے شمار فوائد موجود ہیں کیونکہ یہ دل کے دورے کی شدت کو کم کرتا ہے اور دل کو مضبوط بناتا ہے۔‘‘ (مسند فردوس‘ دیلمی)۔سنگترہ دل اور معدہ کو طاقت دیتا ہے‘ پیاس کو بجھاتا ہے‘ مدربول ہے‘ منشیات کے بُرے اثرات کو دور کرتا ہے‘ سنگترہ کھانےسے اعصابی کمزوری دور ہوجاتی ہے‘ رنج، غم پریشانی اور نقاہت کو دور کرتا ہے۔ محمداحمد ذہبی نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت نقل کی ہے جس نے انار کھایا اللہ تعالیٰ اس کے دل کو روشن کردے گا۔ محدثین نے انار کو دل، جگر اورمعدہ کیلئے مفید قرار دیا ہے۔(ام احمد)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 472 reviews.