Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹے یا شوہر کی ستائی ماؤں بہنوںکے دکھ اب ختم

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

تحدیث بالنعمۃ طور پر عرض کرتا ہوں جن سے یہ عمل ملا ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی اپنی بیوی سے ناراض تھا اور سعودیہ میں رہتا تھا جب اس کی بیوی نے یہ عمل کیا تو فوراً واپس آگیا، عمل کے آخر میں دعا کریں مجھے بھی یاد رکھیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ بندہ نے آپ کے ماہنامہ عبقری میں ایک پوسٹر پڑھاکہ میاں بیوی کی محبت کیلئے آزمائے ہوئے عمل بھیجیں میں بھی عبقری کا چھ سات ماہ سے قاری ہوں لیکن عبقری سے رابطہ پہلے ہی ہوچکا تھا یہ ایک الگ موضوع ہے اصل بات جو آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ بندہ 8،9 سال کی عمر میں ہی عملیات کا شوق دل میں اجاگر کرچکا تھا اسی لئے جب بھی کوئی کتاب یا کوئی عمل ملتا تو فوراً نوٹ کرلیتا اور خصوصاً جو اعمال حب (محبت)کیلئے ہوتے ان کو تو کبھی نہ چھوڑتا۔ ذیل میں جو عمل قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں یہ بہت مجرب عمل ہیں اور آزمائے ہوئے ہیں بشرطیکہ یقین کامل ہو۔ اگر کسی کا شوہر ناراض ہو تعلقات اچھے نہ ہوں تو سورۃ والضحیٰ 313 مرتبہ سات دن تک پڑھے اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ تحدیث بالنعمۃ طور پر عرض کرتا ہوں جن سے یہ عمل ملا ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی اپنی بیوی سے ناراض تھا اور سعودیہ میں رہتا تھا جب اس کی بیوی نے یہ عمل کیا تو فوراً واپس آگیا، عمل کے آخر میں دعا کریں مجھے بھی یاد رکھیں۔ اسی طرح ایک اور عمل کہ بیوی کو چاہئے 11 کالی مرچیں لے کر ان کو دھولے اور ہر مرچ پر 100 مرتبہ ’’یاتنکفیل بحق‘‘ پڑھے اور مرچ پر دم کرتے وقت الحب طالب بنت اعلیٰ حب مطلوب بنت یعنی طالب و مطلوب دونوں کا نام لیں اس طرح 19 مرچیں مکمل کریں اور سب کو آگ پر جلادیں، ان شاء اللہ تین دن ، سات دن میں کام ہوجائے گا لیکن یہ عمل 19 دن بلاناغہ مکمل کریں انتہائی موثر ہے۔ 1)سورہ مائدہ کی آیت جس کا عمل انتہائی طاقتور ہے جب بھی آزمایا بے حد نافع پایا، اول و آخر تین بار درود شریف درمیان میں آیت

بارپڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کرکے کھلائیں اور اگر چھوہاروں پر دم کردیں تو تاثیربڑھ جائے گی۔ ویسے طریقہ یہ ہے کہ اگر ایسی چیز پر دم کریں جو پکائی جائے جیسے کھیر وغیرہ تو اس صورت میں چولہے سے اتار کر دم کی ہوئی چیز مکس کریں۔ سورہ یٰسین کی آیت

313 

۹﴾ 313 مرتبہ کھانے کی چیز پر دم کرکے دیں۔ بعض مرد ایسے ہوتے ہیں جو گھر سے باہر دل لگالیتے ہیں اول اس رابطہ کو ختم کیا جائے پھر محبت کے اعمال کئے جائیں۔ اگر دو شخصوں کے درمیان ناجائز محبت اور تعلق اور ان میں جدائی و نفرت مطلوب ہوتو مٹی کا ایسا برتن جس کو مطلق پانی نہ لگا ہو جیسے ہانڈی وغیرہ اس پر سورہ کوثر مکمل لکھیں اور ساتھ یہ عزیمت بھی درج کریں یاقاہر ذوالبطش الشدید انت الذی لایطاق انتقامہ یاقاصر امرو ھواحدا البغض والعدواۃ نام طالب بنت ماں کا نام علیٰ بغض نفاق و جدائی نام مطلوب بنت مطلوب کی‘ ماں کا نام لکھ کر اس برتن کو چورا چورا کریں، مٹی کی طرح اور اس پر سورہ کوثر بغیر بسم اللہ اور درود شریف کے مع اس عزیمت کے 313 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور اس بریدہ کو گھر کے کونوں میں پھیلادیں، ان شاء اللہ شوہر کا دل بیوی کی طرف سے کہیں اور نہ جائے گا۔ آخر میں گزارش ہے کہ ان اعمال کو وہ کرے جو باشرع پانچ وقت کا نمازی ہو لیکن ناجائز جگہ استعمال نہ کریں ورنہ سخت ترین نقصان کاخود ذمہ دار ہوگا۔ یہ عمل میں نے اپنی دکھی مائوں بہنوں کیلئے بھیجے ہیں دعائوں میں یادرکھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔نوٹ: آخر میں پھر لکھ رہا ہوں کہ بارہا تجربات کے جس نے بھی یہ اعمال ناجائز کیے اس نے سخت ترین نقصان اٹھایا۔ صرف جائز مقصد کیلئے کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 477 reviews.