Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

فروری کے سوالات
1۔پیشاب کا مسئلہ:محترم قارئین! مجھے ناف کے نیچے والے حصہ میں درد اور سوزش ہے‘ درد جلد کی اندر والی نالیوں میں ہے‘ اس وجہ سے میں صحیح طریقے سے بیٹھ بھی نہیںسکتا‘ جب چھوٹا پیشاب کرتا ہوں تو سخت درد ہوتا ہے‘قارئین براہ مہربانی مجھے کوئی نسخہ بتائیں۔(م۔ر، آزادکشمیر)۔2۔عجب بیماری:حترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں دن میں چار یا پانچ مرتبہ بڑا پیشاب کرتا ہوں‘ بڑا پیشاب آسانی سے ہوجاتا ہے‘ مگر مسئلہ یہ ہے کہ جس جگہ بھی جاتا ہوں تو ڈر لگتا ہے کہ کہیں بڑا پیشاب نہ آجائے‘ اگر باجماعت نماز پڑھتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ سب سے آخری صف میں کھڑا ہوں‘ اس مسئلہ کی وجہ سے گھر سے باہر جانے سے ڈرلگتا ہے۔ قارئین اس مسئلہ کا کوئی حل بتائیں۔ میں بہت مشکل میں ہوں۔ (بلال‘پشاور)۔3۔سپلی کیلئے وظیفہ: میری بیٹی پچھلے دو سال سے آئی سی ایس کا امتحان دے رہی ہے‘ مگر سپلی کلیئر نہیں ہورہی‘ اس دفعہ بھی تین سپلیاں آئی ہیں‘میری بہت خواہش ہے کہ میری بیٹی آگے بڑھے اب وہ پیپرز دینے کیلئے تیار ہے‘ اور آخری چانس رہتا ہے۔ چاہتی ہوں کہ وہ اس بار کامیاب ہوجائے۔قارئین میری بیٹی کیلئے جلدازجلد کوئی وظیفہ بتائیے۔ انتہائی مشکور رہوں گی۔(شہناز منظور‘ بہاولپور)۔4۔نسوار چھوڑنےکا طریقہ بتائیے: قارئین! نسوار چھوڑنے کا کوئی روحانی طریقہ بتائیے‘ اس کے علاوہ میرا بدکاری کرنے کو دل کرتا ہے‘ جسم میں شدید کمزوری ہے۔ چہرے پر دانے ہیں۔ بھوک نہیں لگتی۔امید ہے آپ عبقری رسالہ میں میرے مسائل کا حل ضرور لکھ کر بھیجیں گے۔ (م،ع)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 485 reviews.