Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رشتے کی بندش اور بیڈ سور دونوں ختم

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مؤذبانہ عرض یہ ہے کہ ہم نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کے خط لکھا آپ نے جوابی لفافہ میں ہمیں چند وظائف بتائے ان وظائف کے پڑھنے سے ہمارے گھر کے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں‘ پہلے ہروقت گھر میں میوزک چلتا تھا‘ اب ہمیں میوزک سےنفرت ہوگئی ہے۔ پہلے ہروقت گھر میں بے سکونی تھی ہر کوئی آپس میں لڑتا رہتا تھا اور قرض بھی بہت زیادہ چڑھ گیا تھا لیکن جب سے وظائف شروع کیے ہیں ہروقت کی بے سکونی اور لڑائی جھگڑے سےنجات ملی ہے اور قرض بھی اتر گیا اور مالی تنگی بھی دور ہوگئی ہے۔ اب میں قارئین عبقری کوایک ٹوٹکہ بتارہی ہوں۔ میرے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا تو اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی‘ مسلسل بیڈ پر پڑا رہنے سے اس کو بیڈسور بن گئے جو کسی بھی دوائییا مرہم پٹی کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوتے تھے پھر میری امی کو ایک عورت نے ایک ٹوٹکہ بتایا اورجب امی نے وہ مرہم بنا کر بھائی کو پٹی کی تو چند ہی ہفتوں میں میرے بھائی ک بیڈ سورٹھیک ہوگئے۔ وہ ٹوٹکہ یہ ہے اس کو قارئین عبقری ضرور استعمال کریں اور میرے بھائی کیلئے خصوصی دعا کریں اللہ اس کو صحت و تندرستی دے۔ ٹوٹکہ یہ ہے: ایک پاؤ گندم‘ ایک پاؤ کھوپرا‘ ایک پاؤ دیسی گھی۔ گندم اور کھوپرا کو دیسی گھی میں اتنا جلائیں کہ وہ سیاہ ہوجائے‘جب سیاہ ہوجائے تو اتارلیں‘ اب اسے رگڑیں‘ وہ بالکل ایک مرہم سی بن جائے گی۔ اس کو ایک ڈبے میں ڈال لیں اور صبح وشام لگا کر اوپر پٹی باندھ دیں۔رشتوں کی بندش کیلئے: میری بڑی بہن کا تیرہ، چودہ سالوں سے رشتہ نہیں ہورہا تھا‘ ہر کوئی بندش بتارہا تھا جب یہ وظیفہ کیا تو میری بہن کا رشتہ انتہائی اچھی جگہ ہوگیا ہے۔ وظیفہ یہ ہے:رشتے کی بندش کیلئے میری تمام قارئین بہنیں سورۂ الم نشرح کی تسبیح روزانہ ضرور پڑھیں۔ میری امی اور بہن نے یہ تسبیح روزانہ پڑھی اور اللہ کا شکر ہے کہ میری بہن کا رشتہ ہوگیا۔ (عشرت بتول‘چکوال)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 486 reviews.