Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بس! میں اپنے شوہر کو وہاں ہرگز نہ جانے دوںگی

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

مجھے یہ جاب کرنے دو اور ہاں دیکھو موجودہ ادارے میں بھی جائز ناجائز سب چلتا ہے لیکن میں یہاں ایمانداری سے کام کررہا ہوں نا۔ وہاں بھی ایسے ہی کروں گا۔ لیکن میرا دل کسی طرح بھی راضی نہ ہوا کہ میرے شوہر اس ادارہ میں جاب کریں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک خود پر بیتا واقعہ عبقری قارئین کیلئے پیش کررہی ہوں۔ ’’بے شک میرا اللہ میرے ساتھ ہے‘‘ دو سال پہلے جب پنجاب میں گورنمنٹ جاب سے بین ہٹا تو لاہور کے ایک سرکاری ادارے کو مختلف گریڈ کیلئے درخواستیں مطلوب ہوئیں۔ میرے محترم شوہر جو کہ ایک سرکاری محکمہ میں چودھویں گریڈ پر کام کررہے ہیں‘ مجھے کہنے لگے کہ میں نے اس ادارے میں 17ویں گریڈ کیلئے بطور پرسنل اسسٹنٹ درخواست دینی ہے۔ تنخواہ بھی اسی ہزار ہوجائے گی اور گریڈ بھی بڑھ جائے گا۔ میں نے کہا ایسا نہ کریں۔ میری یہ بات سن کر انہیں غصہ آگیا کہ بس تو مجھے ترقی نہ کرنے دے گی۔ ان الفاظ کو سن کر مجھے شدید صدمہ ہوا۔ میں نے ان سےکہا کہ وہ دن بھی یاد کریں کہ میں صرف 3100 تنخواہ پر بھی آپ کے ساتھ خوشی سے گزارہ کرتی تھی۔ (1996 میںجب میری شادی ہوئی)۔ میں نے آپ کی جیب کو دیکھتے ہوئے اپنی ہر جائز خواہش کو قربان کیا کہ گھر میں کوئی ناجائز رزق نہ آنے پائے۔ اب الحمدللہ اب اکتیس سے بڑھ کر پچاس ہزار سے زیادہ تنخواہ‘ میں اس پر راضی ہوں‘ مجھے اسی ہزار نہیں چاہئیں کیونکہ اس ادارے کی نوکری میں جائز ناجائز سب چلتا ہے کہنے لگے کب تک میں کرائے کے مکان میں بیٹھا رہوں گا‘ مجھے یہ جاب کرنے دو اور ہاں دیکھو موجودہ ادارے میں بھی جائز ناجائز سب چلتا ہے لیکن میں یہاں ایمانداری سے کام کررہا ہوں نا۔ وہاں بھی ایسے ہی کروں گا۔ لیکن میرا دل کسی طرح بھی راضی نہ ہوا کہ میرے شوہر اس ادارہ میں جاب کریں۔ میں نے انہیں بہت سمجھایا کہ آپ کثرت نہ دیکھیں برکت کو دیکھیں اور 14 ویں گریڈ سے 17 ویں گریڈ پر ترقی کرکے اگر اللہ کے ہاں عزت نہ ملی تو کہیں عزت نہیں مل سکتی۔ خیر اسی طرح چند دن گرم سرد تکرار چلتی رہی۔ جب میرے محترم شوہر کسی طرح بھی نہ مانے تو میں نے کہا چلیں: آپ بھی زورلگالیں اور میں بھی اپنے رب سے کہہ کر منوالیتی ہوں۔ جب یہ سنا تو کہنے لگے: اچھا پھر مفتی صاحب سے پوچھ لیتےہیں۔ عیدالاضحی ء سے دو دن پہلے مقامی مفتی صاحب سے پوچھا تو انہوں نے بلاجھجک فرمایا کہ ’’جائز‘‘ ہے۔ اب میں سخت پریشان! کہ جائز تو ہے لیکن تقویٰ تو نہیں ہے نا!!!۔ مجھے تو تقویٰ والی زندگی چاہیے‘ بس میں اپنے شوہر کو ہرگز ایسے ماحول میں نہ جانے دوں گی۔ جہاں ’’سب جائز ہے‘‘ چلتا ہو۔ حضرت مفتی صاحب سے’’جائز‘‘ کا نام سننا تھا کہ اگلے دن شوہرصاحب انٹرنیٹ سے درخواست فارم نکال لائے۔ اسےفِل کیا اور مجھے کہا اب بتاؤ۔ میں نے اپنی ڈائری (جس میں آپ کے درس کے دوران بتائے ہوئے اعمال لکھتی ہوں) کھولی اور سورۂ انعام کی آیت نمبر 45۔ کسی برائی کو دور کرنے کیلئے ہر نماز کے بعد (اول و آخر درود پاک) 21 مرتبہ پڑھیں۔ میں نے یہ عمل شروع کردیا اور ساتھ بیٹی کو بھی اسی طرح پڑھنے کو کہا۔ اسی دوران عیدالاضحی کی چھٹیاں ہوئیں اور درخواست فارم گھر میں ہی پڑا رہا کہ چھٹیوں کے بعد جمع کراؤں گا۔ ابھی یہ عمل دو سے تین دن ہی کیا ہوگا کہ میرے شوہر صاحب نے اس جاب کیلئے استخارہ کیا۔ خواب میں انہوں نے دیکھا کہ سب امیدوار اپنی درخواستیں اس ادارہ میں جمع کروا رہے ہیں اور جب درخواست جمع کروانے کی میری باری آئی تو جمع کرنے والے نے کہا کہ آپ درخواست جمع نہ کروائیں۔ یہ خواب میرے محترم شوہر صاحب نے مجھے نہ بتایا۔ ایک دن آپ کا درس سن کر ہم سب گھر واپس آئے تو میرے محترم میاں صاحب نے اپنا فل کیا ہوا فارم مجھے دکھایا اور کہا ’’یہ لو تم جو چاہتی تھی وہ ہوگیا‘‘ اب میں یہ فارم جمع نہیں کراؤنگا۔ پتہ نہیں تو کیا کرتی ہے اور کیا پڑھتی ہے کہ بس!۔ میں نےدل میں کہا: بے شک میرا اللہ میرے ساتھ ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 491 reviews.