Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عزم و ہمت اور زندگی کی آزمائش

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

زندگی کی آزمائشوں کے وقت عزم و ہمت اور انسان کی اندرونی مضبوطی ہی کام آتی ہے۔ ایسے موقع پر انسان جتنا زیادہ اپنے پربھروسہ رکھتا ہے اتنا ہی زیادہ مضبوط رہتا ہے اور ضرورت کے وقت اتنا ہی زیادہ اوروں کی خدمت گزاری کرسکتا ہے۔ اس کی زندگی اوروں کیلئے مددگار اور طاقت بخش ثابت ہوتی ہے اور وہ اپنی زندگی سے دوسروں کو ہمتِ مرداں اور مددخدا کا لاثانی اور بیش بہا سبق سکھاتا ہے۔ دنیا بھر کی ادویات اپنی متفقہ کوششوں سے انسان کی مدد نہیں کرسکتیں جب تک وہ ہی ہاتھ پھیلا کر اپنے خاص مرض کے لیے مناسب دوا کا استعمال نہ کرے۔ اگر کوئی انسان خود اپنی روح بچانے کی ضرورت نہیں سمجھتا اور اپنی سمجھ کے موافق رہتی پر عمل نہیں کرتا اور راستی کے قاعدوں پر حتی الوسع عمل کرکے اپنی زندگی ڈھالنے کی کوشش نہیں کرتا تو دنیا کے سب مذاہب صرف اخلاقی مباحثے یا نجات کے راستے ہی رہ جاتے ہیں اور ان سے کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا۔ یادرکھئے! مذہب اس گاڑی کی طرح نہیں ہے جس میں نرم نرم گدیلے بچھےہوئے ہیں اور صرف ٹکٹ کے دام ہی دینے پڑتے ہیں باقی سب کام کوئی اور کردیتا ہے مذہب اور دوسرے تمام اہم کاموں میں تم کو اپنی محنت سے کام لینا پڑے گا اوروں سے حسب ضرورت مدد لو لیکن اپنی زندگی آپ بسر کرو‘ محض گاڑی کے مسافر نہ بنو بلکہ اس کےانجینئر بنو اور اپنی زندگی کو گاڑی کے مانند بناؤ ہم کو اپنی محبت پر بھروسہ رکھنا چاہیے اپنی زندگی خود بسر کرنی چاہیے۔ ورنہ ہماری خود حیثیت پانی کی رو میں بہنے والے خس و خاشاک کی سی ہوجائے گی اور زندگی کی اعلیٰ ترین تربیت اور رحمانی اوصاف سے محروم رہ جائیں گے۔ دوسرے شخص ہم کو صرف موقع بتاسکتے ہیں مگر ہم کو خود ہمیشہ اس موقع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اور اگر ہم کو موقع نہ ملے تو اس کی تلاش کرنی چاہیے ورنہ وہ موقع ہمارے لیے بے سود ثابت ہوگا موقعوں کے سلسلہ کا ہی نام زندگی ہے لیکن عزم وہمت کے ذریعے ان کو مفید یا کم ہمتی سے ان کو مضر بنانا ہمارا اپنا کام ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 511 reviews.