محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک خصوصی نسخہ عرض خدمت ہے جس کا چھوٹے پیشاب پر کنٹرول ختم ہوجائے اور غدود/رگیں کمزور ہوجائیں تو تین درجن دیسی انڈوں کے چھلکوں کو مٹی کے برتن میں ڈال کر برتن کو مٹی میں 40 دن تک دفن کردیں ہر 4 دن بعد لکڑی کے ساتھ ان چھلکوں کو ہلاکر پھر بند کردینا ہے۔ 40 دن بعد نکال کر ان کو کھرل کرلیں‘ دوائی تیار ہے۔ مریض کو چمچ کا آٹھواں حصہ ایک چمچ شہد میں ڈال کر صبح نہار منہ اور رات کو خالی پیٹ استعمال کرائیں‘ ان شاء اللہ 8 دنوں میں ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ نسخہ میرے دادا حافظ عبداللہ صاحب کا ہے‘ حضرت صاحب اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں نصیب کرے اور آپ کی نسلوں تک تسبیح خانہ کے سلسلے کو قائم رکھے۔ میری یہ دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں دے اور دونوں جہانوں کی دولتوں سے مالا مال کرے اور آپ تسبیح خانہ والے سلسلوں کو آپ کی نسلوں تک قائم و دائم رکھے۔ اللہ رب العزت میری عمر بھی آپ کو لگادے۔ بلڈ پریشر کیلئے نسخہ عرض ہے‘ دو پھلیاں لہسن کی صبح شام روٹی کے اندر رکھ کر چبانا بلڈپریشر کیلئے بہترین چیز ہے۔ (فقیر طاہر عبداللہ‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں