محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ آٹھ ماہ سے پڑھ رہا ہوں اور بذریعہ انٹرنیٹ آپ کے درس بھی سن رہا ہوں۔ ماہنامہ عبقری میں موجود روحانی محفل کرنے کی وجہ سے میری زندگی کا رخ ہی بدل گیا ہے‘ میری پریشانیاں ختم ہورہی ہیں‘ الجھنیں ختم ہورہی ہیں۔ میری زندگی کا راستہ برائیوں سے نکل کر اچھائیوں کی طرف گامزن ہوگیا ہے۔ پہلے میں ہر قسم کے گناہوں میں لگا رہتا تھا‘ فلمیں دیکھنا‘ ہروقت ٹی وی پر اپنے پسندیدہ ڈرامے اور گانے دیکھنا‘ جس جگہ دین کی بات ہورہی ہوتی وہاں سے بھاگ جاتا تھا‘ زندگی میں نماز کا نام و نشان تک نہ تھا‘ صرف جمعہ کی نماز پڑھتا تھا وہ بھی صرف دنیا والوں کے ڈر سے‘ مگر جب سے(باقی صفحہ نمبر)
روحانی محفل شروع کی ہے دل خودبخود نیک کام کرنے کو کرتا ہے اور برائی سے دور بھاگتا ہے۔ جہاں دین کی بات ہورہی ہوتی ہے وہاں بیٹھتے ہی دل کو چین سکون مل جاتا ہے۔ گانے باجے فلم ڈراموں سے خود کو بچاتا ہوں جہاں لگا ہوتا ہے وہاں کانوں میں انگلیاں خودبخود گھس جاتی ہیں۔ جب بھی کوئی مسئلہ یا پریشانی ہوتی ہے اس کی روحانی محفل اسی نیت کے ساتھ کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ چند بار کرنے سے ہی میری مدد فرماتے ہیں اور وہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ بے شک عبقری نے میری زندگی میں سکون بھر دیا ہے۔(آ۔ہزارہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں