محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !گزشتہ کئی سالوں سے عبقری رسالہ بہت شوق ذوق سے پڑھتی ہوں اور خاص کر اس میں موجود مراقبہ تو میرا ’’فیورٹ‘‘ ہے۔ میں کافی عرصہ سے مراقبہ ہر رات نمازعشاء کے بعد کرتی ہوں جس کی وجہ سے میں ہرقسم کی الجھن‘ پریشانی سے بچی رہتی ہوں۔ مراقبہ مجھے ہردم تندرست اور تازہ دم رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ مجھےمراقبہ کی وجہ سے بہت سی مقدس ہستیوں کے دیدار اور مقدس مقامات کی سیر کی سعادت بھی حاصل ہوچکی ہے۔ گزشتہ اتوار نماز عشاء کے بعد مراقبہ کیلئے بیٹھی تو دیکھا:۔ دیکھتی ہوں کہ میں مدینہ منورہ پہنچتی ہوں اور روزہ مبارک ﷺ پر حاضری دیتی ہوں آگے بڑھتی ہوں اور ان مبارک جالیوں کے قریب پہنچتی ہوں اور یک دم سے دروازہ کھلتا ہے اور اندر سے روشنی نکلتی ہے (سفید رنگ کی) میں خود کو سنبھالتی ہوئی اندر داخل ہوتی ہوں اور بائیں طرف مڑتی ہوں وہاں مجھے ایک چھوٹی سی کرسی سی بنی نظر آتی ہے اور ایک خوبصورت نورانی سی
خاتون مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ میرے قریب آئیں ہیں (وہ غالباً حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا ہیں) مجھے اشارے سے فرماتی ہیں کہ یہاں بیٹھ جائو تو میں بیٹھ جاتی ہوں لیکن وہاں پوری نہیں آتی کیونکہ میں خود کو اس حالت میں دیکھ رہی ہوں میں بڑی ہوں اور جگہ چھوٹی تو حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا مجھ سے فرماتی ہیں کہ ادھر آجائو جہاں اشارہ فرماتی ہیں۔ وہاں پر بڑی کرسی پڑی ہے تو میں وہاں پر جابیٹھتی ہوں اور مجھ سے خیریت معلوم فرماتی ہیں تو میں حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کے ہاتھ مبارک پکڑ لیتی ہوں اور دعا کیلئے عرض کرتی ہوں۔ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا مسکراتے ہوئے آمین فرماتی جاتی ہیں اور نامعلوم کب میں نیند کی وادی میں کھوگئی۔ (ا۔ ع۔ ع)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں