محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ درس میں آپ نے ربنا ماخلقت ھذا باطلا۔ کے بارے میں فرمایا تھا۔ یہ آیت سورۂ آل عمران میں ہے تو میں بھی آپ سے کچھ چیزیں شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو حکمت سے خالی نہیں پیدا فرمایا۔ 1۔ گدھ ایک پرندہ ہے‘ اس کے سر اور گردن پر بال اس لیے نہیں ہوتے کیونکہ انہیں اللہ پاک نے مرے ہوئے جانوروں اور کچرے کو ختم کرنے کیلئے پیدا کیا ہے کہ جب وہ مردار کھارہے ہوں تو ان کے سر اور پر گندے نہ ہوں۔2۔ جب زمین کے نیچے سے لاوا گزرتا ہے تو وہ بہت زیادہ زہریلا ہوتا ہے تو اس زہر کو ختم کرنے کیلئے اللہ پاک نے سانپ بنائے کہ وہ اس زہر کو چوس لیں اور زمین کی کھیتی زہر کی وجہ سے زہریلی نہ ہوجائے۔ سبحان اللہ!۔ 3۔ مادہ مورنی اس لیے براؤن رنگ کی ہوتی ہے کیونکہ وہ انڈوں پر بیٹھے تو وہ کسی کو نظر نہ آئے۔
محترم حضرت حکیم صاحب! آپ نے فیس بک پر کلمہ کے بارے میں بتایا تھا‘ ایک مرتبہ پڑھنے سے چار ہزار نور ملتے ہیں بچوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ نور کیا ہوتا ہے تو میں نے ان کو آپ کی وہ بات کہ جیسے موبائل کے سگنل اور بجلی کی تار میں بجلی ہوتی ہے لیکن نظر نہیں آتی اسی طرح نور ہوتا ہے مگر ہمیں نظر نہیں آتا تو ان کو فوراً سمجھ آگئی۔ اللہ آپ کا بھلا کرے اتنی مشکل باتوں کو آسانی سے مثالوں کے ساتھ ہمیں سمجھا دیتے ہیں۔ میرے بچے اکثر سوال کرتے ہیں کہ مما یہ روحانیت کیا ہوتی ہے‘ روحیں کیسے آتی ہیں؟ میں اکثر ان سے ایک بات کہتی ہوں کہ اگر اولیاء اکرام نہ ہوتے تو ہم آپ اور میں بھی یہاں رام رام کی مالا جپ رہے ہوتے‘ میں نے کہا کہ روحانیت ایسے ہے کہ جیسے ہم اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ نظر نہیں آتی۔ بتانا آپ کو یہ تھا کہ ایک تصویر ہوتی ہے سٹیرو گرامز اگر انٹرنیٹ پر لکھ کر گوگل پر سرچ کریں تو آجاتی ہے‘ خالی تصویر ہوتی ہے اور ایک خاص زاویے سے دیکھو تو اس میں ایک اور تصویر ابھر آتی ہے اب یہ میرے گھر میں صرف مجھے اور میری خالہ کی بیٹی کو نظر آئی باقی لوگوں نے کہا کہ کچھ بھی نظر نہیں آرہا اس کو دیکھنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اسی طرح روحانیت (تصوف) بھی ہے‘ اگر محنت کرو اور اللہ تعالیٰ سے تعلق بناؤ‘ جب ہی دل کی دنیا کھلتی ہے‘ آپ صحیح کہتے ہیں صرف عالم بننے سے کچھ نہیں ہوتا۔ عمل بھی ضروری ہے دھیان لگاؤ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں