شعبان کی پندرہویں شب سورۂ یٰسین تین دفعہ پڑھنے سے حسب ذیل فائدے ہیں‘ ترقی رزق‘ درازی عمر‘ ناگہانی آفات سے حفاظت رہتی ہے۔ اسی شب سورۂ دخان سات مرتبہ پڑھنی بہت ہی افضل ہے۔ انشاء اللہ عزوجل اللہ تعالیٰ ستر حاجات دنیا کی اور ستر حاجات عقبیٰ کی قبول فرمائے گا۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شعبان المعظم چل رہا ہے۔ پندرہ شعبان آنے والا ہے‘ میرے پاس کچھ اعمال ہیں جو میں قارئین عبقری کیلئے بھیج رہا ہوں۔ یقیناً لاکھوں کا بھلا ہوگا اور میرے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔ بعض بزرگان دین سے منقول ہے کہ جو شخص 14 شعبان کی شب بعد نماز عصر غروب آفتاب ہونے سے چند لمحات پہلے باوضو چالیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے اللہ پاک اس دعا کے پڑھنےوالے کے چالیس سال کے گناہ معاف فرمادے گا۔ انشاء اللہ۔
پندرہ شعبان کی شب کی عبادات
بزرگان دین کی کتب میں لکھا ہے کہ جو امتی شب برات میں دس رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھے اس کے گناہ معاف ہوں گے اور اس کی عمر میں برکت ہوگی۔ ایک روایت میں ہے کہ جو شخص سو رکعت اس طرح پڑھے کہ ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی طرف ستر مرتبہ نگاہ کرم فرمائیں گے اور ہر نگاہ میں اس کی ستر حاجتیں پوری فرمائیں گے ادنیٰ حاجت اس کی بخشش ہے۔ بعض بزرگان دین نے اپنی کتب میں لکھا ہے کہ شعبان کی شب دو نفل کا ثواب چار سو سال کی عبادت سے زیادہ ہے۔ ایک طویل حکایت کا خلاصہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک ایسے بزرگ کو دیکھ کر رب تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا جو کہ چار سو سال سے ایک پتھر کے اندر محو عبادت تھے۔ فرمایا: مولا! کیا تونے اس سے افضل مخلوق پیدا نہیں کی۔ جواب ملا: اے عیسیٰ! میرے محبوب ﷺ کی امت کا جو فرد شعبان میں دو رکعت نفل پڑھ لے ان دو نفل کا ثواب اس کی چار سو سال کی عبادت سے زیادہ ہوگا۔ یہ سن کر حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کہا اے کاش! میں بھی محمدﷺ کی امت میں ہوتا۔
سال بھر جادو سے حفاظت کا نسخہ
شعبان کی پندرہویں رات بیری یعنی بیر کے درخت کے سات پتے پانی میں جوش دے کر (پانی جب نہانے کے قابل ہوجائے تو) اس پانی سے غسل کریں۔ انشاء اللہ عزوجل تمام سال جادو کے اثر سے محفوظ رہیں گے۔شعبان کی پندرہویں شب سورۂ یٰسین تین دفعہ پڑھنے کے حسب ذیل فائدے ہیں‘ ترقی رزق‘ درازی عمر‘ ناگہانی آفات سے حفاظت رہتی ہے۔ اسی شب سورۂ دخان سات مرتبہ پڑھنا بہت ہی افضل ہے۔ انشاء اللہ عزوجل اللہ تعالیٰ ستر حاجات دنیا کی اور ستر حاجات عقبیٰ کی قبول فرمائے گا۔ (ق۔ش)
کوئی پریشانی‘ مسئلہ یا الجھن دو الفاظ سے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میں نے آج تک اتنا مفید رسالہ نہیں دیکھا‘ اس میں ہمارے ہر مسئلہ کا حل پہلےسے موجود ہوتا ہے‘ اب کوئی مسئلہ ہو نئے آنے والے شمارہ کا انتظار ہوتا ہے ۔ میرے پاس جیسے ہی کوئی مفید چیز آتی ہے وہ میں عبقری سے ضرور شیئر کرتا ہوں ۔یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
میری ملاقات ایک خواجہ سرا سے ہوئی جو کچھ عرصہ پہلے ہی برائی کے راستے کو چھوڑ کر عبادت گزار بن چکا ہے۔اس نے مجھے بہت عجیب وظائف اور باتیں بتائیں۔ کہنے لگا جب میں دین کی طرف آیا تو سارا دن مسجد بیٹھا رہتا ایک نوجوان نے مجھے دیکھ کرکہا دیکھو ڈاڑھی رکھی نہیں اور سارا دن مسجد میں بیٹھا رہتا ہے‘ میں اسی رات تہجد میں اٹھا اور اللہ سے رو رو کر یہ دعا مانگی کہ اے اللہ مجھے اپنی حبیب نبی کریم ﷺ کی سنت عطا فرما۔ چالیس دن لگاتار تہجد میں اٹھ کر دعا مانگتا رہا چالیس دن کے بعد میری ڈاڑھی کے بال آنا شروع ہوگئے حالانکہ پہلے میری جلد ایسی تھی کہ اس پر بال نہیں آتے تھے۔ اسی خواجہ سرا نے میری بہن کے سسر کو درج ذیل وظیفہ دیاتو انہوں نے آگے میری بہن کو بتایا وہ یہ ہے کہ مسئلہ جس قسم کا ہو‘ جیسی بھی پریشانی ہو‘ مصیبت ہو‘ الجھن ہو یا آپ راستہ بھول چکے ہیں تو یہ دعا پڑھنا شروع کردیں۔
یہ دعا واقعی ہی بہت کامیاب ہے اور انتہائی تیربہدف ہے۔ جب بھی مسئلہ ہو اس کو پڑھا جائے تو اللہ کریم مسئلہ فوری حل فرمادیتے ہیں۔ (نعمان‘ کراچی
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں