حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ کے پاس ایک پرندے کا گوشت تھا‘ آپ ﷺ نے دعا فرمائی: یااللہ! اپنی مخلوق میں سے محبوب ترین شخص کو میرے پاس بھیج تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھائے چنانچہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ساتھ وہ گوشت تناول فرمایا۔ (ترمذی‘ طبرانی)
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے زمین پر چار لکیریں کھینچی فرمایا تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟ تو صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسولﷺ ہی خوب جانتے ہیں تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جنتی عورتوں میں سب سے افضل خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت خویلد اور فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت محمدﷺ اور آسیہ بنت مزاحم فرعون کی بیوی اور مریم بنت عمران ہیں۔ (احمد‘ ابویعلیٰ‘ طبرانی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں