محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں آپ کے طبی آرٹیکل میں گُڑ کے فوائد پڑھے۔میں نے اسی دن اپنے گاؤں سے براؤن گُڑ منگوایا اور ہر کھانے کے بعد ایک ٹافی کے برابر گُڑ کھانا شروع کردیا‘ چند دنوں کے بعدمیں حیران ہی رہ گیا کہ میری زندگی پرسکون ہوگئی‘ہاضمہ لاجواب‘ صحت بے مثال ہونا شروع ہوگئی۔ اس سے پہلے میں روزانہ چار مرتبہ اور کبھی چھ مرتبہ قضائے حاجت کیلئے جاتا تھا لیکن اب صرف دو مرتبہ صبح وشام جاتا ہوں۔ اسی دوران رمضان کریم آیا تو میں نے افطاری اور سحری کے بعد گُڑ کھانا شروع کردیا۔ اس سے پہلے فجر کے بعد قرآن کی تلاوت کیلئے مجھے تین سے چار مرتبہ وضو اور اسی طرح تسبیح تراویح کیلئے بھی بار بار وضو کرنا پڑتا‘ حالانکہ اس روگ کی وجہ سے میری عبادت نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ گزشتہ رمضان گُڑ کے استعمال سے میں بالکل فٹ رہااور خوب عبادات کیں۔(بیٹا حاجی سید عبدالرزاق شاہ مرحوم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں