محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کو صحت کاملہ اور عمرخضر عطا فرمائے کہ آپ کی بدولت لاکھوں لوگ اپنی بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات پارہے ہیں۔ میرا عبقری سے تعلق تقریباً سواتین سال پرانا ہے اور اس سے تعلق کے بعد میری زندگی میں سکون آنا شروع ہوگیا ہے۔ ابھی گزشتہ رمضان کریم میں‘ میں تسبیح خانہ میں ستائیسویں کی شب جب آپ کا درس سننے کیلئے آئی اور اللہ نے اس رات مجھے تسبیح خانہ کی خدمت کا شرف بھی بخشا تو دل میں دعا کی کہ کاش میں بھی شہرلاہور میں رہتی اور ہر روز یہاں آکر دلی سکون پاتی‘ مگر الحمدللہ ماہنامہ عبقری کی بدولت ہمارے گھر ہرماہ سکون کا پروانہ آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے میرے اوپر بہت کرم فرمایا کہ عبقری کے ذریعے مختلف اعمال و وظائف نے میری بہت سی پریشانیوں کو دورکردیتے ہیں۔ بے شک اللہ والوں کی نسبت اور قربت سے انسان بڑے بڑے گناہوں سے بچ جاتا ہے اور حوادث سے بھی۔ عبقری میں آئے ذکر اور تسبیحات مجھے خود بخود ٹینشن فری کردیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور عمرخضر عطا فرمائے اور ہماری اور سب دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر آپ کو اجرعظیم عطا کرے۔ (طیبہ آصف‘ راولپنڈی)
عبقری نے جینے تمنا بڑھا دی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب کریم آپ کی عمردراز کرے‘ ایمان ہدایت وعافیت کے ساتھ‘ آپ کے تمام اہل خانہ کیلئے بے حد دعاگو ہوں۔ اللہ آپ کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے۔ آپ اور تمام گھروالوں کو جنت نعیم کا وارث بنائے۔ آمین۔گزشتہ چند ماہ پہلے عبقری ویب سائٹ انٹرنیٹ پر دیکھی اس میں آپ کے شمارے ماہنامہ عبقری کے بارے معلوم ہوا۔ پڑھتے ہی تجسس ہوا‘ اس میں موجود تحریریں پڑھنے کے بعد مجھ پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے کہ واقعی دل سے جو دعا نکلتی ہے اثر رکھتی ہے۔ میری یہ بدنصیبی ہے کہ اب تک ان رحمتوں کے خزانوں سے محروم بھی۔ بے شمار دعاؤں اور کئی عاملوں کے علاج سے تھک گئی ہوں کوئی چیز اثر ہی نہیں کرتی۔ عبقری میں موجود وظائف اور نسخہ جات نے جینے کی تمنا بڑھا دی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے عمل قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔(سائرہ‘ دبئی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں