محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے کامل امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو ہمیشہ آباد رکھے اور دکھی انسانوں کے سکھ کا ذریعہ بنارہے۔ محترم حضرت صاحب! عبقری رسالہ تو میں 2012ء سے پڑھ رہا ہوں۔ بہت عمدہ اور اعلیٰ رسالہ ہے‘ اس رسالہ میں ہر ایک چیز قابل تعریف ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں پہلی مرتبہ 29 مئی کو دم کروانے تسبیح خانہ لاہور میں آیا‘ پہلی مرتبہ جب تسبیح خانہ کا نظام دیکھا تو دنگ رہ گیا اور زندگی میں پہلی اگر سکون والی زندگی دیکھی تو تسبیح خانہ کی دیکھی۔ محترم حکیم صاحب! میرے بہت سے مسائل تھے جن کی وجہ سے میں نے تسبیح خانہ کا رخ کیا‘ سب سے پہلا مسئلہ یہ تھا کہ ہم گھروالے پکے نمازی نہ تھے لیکن دم کروانے کے بعد الحمدللہ اب ہماری کوشش ہوتی ہے کہ نماز ضائع نہ ہو۔ دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ ہم تقریباً گھروالے بیمار رہتے تھے اب اسم اعظم کا روحانی دم کروانے کے بعد مجھے اپنے رب سے قوی امید ہے کہ ہم ٹھیک ہوجائیں گے۔ تیسرا مسئلہ یہ تھا کہ میرا چھوٹا بچہ اس کی زبان میں لکنت تھی اب وہ لکنت بھی الحمدللہ آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے۔ چوتھا مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے مالی حالات بہت خراب تھے لیکن اسم اعظم کے روحانی دم کے بعد انشاء اللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
پانچواں مسئلہ جو سب سے بڑا تھا وہ میرے ساتھ تھا‘ وہ یہ کہ میں کسی بند گاڑی میں آدھا گھنٹہ بھی سفر نہیں کرسکتا تھا‘ مجھے اُلٹی آجاتی تھی اور بہت شرمندگی ہوتی تھی بعض دفعہ سفر سے پہلے الٹی روکنے کی گولیاں بھی لی تھیں لیکن پھر بھی الٹی آجاتی تھی اور بہت شرمندگی اٹھانا پڑتی تھی‘ بعض دفعہ سفر سے پہلے الٹی روکنے کی گولیاں بھی لی تھیں لیکن پھر بھی الٹی آجاتی تھی۔ میں جب گھر سے تسبیح خانہ کی طرف دم کروانے کیلئے نکلا تو میں نے گھر سے نکلنے کی دعا
یہ دعائیں پڑھ کر نکلا اور ساتھ سورۂ قریش کی تلاوت بھی جاری رکھی۔ میرے گھر سے تلہ گنگ تک ایک گھنٹے کا سفر ہے اور تلہ گنگ سے لاہور تک چار گھنٹوں کا سفر ہے۔ آپ یقین جانیے کہ پورے سفر میں ایک مرتبہ بھی الٹی نہیں آئی۔ یعنی پانچ گھنٹوں کے سفر میں مجھ جیسے بندے کو الٹی نہ آنا بہت بڑا عجوبہ ہے اور میں خود حیران ہوں کہ یہ کیا ہوگیا ہے میں تو سمجھتا ہوں یہ سب سورۂ قریش کا کمال ہے اور تسبیح خانہ کی برکت ہے اور 29 مئی کو واپسی تھی تو میں نے 29 مئی کو صبح خوب سیر ہوکر ناشتہ بھی کیا ورنہ میں نے سفر سے پہلے کبھی بھی ناشتہ نہیں کیا۔ واپسی پر بھی سورۂ قریش کی تلاوت کرتا آیا تو مجھے کہیں بھی الٹی نہیں آتی اور میں شرمندگی سے بچ گیا۔ (آصف محمود‘ تلہ گنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں