اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر37:جادو جنات کے پراسرار حقائق اور آزمودہ روحانی علاج: قارئین! میری سالوں میں بکھری روحانی زندگی میں بے شمار ایسے واقعات ملتے ہیں جن میں نام نہاد عاملین نے لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں۔ روز کوئی نہ کوئی واقعہ ایسا ضرور پیش آتا ہے کہ فٹ پاتھ پر بیٹھے نام نہاد جھوٹے عاملین کیسے کسی کی دنیا و آخرت‘ عزت‘ دولت سب لوٹ لیتے ہیں؟ اور انہیں ذرا بھی احساس نہیں ہوتا۔ میں چاہتا ہوں کہا گر ہم تمام ایمان، اعمال، تقویٰ اور طہارت کی زندگی مسلسل اختیار کریں‘ کوشش کریں ہروقت باوضو رہیں‘ کچھ وقت اللہ تعالیٰ کے ذکر کیلئے نہایت دھیان، خشوع و خضوع اور بھکاری بن کر نکالیں تو تمام مشکلات ختم ہوجائیں۔ زیرنظر کتاب میں ایسے چشم کشا تجربات اکٹھے کیے ہیں جن سے قارئین کو نفع ہو اور وہ گمراہ کن عاملوں اور شرکیہ اعمال سے بچ جائیں۔ اگر ہم اعمال اور تقویٰ طہارت اختیار کریں تو انشاء اللہ ان آفات سے محفوظ رہیں گے کیونکہ میرے پاس روحانی علاج کیلئے جتنے لوگ آتے ہیں وہی ہوتے ہیں جو دینی زندگی سے محروم ہیں۔ اس کتاب کی تالیف کیلئے درج ذیل محترم شخصیات کی تحریروں اور رسائل سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ سلطان محمود آشفتہ۔ ادریس احمد احدی۔ رحمان مذنب۔ نینا اجلال۔ ڈاکٹر سید زاہد علی واسطی۔ یٰسین فخری۔ جاوید اختر۔ ابن صحرا۔ اختر حسین شیخ۔ ع۔س ۔ مس شگفتہ منیر۔ فرخ سعید۔ اکبر علی راجہ ایم اے۔ ج۔ ق۔ ابووسیم۔ سلطان احمد داؤدی۔ ڈاکٹر منظور ممتاز۔ ولی محمد۔ رشد رحمان۔ ن۔ن۔ راجہ محمد یوسف۔ اظہر جاوید۔ راجہ مطہر علی۔ رسائل: حکایت۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ اردو ڈائجسٹ۔ قومی ڈائجسٹ۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں