Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

100 سال پرانے گوند کتیرا سے ایک ملاقات

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

صبح کے وقت اسے گلاس میں پانی ڈال کے رکھ دیں اور شام کو جب آپ دیکھیں گے تو یہ گلاس پورا بھرا ہو گا اب اسے کسی پیالہ میں ڈال کر اس میں دودھ ڈال لیں اور میٹھا حسب ضرورت رکھیں اور جس کے ہاتھ پاؤں یا جسم گرم رہتاہے اسے پلا دیں یا افطاری میں یہ مشروب استعمال کریں۔

گوند کتیرا ایک خاردار درخت کا گوند ہے‘ اس درخت کے کانٹوں کی کثرت اور تیزی بہت مشہور ہے‘ یہ گوند پانی میں پھول جاتی ہے‘ اس کے پھولوں کی خوشبو ناگوار ہوتی ہے اس کو خوراک کو گاڑھا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس کا گوند ہی بطور دوا مستعمل ہے۔ یہ قبض کشا ہے‘ گوند کتیرا کا استعمال تقریباً سو سال سے ہورہا ہے‘ اندرونی طور پر استعمال کرنے کیلئے اس کے ساتھ پانی کی زیادہ مقدار استعمال کرنی چاہئے دنیا میں اس کی پیداوار 5500 ٹن سالانہ ہے۔ ایک درخت سے ایک سال میں پانچ کلو گوند کتیرا ملتا ہے اس کو وزن کم کرنے والے نسخہ جات میں استعمال کیاجاتا ہے۔
٭گوند کا ایملشن بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے (Emulsifier) ٭ متوازن کرنا ٭گاڑھا کرنا٭ کاسمیٹکس ٭ بالوں پر لگانےوالے سپرے ٭ لوشن ٭ ٹیکسٹائل پرنٹنگ ٭گوشت کی تیاری٭ بیکری ٭ چپکنے والی٭ ڈیری مصنوعات٭ فروزن ڈیژرٹس (Fronzen Desserts) ٭ شربت آئس کریم‘ جیلی ٭ فروٹس ٭جیلی ٭وارنش ٭ دانت پر چپکنے والی ادویات ٭ پیٹرولیم اور گیس کی مصنوعات ٭ چمڑے کی مصنوعات ادویاتی استعمال: بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا‘ قبض کشاء‘ مقوی باہ‘ مسے (Warts)‘ جلدی السر
طبی خصوصیات: گوند کتیرا آنتوں میں جاکر پھول جاتا ہے جو کھانے کی آنت کو متحرک کرتا ہے اور پاخانہ آسانی سے نکل جاتا ہے۔ پیچش کیلئے مفید ہے۔ زخموں کیلئے فائدہ مند ہے۔ جلد کے السر کیلئے مفید ہے۔ ۔
گوند کتیرا کا طب یونانی میں استعمال: خون کو گاڑھا کرتا ہے۔ کھانسی‘ سینہ اور حلق کی کی خثونت اور پھیپھڑوں کے زخم کیلئے مفید ہے۔ پاخانہ روکنے کیلئے اس کو دہی میں ملاکر کھلایا جاتا ہے۔ اس کے لیپ سے جھائیں دور ہوتی ہے۔ بدن کی کھال ملائم کرتا ہے۔ ہونٹ کے پھٹ جانے میں مفید ہے۔
احتیاطیں: حمل اور بچے کے دودھ پلانے والے عرصہ میں شوہر گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں۔ شدید قبض کی صورت میں اس کا استعمال نہ کریں۔ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے آپ کی شوگر کی مقدار کم ہوسکتی ہے لہٰذا ذیابیطس کے مریض اس کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں اگر آپ کوئی دوسری ادویات استعمال کررہے ہیں تو دوا لینے سے دو گھنٹے پہلے یا دو گھنٹے بعد گوند کتیرا استعمال کریں۔ خونی بواسیر کے لئے مفید نسخہ:گوند کیکر ، گوند کتیرا ، گیرو تمام ہموزن لیں۔ترکیب تیاری و استعمال :ان تمام ادویہ کا سفوف بنا کرایک چمچ صبح و شام ہمراہ پانی یا دودھ ایک گلاس کے ساتھ استعمال کریں ۔
گوندکتیرا افطار کا بہترین مشروب:گوند کتیراشیشے کی طرح صاف اور سخت دانے ہوتے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہونگے، اپنی انگلی کی ایک پور جتنے دانے کسی موٹے کاغذ میں ڈال کر کسی ہتھوڑی سے انہیں پیس لیں اور پھر اسے کسی گلاس میں ڈال کر اس میں پانی ڈال دیں خیال رہے کہ صبح کے وقت اسے گلاس میں پانی ڈال کے رکھ دیں اور شام کو جب آپ دیکھیں گے تو یہ گلاس پورا بھرا ہو گا اب اسے کسی پیالہ میں ڈال کر اس میں دودھ ڈال لیں اور میٹھا حسب ضرورت رکھیں اور جس کے ہاتھ پاؤں یا جسم گرم رہتاہے اسے پلا دیں یا افطاری میں یہ مشروب استعمال کریں۔انتباہ! یہ قدرتی ٹانک بہت ٹھنڈا ہوتا ہے‘ اس لئے ہفتہ میں دو مرتبہ استعمال کروائیں ان شاء اللہ گرمی کیا ہوتی ہے بھول ہی جائیں گے۔ مگر اسے معمول نہیں بنانا ورنہ ٹھنڈے ہو جائیں گے اور یہ صرف گرمیوں میں ہی استعمال کرنی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 766 reviews.