محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری گزشتہ سات سال سے پڑھ رہا ہوں۔ غالباً 2011ء کے شمارے میں ’’رمضان المبارک میں برکت والی تھیلی سے مالدار بنیں‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون چھپا۔ اس مضمون میں غربت سے چھٹکارا پانے والوں کے بےشمار واقعات تھے‘ میں بھی ان دنوں حالات کا ستایا ہوا تھا‘ یہ عمل میرے دل کو لگا‘ ان دنوں ویسے بھی رمضان کی آمد آمد تھی‘ میں نےفوراً دفتر ماہنامہ عبقری سے برکت والی تھیلی خریدی اور اس عمل کی تیاری شروع کردی۔ جیسے ہی رمضان المبارک کا چاند نظر آیا میں نے درج ذیل طریقے پر عمل شروع کردیا اور عید نماز کے بعد مکمل ترکیب ‘توجہ اور دھیان کے ساتھ عمل کیا۔الحمدللہ! اسی سال اللہ نے ایسا نظام چلا یا کہ میری جیب جو گزشتہ کافی سالوں سے بھرتی نہیں تھی اب کبھی خالی نہیں رہتی۔ تقریباً چھ سال سے یہ عمل ہر سال عبقری میں چھپتا ہے اور بے شمار قارئین اس میں اپنے تجربات و مشاہدات لکھتے ہیں۔ میں بھی اپنا آزمودہ مشاہدہ عبقری قارئین کیلئے لکھ رہا ہوں‘ لاکھوں کا فائدہ اور میرے لیے صدقہ جاریہ۔ عمل کی ترکیب درج ہے:۔ رمضان المبارک کاخاص عمل: رمضان المبارک کی چاند رات کو 313 مرتبہ سورة کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ دسویں اور گیارہویں روزے کی رات313 مرتبہ سورة کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ بیسواں روزہ اکیس رمضان المبارک کی رات بھی 313 مرتبہ سورة کوثر پڑھیں۔(ان تمام اعمال میں اول و آخر سات سات مرتبہ درود پاک ضرور پڑھیں) ستائیسویں شب 1100 مرتبہ سورة کوثر مع تسمیہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں (یہ عمل چند افراد مل کر بھی کرسکتے ہیں)اورعید کی نماز کے بعد 313 مرتبہ سورة کوثر مع تسمیہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔اگر یہ عمل کسی مجبوری کے پیش نظر رات میں نہ ہوسکے تو دن میں بھی کرسکتے ہیں۔ (سوائے ستائیس شب کے)قارئین! سارا سال آپ سارے وظیفے پڑھیں لیکن جو رمضان کا وظیفہ ہے جو رمضان کی عبادت ہے اس کی فضیلت نہیں مل سکتی۔ رمضان کے علاوہ سارا سال اس طرح عمل کریں:برکت والی تھیلی میں اپنی جمع پونجی رکھیں اور روزانہ صبح و شام سورۂ کوثر 129 مرتبہ اول و آخر7 مرتبہ درود شریف پڑھ کر روزانہ برکت والی تھیلی پر دم کریں۔ گھرکے تمام افراد مل کرپڑھیں اور جب بھی رقم نکالیں یا ڈالیں صرف ایک مرتبہ سورة کوثر پڑھ کر دم کردیں۔(طاہر سلیم‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں