آپ کو چاہیے کہ جس زندگی میں آپ کام کررہے ہیں اس میں راحت اور اطمینان پیدا کرسکتے ہیں۔ اسی سے سکون حاصل کرسکتے ہیں۔ حقیقی خوشی کا حصول ہوسکتا ہے۔ صرف اپنے کام میں دلچسپی کرکے اسے لگن اور ایمانداری سے پورا کرنے کی ضرورت ہے سب ہی کام انسان کی زندگی میں بے سکونی لانے والے ہیں اور سب ہی کام انسان کو راحت اور اطمینان مہیا کرنے والے ہوتے ہیں۔ صرف نکتہ نظر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ جو گناہ کی کمائی کھاتا ہے دوسروں کا حق چھینتا ہے‘ اپنی خود غرضی کیلئے کسی کے بُرے بھلے کا خیال نہیں کرتا جھوٹ بولتا ہے‘ دھوکہ دیتا ہے‘ وہ کبھی بھی مطمئن نہیں ہوسکتا‘ چاہے ہی اس کے پاس کروڑوں کا مال و دولت ہے‘ تمام سکھ سہولتیں ہیں جو شخص سچائی سے اپنی زندگی بسر کررہا ہے‘ اپنے فرض کی ادائیگی اچھی طرح کرتا ہے دوسروں کی پریشانی اور دکھوں میں کام آتا ہے۔ سب سے محبت کرتا ہے‘ چاہے ہی اسے پیٹ بھر کرکھانا نہیں ملتا‘ آسمان اس کی چھت ہے اورزمین اس کا بسر ہے‘ چاہے ہی اس کے پاس پھٹے ہوئے کپڑے ہیں اوردوسری کوئی سہولت نہیں لیکن اسے اطمینان ہوگا وہ زندگی کا حقیقی لطف حاصل کرسکتا ہے۔ آج معاشرہ میں ان کی عزت ہوتی ہے جن کے پاس موٹرکاریں‘ دولت ہے اوردوسری سہولتیں ہیں اور جو آپ کو اوپر سے خوشحال دکھائی دیتے ہیں اگر ان کی زندگی کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے آپ ان کے تعلق میں آئیں اور ان کے اندر کی آواز کو سنیں تو وہ بے حد فکر مند اور دکھی دکھائی دیں گے۔ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی ان کے گھروں میں بیماریاں اور مصائب وغیرہ ہی ملیں گے۔ کہیں بھائی بھائی کا جھگڑا ہے کہیں جائیداد کی تقسیم کا جھگڑا ہے‘ کہیں کوئی ایسے مرض میں گرفتار ہے کہ برسوں سے چارپائی پر پڑا ہے۔ اپنی خواہش کے مطابق کھانہیں سکتا۔ رات کو نیند نہیں آتی کہیں کاروبار میں نقصان کا فکر ہے کہیں نفرت ہے کہیں حسد ہے وغیرہ باتوں سےعجب صورت ہی آپ کو نظر آئے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں