اگر بچھوبھڑ کاٹ لے تو:اگر بچھوبھڑ کاٹ لے تو پیاز کا پانی وہاں لگایا جائے اس سے درد دور ہوجائے گا اور زہر اثر نہیں کرے گا۔ہر قسم کے درد کا علاج: اگر کسی کا جسم درد کرتا ہویا جسم کا کوئی خاص حصہ درد کرتا ہو یا آشوب چشم ہو تو وہ سورۃ الکافرون دم کرے انشاء اللہ نفع ہوگا۔
کیلشیم کی کمی:جن لوگوں کو کیلشیم کی کمی ہو‘ ہڈیوں‘ دانتوں اور پٹھوں میں اس وجہ سے نقص واقع ہو تو ان کیلئے شلجم کافی مفید ثابت ہوتے ہیں۔رعشہ اور لقوہ کا علاج: رعشہ اور لقوہ سے متاثرہ مریض باقاعدگی سے لہسن کا زیادہ استعمال کریں تو اس مرض سے نجات مل سکتی ہے۔درد گردہ کی تکلیف سے نجات: نصف پیالی مولی کے تازہ رس میں ایک چمچ مصری ملا کر صبح کے وقت پینے سے درد گردہ کی تکلیف دُور ہوجاتی ہے۔دمہ اور کھانسی کے مریضوں کیلئے آسا ن نسخہ: دمہ اور کھانسی کے مریضوں کو میتھی کے پتوں کا جوشاندہ بنا کر اس میں شہد ملا کر دینا بے حد مفید ہے۔کاٹ کھانے کو دوڑیں:مال ایک ایسی ذلیل شے ہے کہ پاس موجود ہو تو سب تعظیم کرنے کو دوڑیں اور جب چلا جائے تو سب کاٹ کھانے کو دوڑیں۔ فقرو فاقہ دور کرنے کا آسان وظیفہ: سورۂ نٓ اور سورۂ قلم ہر نماز میں پڑھنے سے فقرو فاقہ دور ہوجائے گا اور دعائیں قبول ہونگی ۔انشاء اللہ۔ولادت میں آسانی:اگر بچے کی پیدائش میں دشواری ہو تو کھجور کےسات دانے گرم دُدوھ کے ساتھ استعمال کیے جائیں‘ اس طرح ولادت میں آسانی ہوجاتی ہے۔کالی کھانسی کانہایت آسان علاج: لہسن کا تازہ رس دس بوند‘ شہد تین ماشہ‘ پانی تین ماشہ آپس میںملا کر ایک خوراک بنا کردن میں چار بار استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں