اگر انسان ہر موڑ پر ہر لمحہ بہ لمحہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے تو دنیا کی کوئی چیز اسے نہیں روک سکتی۔ صرف اللہ تعالیٰ ہی روک سکتا ہے۔ہم نے کچھ سفر طے کیا تھا تو ہماری گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا۔ گاڑی راستے میں رک گئی۔ میں نے اللہ والے کی طرف دیکھا تو انہوں نے گاڑی کو اشارہ کیا کہ :’’اے گاڑی چل‘‘
میرے کزن (مستری انوارالحق) نے مجھے کچھ دن پہلے ایک وظیفہ بتایا تھا وہ وظیفہ میں عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ موصوف کہتے ہیں کہ دس سال پرانی بات ہے کہ میری بہن کے سر پر پھوڑے پھنسی اور کیل نکلے ہوئے تھے۔ امی نے کہا کہ فلاں علاقہ کے نزدیک ایک بزرگ رہتے ہیں وہ پانی پر دم کرکے دیتے ہیں جو کوئی بھی بیماری ہو اس کے دم کیے ہوئے پانی سے شفاء ہوجاتی ہے۔ موصوف کہتے ہیں کہ میں بزرگ کے گھر پہنچا تو بزرگ گھر پر موجود نہیں تھے‘ کہیں گئے ہوئے تھے۔ میں نے خود بوتل کے ڈھکن کو کھول کر اس میں دم کردیا۔ یقین کامل اور توجہ کے ساتھ اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھا اور گیارہ بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی کی بوتل میں دم کیا اور گھر واپس لوٹ آیا۔ امی نے پوچھا دم کروا آئے ہو میں نے کہا ہاں!۔ موصوف کہتے ہیں کہ میری بہن نے صرف تین دن پانی کو استعمال کیا پانی سر پر بھی لگاتی تھیں اور پیتی بھی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے تین دن میں میری بہن کو شفاء دے دی۔ موصوف کہتے ہیں جب بھی میں بیمار ہوتا ہوں تو یہی وظیفہ پڑھتا ہوں اللہ تعالیٰ مجھے شفاء عطا فرمادیتے ہیں۔ قارئین! اگر آپ کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیںتو یہی وظیفہ یقین کامل اور توجہ کے ساتھ پڑھیں۔ ان شاء اللہ۔
آپ کی تمام بیماریاں ختم ہوجائیں گی کیونکہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ ’’سورۂ فاتحہ میں شفاء ہے‘‘
اسی طرح میرے کزن حافظ عبدالمالک صاحب نے مجھے ایک ڈرائیور کی آپ بیتی سنائی۔ میں اس ڈرائیور کی آپ بیتی قارئین عبقری کیلئے لکھ رہا ہوں۔ ڈرائیور صاحب کہتے ہیں میں ایک اللہ والے کی گاڑی ڈرائیو کرتا تھا‘ انہیں دیکھا تو اللہ نے دین اسلام کی سمجھ عطا فرمائی۔ ایک دفعہ گاڑی میں پٹرول بہت کم تھا اور ہمیں طویل سفر طے کرنا تھا‘ میں نے کہا: ’’گاڑی میں پہلے پٹرول ڈلوادیں کیونکہ ہمیں لمبا سفر طے کرنا ہے اور پٹرول بہت کم ہے‘ بزرگ نے میری طرف محبت بھری نظروں سے دیکھا اور شفقت سے جواب دیا: ’’گاڑی پٹرول اور پانی کی محتاج نہیں یہ تو صرف اللہ تعالیٰ کی محتاج ہے۔ اگر انسان کویقین کامل ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر نظام کو چلانے والا ہے کوئی ذات نہیں اس نظام کو چلانے والی مگر اللہ تعالیٰ کے سوا۔ اگر انسان ہر موڑ پر ہر لمحہ بہ لمحہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے تو دنیا کی کوئی چیز اسے نہیں روک سکتی۔ صرف اللہ تعالیٰ ہی روک سکتا ہے۔ہم نے کچھ سفر طے کیا تھا تو ہماری گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا۔ گاڑی راستے میں رک گئی۔ میں نے اللہ والے کی طرف دیکھا تو انہوں نے گاڑی کو اشارہ کیا کہ :’’اے گاڑی چل‘‘ گاڑی نے خودبخود چلنا شروع کردیا۔ میں اس وقت بہت پریشان ہوا‘ یہ کیا ہورہا ہے؟ میں نے تہہ دل سے کہا اے اللہ کریم! اگر انسان تیرے اور تیرے حبیب حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان عالیشان کے مطابق زندگی گزارے تو زندگی میں اسے کوئی رکاوٹ پیش نہیں آتی۔ تو ہی تمام نظام کو چلانے والا ہے۔ اگر کوئی مشکل آجائے تو نیک لوگ صبر کرتے ہیں۔ میں نے اُن بزرگوں کی موجودگی میں کئی بار گاڑی کو بغیر پٹرول اور پانی کے چلایا۔( اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین!)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں