‘ میرے والدصاحب کے گردے میں پتھری تھی‘ ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ چھوٹے چھوٹے بہت پتھر ہیں‘ لیکن ایک 4MM کا ہے جس کا آپریشن سے ہی نکلنا ممکن ہے‘ والدصاحب آپریشن سے خائف تھے‘ میرے ایک اللہ والے خالوجان تھے جو ایک اللہ والےسے مرید تھے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اوسلو(ناروے) میں رہتی ہوں‘ مجھے نومبر2015ء میں کسی نے آپ کے متعلق بتایا‘میں نے گھر آکر انٹرنیٹ پر عبقری کی ویب سائٹ کھولی‘ آپ کا درس سننا شروع کیا تو رات کے دو بج گئے‘ صبح مجھے اسکول جانا تھا لہٰذا میں نے بند کردیا‘ اس دن سے لے کر آج تک آپ کے درس سن کر مستفید ہورہی ہوں‘ الحمدللہ! جنوری 2016ء میں پاکستان تسبیح خانہ میں حاضر ہوئی‘ تسبیح خانہ‘ دفتر ماہنامہ عبقری کی زیارت کی‘آپ سے ملاقات نہ ہوسکی‘ پاکستان سے آکر میں نے اپنے گھر کا ٹی وی بند کردیا‘ بس آپ کے درس کے ساتھ زندگی گزر رہی ہے‘ مجھے عبقری سے کیا ملا؟ وہ میں قارئین عبقری کو بتانا چاہتی ہوں۔ میں نے ایک مرتبہ درس میں چھ سورتوں کا عمل سنا۔ (قرآن کریم کی آخری چھ سورتیں دو نوافل میں اس طرح پڑھنی ہیں کہ سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی تین سورتیں اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد پھراس کے اگلی تین سورتیں پڑھنی ہیں) گزشتہ سال اوسلو (ناروے) میں ایسٹر کی چھٹیوں میں اپنی بیٹی کے پاس برگن شہر گئی‘ وہ وہاں پڑھ رہی تھی‘ وہ مجھے آبی جانوروں کے میوزیم میں لے گئی‘ اس دن سورج نکلا ہوا تھا اور بہت زیادہ رش تھا‘ ظہر کی نماز کا وقت ہوگیا‘ میری بیٹی اور اس کی سہلی آئس کریم کھانے کیلئے بیٹھ گئے لیکن میں نے کہا نماز کا وقت ہوگیا مجھے نماز پڑھنی ہے‘ بیٹی نے کہا ماما گھر جاکر پڑھ لینا‘ مگر میں نے کہا نہیں‘ میں نماز قضا نہیں کرسکتی‘ میں دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ سےدعا کی اور سوچا کہ میں نے تو آج چھ سورتوں والا عمل کرکے گھر سےنکلی ہوں‘ ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ میری نماز قضا ہوجائے‘ ادھر ادھر جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی‘ سامنے ایڈمنسٹریشن کا آفس نظر آیا‘ وہاں گئی‘ ڈرتے ڈرتے ایک آدمی سے بات کی کہ مجھے نماز پڑھنی ہے‘ دل میں ڈر اس لیے تھا کہ چند دن پہلے ہی فرانس میں دھماکے ہوئے تھے ۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس نے فوراً ایک کمرے کا تالا کھولا اور مجھے پوچھا یہ جگہ ٹھیک ہے‘ وہ ایک آفس تھا‘ میں نے کہا ٹھیک ہے‘ اس نے بتایا کہ اگر دروازہ لاک ہوجائے تو یہ بٹن دبائیے لاک کھل جائے گا‘ یہ ہے دعا اور چھ سورتوں کا کمال کا گورا اتنا مہربان ہوگیا۔ ایک مرتبہ میں چھ سورتوں کا عمل کرکے گھر سے نکلی‘ مارکیٹ سے کچھ شاپنگ کی‘ باہر نکلی تو بس کھڑی تھی‘ میں جلدی سے جاکر بیٹھی تو شاید میری تسبیح جیب سے گرگئی‘ بس چل پڑی لیکن میری کھڑکی پر کسی نے ہار مارا دیکھا تو بوڑھے نارویجن میاں بیوی بس کے ساتھ ساتھ بھاگ کر مجھے میری تسبیح دکھا رہے ہیں‘ ڈرائیور نے بس روکی تو انہوں نے مجھے کہا یہ تمہاری ہے؟ میں نے بہت شکریے کے ساتھ کہا جی‘ پھر میں سوچ رہی تھی کہ یہ چھ سورتوں کا کمال ہے۔ عبقری قارئین کو ایک اور آزمودہ عمل دے رہی ہوں‘ میرے والدصاحب کے گردے میں پتھری تھی‘ ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ چھوٹے چھوٹے بہت پتھر ہیں‘ لیکن ایک 4MM کا ہے جس کا آپریشن سے ہی نکلنا ممکن ہے‘ والدصاحب آپریشن سے خائف تھے‘ میرے ایک اللہ والے خالوجان تھے جو ایک اللہ والےسے مرید تھے‘ وہ اپنے مرشد پاک کے پاس جایا کرتے تھے‘ وہ والد صاحب کو لے کر اپنے ایک پیربھائی کے پاس گئے تو انہوں نے اول وآخر درودشریف کے ساتھ یہ آیت
تین بارپانی پر پڑھ کر دم کرکے وہ پانی سارا دن پینے کو کہا‘ ایسے کرنے سے والدصاحب کے گردے سے سارے پتھر بشمول 4ملی میٹر کے نکل گئے۔ جیل روڈ پر ایک پروفیسر تھے‘ وہ کہہ رہے تھے آپ کا ایک گردہ تو بالکل چھیچھڑا بن گیا ہے‘ دوسرا بھی بس تیس یا چالیس فیصد کام کررہا ہے‘ ابھی داخل ہوجائیں آپ کا آپریشن کردیتے ہیں لیکن والدصاحب نہ مانے‘ پھر وہ اور والدہ صاحبہ چیک اپ کیلئے لندن چلے گئے‘ وہاں ڈاکٹروں نے بتایا آپ کے دونوں گردے بالکل ٹھیک اورصحت مند ہیں۔ ایک بار گھر میںمددگار خاتون کو گردے کا درد ہوگیا‘ وہ مجھے کہنے لگی کہ آپ مجھے پانی دم کرکےد یں‘ میں حیران ہوئی کہ میں؟ وہ تومیری امی ابو کیلئے کرتی تھیں‘ اس نے کہا مجھے آپ پریقین ہے‘ آپ دم کرکےپانی دیں‘ میں نے کمرے میں جاکر دو نفل پڑھ کر رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی اور درج بالا آیت پانی پر دم کرکے اسے دے دیا‘ غالباً تیسرے دن وہ پتھر ہاتھ میں لے کر آگئی کہ باجی دیکھیں میرا پتھر نکل گیا‘ میں نے پھر شکرانے کے نفل پڑھے‘ سو یہ آزمایا ہوا ہے‘ اگر دوسروں کو بھی اس سے فائدہ ہوجائے تو میرے لیے صدقہ جاریہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بچوں‘ آپ کے سارے نظام کو ہمیشہ سلامت رکھے‘ آپ کیلئے بہت دعائیں کرتی ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں