اگر کسی کی آمدنی قلیل ہو اور رزق میں تنگی ہو تو اس کیلئے ہر نماز کے بعد باوضو ایک تسبیح (یعنی ایک سو بار) درج ذیل آیت پڑھے‘ اول وآخر درودشریف گیارہ گیارہ بار لازمی پڑھیں۔
پھوڑے پھنسی کیلئے: اگر کسی کو پھوڑے پھنسی نکل آئے ہوں تو اس کیلئے باوضوآیت ذیل اکتالیس بار پڑھ کر ملتانی مٹی یا مکھن پر دم کرکے پھوڑے پھنسی پر لگائے تو ان شاء اللہ صحت یاب ہوگا۔
ناجائز دوستی: اگر دو اشخاص میں ناجائز دوستی ہو یا لڑکا غیراختیاری طور پر کسی میں دلچسپی لینے لگا ہو تو ان میں تفریق پیدا کرنے کیلئے دونوں کے پاؤں کی مٹی لے کر اس پر مندرجہ ذیل آیت تین بار پڑھ کر دم کرے اور اس مٹی کے چالیس حصہ کرے‘ مٹی کے ہر حصہ کو روزانہ تنور کی جلتی تیز آگ میں ڈال دے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد جدائی پیدا ہوگی۔
وہ آیت یہ ہے:
(نوٹ: یہ عمل صرف جائز کیلئے ہے ناجائز کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا)
رزق کی تنگی دور کرنے کیلئے: اگر کسی کی آمدنی قلیل ہو اور رزق میں تنگی ہو تو اس کیلئے ہر نماز کے بعد باوضو ایک تسبیح (یعنی ایک سو بار) درج ذیل آیت پڑھے‘ اول وآخر درودشریف گیارہ گیارہ بار لازمی پڑھیں۔
اس کے بعد 1سوبار یہ آیت پڑھے
بھوک پیاس پر قابو پانے کیلئے: اگر کوئی شخص ایسی جگہ ہو جہاں کھانے پینے کی کمی ہو اور وہ بھوک اور پیاس سے بالکل نڈھال ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں بھوک پیاس پر قابو پانے کیلئے سورۂ قریش باوضو ایک بار بعد نماز فجر پڑھے اور ایک بار بعد نماز مغرب باوضو پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بھوک پیاس کی شدت محسوس نہ ہوگی۔
درد کمر کیلئےروحانی ٹوٹکہ: اگر کسی کے کمر میں درد ہوتا ہو تو اس کیلئے سوا کلو تل لے کر ان کو دھو کر صاف کرلیں۔ لکڑی کے کولہو میں ان کا تیل نکلوائے اور اس تیل پر باوضو اول گیارہ بار درودشریف پڑھے پھر ایک بار سورۂ طارق پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اس تیل پر دم کرے اور اس کی کمر میں مالش کرتا رہے‘ ان شاء اللہ کمر کا درد دور ہوگا۔
پیشاب کی زیادتی: اگر کسی کو پیشاب کثرت سے آتا ہو تو اس میں اعتدال پیدا کرنے کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو دو الگ الگ کاغذ پر لکھے۔ ایک کاغذ کو لپیٹ کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈال لے اور دوسرا کاغذ پانی میں گھول کر تھوڑا تھوڑا پانی پیتا رہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ پیشاب کی کثرت سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے:
برائے سوکھا: اس مرض میں بچہ گھلتا چلا جاتا ہے اس کا گوشت گُھل جاتا ہے اور جسم پر صرف چمڑا اور ہڈیاں رہ جاتی ہیں اور آخرکار بچہ مرجاتا ہے۔ اس کا علاج بڑی توجہ کا مستحق ہے۔ ایک سیر تل خرید کر انہیں صاف کریں اور انہیں پانی سے دھو کر سکھادیں۔ سوکھنے کے بعد اس کا تیل لکڑی کے کولہو میں اپنے سامنے نکلوائیں (کہیں نکالنے والا دوسرا تیل یا دوسری چیز نہ ملادے) جب تیل نکل جائے تو اس کو پلاسٹک کی بوتل میں کرکے باوضو تین بار اول و آخر درودشریف پڑھیں۔ اس کے بعد سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ شریف تین بار آیۃ الکرسی 3 بار۔ سورۂ والضافات شروع سے لازب تک 3 بار۔ سورۂ جن شروع سے شططا تک تین بار۔ سورۂ کافرون تین بار‘ سورۂ اخلاص تین بار‘ سورۂ فلق تین بار‘ سورۂ ناس تین بار‘آخر میں درود شریف تین بار پڑھ کر تیل پر دم کریں۔ بچے کے سر کے بال منڈوائیں اور یہ تیل چالیس دن بلاناغہ مسلسل بچہ کے پورے جسم پر مالش کریں (ہلکے ہلکے مالش کریں) اس کے تھوڑی دیر بعد بچہ کو نہلادیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بچہ صحت یاب ہوگا اور لمبی عمر پائے گا۔
پیشاب کی بندش کیلئے: اگر کسی کا پیشاب بند ہوگیا ہو تو اس بند کو کھولنے کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے‘ ان شاء اللہ پیشاب جاری ہوجائے گا
ہرقسم کے درد کیلئے: ہرقسم کے درد کیلئے جسم کے کسی حصے میں بھی ہو‘ مندرجہ ذیل آیت باوضو کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دیں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کا درد دور ہوگا۔
نیز اسی آیت کو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکے ساتھ تین مرتبہ پڑھ کر درد کی جگہ دم کریں(پھونک ماریں) یا مریض کے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر دم کریں‘ مریض اپنے تمام بدن پر اور درد کی جگہ پھیر لے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس سے بھی فائدہ ہوگا۔ بیمار پر بھی یہ پڑھ کر دم کردے تو شفاء ہوگی۔
پرانا بخار: اگر کسی کو کافی عرصہ سے بخار آرہا ہو اور بخار نہ جاتا ہو تو اس کیلئے اتوار کے دن سات تار پاک دھاگے کے لے اور الحمدشریف مکمل ‘سورۂ اخلاص مکمل‘سورۂ فلق مکمل‘ سورۂ ناس مکمل باوضو پڑھ کر ان سات دھاگے کے تاروں کو ملا کر ایک گرہ دے کر اس گرہ پر دم کرے اسی طرح دوسری بار پڑھ کر دوسری گرہ دے اور اس پر دم کرے اسی طرح سات بار پڑھے اور سات گرہ دے کر اس گنڈے کو مریض کے گلے میں ڈال دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ پرانا بخار ضرور ختم ہوگا اور مریض صحت یاب ہوگا۔
قید سے رہائی: اگرناگہانی آفت سے یا بلاوجہ کوئی شخص قید ہوگیا ہو تو اس کی رہائی کیلئے بعد نماز عشاء باوضو اول تین بار درود شریف پڑھیں‘ اس کے بعد تین سو تیرہ بار درودشریف پڑھیں اس کے بعد تین سو تیرہ بار یہ دعا پڑھیں‘ آخر میں تین بار درود پڑھ کر رہائی کی دعا مانگیں قیدی خود پڑھے یا کوئی دوسرا شخص پڑھ لے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ رہائی مل جائے گی۔ وہ دعا یہ ہے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں