محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کے اہل خانہ کو عبقری اور تسبیح خانہ سے وابستگان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ میں قارئین عبقری کو اپنا مشاہدہ بتانا چاہتا ہوں کہ میری فیکٹری ہے اور میری فیکٹری میں موجود مشینری کام بہت زیادہ نکالتی تھی‘ گزشتہ بیس سال سے مسلسل ہر سال بہت زیادہ نقصان ہوتا‘ شہر کی 65 فیصد فیکٹریوں میں مشینری کی ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے۔میں نے جب آپ کے درس میں یَاحَفِیْظُ کے کمال سنے تو اگلے روز سے ہی روزانہ صبح مشینوں کے پاس کھڑے ہوکر گیارہ بار یَاحَفِیْظُ پڑھ کر مشینوں پر پھونک مار دیتا ہوں۔ الحمدللہ! گزشتہ پورا سیزن میرا ایک روپے کا بھی نقصان نہیں ہوا‘ اس وظیفہ کو میں اب سب فیکٹری مالکان کو دیوانہ وار بتاتا ہوں۔(محمدارشد‘ صادق آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں