کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے
1 ۔ نمک کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ اگر کسی جانور یا انسان کا جسے کہتے ہیں کہ اندر سے گوشت پھٹ جائے چوٹ لگے تو آدھ پاؤ نمک لے کر اس کو کڑاہی میں ڈال کے ساتھ گھی بھی ڈال کے بھوننا ہے اس کو بھونتے وقت بو سی آئے گی پھر اتار کر جتنی گرم سہہ سکیں اس کی مالش کرنی ہے ہر بار اسی نمک کو گرم کر کے مالش کپڑے میں ڈال کر کرنی ہے تین چار دن مالش کرنے سے گوشت اندر سے ٹھیک ہو جائے گا چاہے کسی انسان کا ہو چاہے کسی جانور کا ہمارا آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے ۔
2 ۔ کسی جانور یعنی کہ دودھ دینے والی چاہے بھینس ہو یا گائے ہو یا بکری ہو جس کا ایک تھن خراب ہو جائے یعنی کہ چھوٹا پڑ جائے اور دودھ نہ آتا ہو اس کا شیر دار ہونے سے پہلے دو ماہ یا ایک ماہ رہتا ہو اس نمک کو دوری یعنی ہم پنجابی میں بولتے ہیں لنگری اور ڈنڈا اس میں آدھ پائو نمک ڈال کر گھوٹ گھوٹ کر تھوڑا پانی ڈال کر اتنا گھوٹنا ہے کہ ایک تار سی بن جائے پھر اس میں پانی ڈال کر کہ ایک نل جس میں جانوروں کو منہ میں ڈال کر دیتے ہیں کچھ دن دینا ہے پھر جب وہ شیر دار ہوگی تو اس کا تھن ٹھیک ہو جائے گا اور دودھ بالکل صحیح آئے گا یہ بھی آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے ۔3 ۔ جب جسم میں ہاتھ یا پائوں میں کانٹا چب جائے تو اس کو سوئی سے تھوڑا سا کھرچ کہ اس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر دبادیں وہ کانٹا اوپر آ جائے گا یہ بھی آزمایا ہوا ہے ۔4 ۔ اگر آپ نے کہیں چل کر سفر کیا ہو اور آپ تھک گئے ہوں اگر جسم کے کسی کو دب سی لگ گئی ہو چولہے پر پانی گرم رکھیں اور اس میںایک مٹھی نمک ڈال دیں اور پھر کپڑے دھونے والی بالٹی یا ٹب میں پائوں دکھ کر چھوٹا سا کپڑا لے کر اس پانی میں ڈبو ڈبو کر ٹکور کریں جسم کی تھکاوٹ اور جو دب سے لگی تھی وہ ٹھیک ہو جائے گی یہ آزمایا ہوا ہے ۔
5 ۔ اور جب جانور چارہ نہ کھاتا ہو ان کے آگے نمک کا کھٹہ رکھ دیں اور وہ اس کو چاٹتا رہے گا پھر چارہ بھی ٹھیک کھائے گا اور پانی بھی صحیح پیئے گا ۔6 ۔ جب گائے بھینس شیر دار ہونے والی ہو اس وقت پہلے اس کو پانی پلانا ہے اگر سردی ہے تو نیم گرم اگر گرمی ہے تو ٹھنڈا پانی پلا کے بعد میں آدھ کلو چینی‘ اس چینی میں گھی نیم گرم کر کے کھلا دینا ہے اور پھر اس کے بچے کو گڑ کوٹ کر جالے نکال کر کپڑے سے پھر اس کے منہ میں تھوڑا تھوڑا ڈالنا ہے اس کے بعد تھن دھو کر اور کھل نکال کر دودھ اس کے منہ میں ڈالنا ہے ۔
جانوروں کی بیماری سے نجات کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نےد رج ذیل عمل ایک کتاب سے پڑھا تھا‘ کسان بھائیوں کیلئے پیش کررہا ہوں‘ یقیناً یہ جانور پال حضرات کیلئے قیمتی موتی ہے اسے سنبھال کررکھیں۔ عمل یہ ہے:۔ اگر جانوروں کے باڑے میں بیماری پھیل گئی ہو اور جانور مرتے جارہے ہوں تو ایسی حالت میں سورۂ تغابن (پارہ28) باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرکے تمام جانوروں کو پلایا جائے اور سورۂ پڑھ کر باڑے کے جانوروں پر بھی دم کریں اور باڑے کے چاروں طرف چل کر پھونک مارتے جائیں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ جانور ہر قسم کی وباء سے محفوظ رہیں گے۔(زارا امتیاز‘ فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں