جب چینی یا بازاری گُڑ کھاتا ہوں تو میٹر بتاتا ہے کہ شوگر زیادہ ہے جبکہ دیسی گڑ استعمال کروں تو نارمل رہتا ہوں توانائی بحال رہتی ہے
ایک بات میں گُڑ کے بارے میں اکثر کیا کرتا ہوں کہ اچھا گُڑ وہ ہے جس کی شکل اچھی نہ ہو۔1۔عام طور پر بازار میں ہلکے پیلے یا سفید رنگ کے نفیس شکل کے گُڑ کیمیکل سے صاف شدہ ہوتے ہیں‘ خریدنےوالے کو عموماً اس بات کا پتہ نہیں ہوتا۔ جبکہ بغیر کیمیکلز والا گُڑ دیکھنے میں صاف شکل کا نہیں ہوتا۔ 2۔ رنگ کاٹ والا گڑ زبان ‘ باچھوں اور معدہ آنتوں کو زخمی کردیتا ہے۔ 3۔ بغیر کیمیکل والا گڑ زیادہ میٹھا لذیذ اور کسی قسم کا نقصان نہیں دیتا‘ یہ معدے‘ جگر‘ لبلبے کے انزائمز کی افزائش کرتا ہے۔ گنے میں ایک الکلائیڈ ہوتا ہے جو لبلبے کو فعال رکھتا ہےا ور شوگر سے بچاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی شوگر کے مریض ہیں‘ فرمانے لگے: جب چینی یا بازاری گُڑ کھاتا ہوں تو میٹر بتاتا ہے کہ شوگر زیادہ ہے جبکہ دیسی گڑ استعمال کروں تو نارمل رہتا ہوں توانائی بحال رہتی ہے‘ کمزوری تھکن نہیں ہوتی۔ قارئین! دیسی گڑ حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔ بس آپ کی تھوڑی سی دلچسپی اور حرکت درکار ہے۔ اپنے قریبی علاقوں میں سردیوں کے موسم میں جب گُڑ بن رہا ہو تو کسی بنانے والے سے کہہ دیجئے کہ ہمیں بغیر رنگ کاٹ کا گُڑ چاہیے‘ اس کو کوئی اعتراض نہ ہوگا اور وہ بخوشی یہ کام کردے گا۔ گنے کا رس صاف کرنے کیلئے عام طور پر گاؤزبان‘ بھنڈی‘ سکھلائی بوٹی‘ دودھ‘ لسی استعمال کیے جاتے ہیں‘ جو آپ کی طبیعت چاہے اس کےتحت بنوالیں۔ اپنے سالانہ خرچ کے مطابق بنوالیں۔ بازار میں آپ تلاش کریں تو آپ کو دیسی گڑ مل ہی جائے گا۔ اپنے کسی ملنے جلنے والے دیہات کے آدمی سے کہہ دیں تب بھی آپ کایہ کام ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ جن کو اللہ پاک نے توفیق دی ہے وہ شہد‘ کھجور‘ خشک شہتوت‘ خشک خوبانی‘ انجیر‘ کشمش موویز منقیٰ استعمال میں لائیں تو قدرتی مٹھاس جو صحت بخش اور محافظ صحت ہیں سے فائدہ لے سکتے ہیں۔ آپ اور میں ہم اپنی اپنی جگہ سنبھل جائیں اور ایک دوسرے کا حال لینے والے بن جائیں اس بات کا عہد کریں ہمارا یہ مشن ہو کہ اللہ پاک نے ہمیں جو علم و تجربہ عطا کیا ہے اس کو آگے بڑھائیں تاکہ صحت مند معاشرہ پروان چڑھے‘ مخلوق کی خدمت سے ہم خالق تک پہنچنے والے بن جائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں