اس بیماری سے بہت مجبور ہوکر ایک سال پہلے انہوں نے آپریشن کروا ہی لیا لیکن آپریشن کے بعد بھی ان کا مسئلہ حل نہ ہوا‘ جو میرے والدصاحب نے اس بات کی بہت ٹینشن لی کہ میں نے تو سوچا تھا کہ میں اب ٹھیک ہوجاؤں گا لیکن میرامسئلہ تو ویسے کا ویسے ہی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کو کچھ عرصہ سے پیشاب کے غدود کا مسئلہ تھا‘ غدود کافی بڑھ گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں پیشاب کی بہت زیادہ تکلیف تھی‘ وہ کہیں بھی جا نہیں سکتے تھے‘ ہر طرح کی دوائی استعمال کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا کہا کہ اس کے بغیر آپ ٹھیک نہیں ہوسکتے آپریشن میں بھی ان کی کمزوری کی وجہ سے بہت مسئلہ تھا‘ جسم میں خون بہت کم تھا‘ ڈاکٹر نے کہا کہ آپریشن کرنا بھی ایک رسک ہے لیکن آپریشن کے بغیر یہ ٹھیک بھی نہیں ہوسکتے‘ تین دفعہ ہسپتال آپریشن کیلئے داخل رہے اور کمزوری کی وجہ سے انہیں گھر بھیج دیا گیا اس بیماری سے بہت مجبور ہوکر ایک سال پہلے انہوں نے آپریشن کروا ہی لیا لیکن آپریشن کے بعد بھی ان کا مسئلہ حل نہ ہوا‘ میرے والدصاحب نے اس بات کی بہت ٹینشن لی کہ میں نے تو سوچا تھا کہ میں اب ٹھیک ہوجاؤں گا لیکن میرامسئلہ تو ویسے کا ویسے ہی ہے‘ اس ٹینشن کی وجہ سے وہ بہت ہی کمزور ہوگئے‘ حکیم صاحب آپ کی کافی ساری کتابیں میرے گھر میں ہیں جن میں آپ کی کتاب میرے طبی رازوں کا خزانہ میں ایک نسخہ پڑھا اور اس کا ذکر اپنے والد صاحب سے کیا لیکن وہ اس قدر اپنی بیماری سے عاجز آچکے تھے کہ بے یقینی سے کہنے لگے کہ میں نے آپریشن تو کروا لیا ہے اب اور کیا کروں‘ چھوڑو اب کیا ہونا ہے؟
مطلب انہوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہ کی میں نے اپنی امی سے بات کرکے یہ دوائی منگوائی اور امی نے ہی انہیں یہ دوائی کھانے پر مجبور کیا‘ اس دوائی کے استعمال کے دس دن بعد ہی امی نے مجھے بتایا کہ تمہارے ابو کو بہت فرق ہے اور اب تو حکیم صاحب ایسے لگتا ہے جیسے انہیں یہ بیماری کبھی تھی ہی نہیں حالانکہ انہوں نے بے یقینی سے استعمال کی تھی‘ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو عافیت و برکت والی اور صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین! آپ کی وجہ سے اتنی قیمتی نسخے ہم گھر بیٹھے استعمال کرکے فائدہ حاصل کرتے ہیں‘ نسخہ یہ ہے:۔ھوالشافی: کباب چینی (جس کے ساتھ ڈنڈی ہو) سو گرام‘ پھٹکڑی دس گرام پیس کر صبح و شام استعمال کریں۔ یہ نسخہ حضرت حکیم صاحب کی شہرہ آفاق کتاب ’’میرےطبی رازوں کا خزانہ‘‘ کے صفحہ نمبر 135 پر تفصیل کے ساتھ لکھا ہوا ہے۔(ج،لاہور)
گھٹنوں کادرد ہے تو یہ تیل بنالیجئے!3 دن میں شفاء یابی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ محترمہ عرصہ دراز سے ماہنامہ عبقری کی قاریہ ہیں اور ماہنامہ عبقری سے ملنے والی فیوض و برکات کے پیش نظر ماہنامہ عبقری مصیبت زدہ مفلوک الحال اور پریشان گھروں میں بھی بھجوانے کا بندوبست کرتی ہیں۔ ماہنامہ عبقری میں تیل بنانے کا نسخہ پڑھا اور تیل بنایا۔ میری چچی محترمہ جو کہ دوردراز کے ایک چھوٹے سے قصبہ میں رہائش پذیر تھیں کو کافی عرصہ سے گھٹنوں کا شدید درد لاحق تھا۔ انتہائی نیک ایماندار، ہنس مکھ‘ خوش اخلاقی‘ پنج گانہ نماز باوقت ادا کرنے کی پابندی کرنے والی خاتون ہیں مگر گھٹنوں کے شدید درد کے پیش نظر میری چچی محترمہ نے نہ صرف مہنگے مہنگے علاج کروائے بلکہ مہنگی مہنگی ادویات پر بھی زرِ کثیر خرچ کیا۔ جب والدہ محترمہ سے بات ہوئی اور طبیعت کے بارے میں دریافت کیا توانتہائی بھرائی ہوئی آواز میں چچی محترمہ نے نہ صرف اپنی بیماری کا ذکر کیا بلکہ نماز ادا نہ کرسکنے اور اس بابت روز قیامت بارگاہِ خدا وندی میں ہونے والی شرمندگی کا بھی ذکر کیا‘ جو والدہ محترمہ نے اپنے پاس گھر میں پڑا ہوا ماہنامہ عبقری سے حاصل کردہ نسخہ کے مطابق تیار کردہ تیل چچی محترمہ کو بھجوایا جو محض 3 یوم تک تیل کی گھٹنوں کے اردگرد مالش کرنے پر چچی محترمہ کے گھٹنوں کی درد ایسے بھاگی جیسے گدھے کے سر سے سینگ اور چچی محترمہ نارمل زندگی گزارنے لگ گئیں ہیں اور نماز پنجگانہ بھی باوقت ادا کرتی ہیں ۔ اس تیل کےدیگر فوائد ہیں میری بھتیجی جو کہ ہالینڈ کی شہری اور چھوٹی بچی ہے‘ پاکستان ہمارے پاس آئی ہوئی تھی جس کو فضائی آلودگی کی وجہ سے چھاتی کی انفیکشن ہوگئی۔ یہاں تک کہ بچی کو سانس لینا دشوار ہوگیا اور رات کو سکون سے سو بھی نہ سکی۔ اگلے دن تیل سے چھاتی اور پورے جسم کی مالش کی جو کہ صرف ایک مرتبہ تیل کی مالش کرنے سے نہ صرف بچی سکون سے سوئی بلکہ چھاتی کا انفیکشن بھی ٹھیک ہوگیا۔ اللہ ہمارے ادارہ عبقری کے جذبہ خدمت میں استقامت قائم و دائم رکھے۔ (شاہد شوکت ایڈووکیٹ)
ھوالشافی:میتھی دانہ آدھا پائو، کلونجی ایک چھٹانک، ریوند چینی ایک چمچ، ایک چمچ چائے کی پتی، دس عدد موم بتی، آدھا لیٹر ڈیزل۔بنانے کا طریقہ: پہلے ڈیزل کو گرم کرکے دس عدد موم بتیاں ڈیزل میں ڈال دیں۔ موم گھلنے پر باقی اشیاء کو پیس کر ڈال دیں۔ مذکورہ اشیاء کو دس منٹ تک آگ پر رہنے دیں ‘ پھر آگ بند کردیںاور ڈھکنا دے کر 72 گھنٹے یعنی تین دن تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں اور ململ کے کپڑے میں پن کر محفوظ کرلیں ۔ جسم کے کسی بھی حصہ میں درد والی جگہ پر لگائیں۔ میرا اللہ تعالیٰ آپ کو شفا دے گا۔احتیاط: ڈیزل کو کسی گہرے برتن میں ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں